This is one of the best Urdu Novel Free of cost In PDF. The Writer Is Extremely Well known For Her Best Urdu Novels Like Social, Heartfelt, and romantic. Here is her another outstanding novel Complete PDF in NEXT PAGE….
یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کے والد نے دوسری شادی کی تو اس کی سوتیلی ماں نے اسے گھر سے نکال دیا اس کے بعد اس کے اپنوں نے اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھا آپ یہ ناولٹ پڑھ کر جان پائیں گے۔Novelt Scene”کہاں جا رہی ہو؟ میرے ساتھ گھر چلو۔” زوہیب نے کہا۔”آپ کو معلوم بھی ہے میرا کوئی گھر نہیں ہے۔” رباب نے دھیمے لہجے میں کہا۔”کیا تم نے شادی کرلی ہے؟” زوہیب نے تلخ لہجے میں پوچھا تو وہ بے یقین نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔”آپ مجھ پر شک کر رہے ہیں؟” رباب نے نم آنکھوں سے دیکھتے ہوئے پوچھا۔”اگر ایک لڑکی تنہا گھر سے نکلے اور واپس گھر نہ آئے تو لوگ یہی سمجھتے ہیں۔” زوہیب نے دونوں ہاتھ باندھ کر اسے دیکھتے ہوئے کہا۔”آپ کو معلوم ہے کچھ رشتے فقط نام کے رشتے ہوتے ہیں، جو ہمارے ہوتے ہوئے بھی ہمارے نہیں ہوتے، جنہیں ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ مجھے بھی ایسے ہی رشتے ملے ہیں جنہیں میرے وجود سے کوئی سروکار نہیں ہے، باپ کے ہوتے ہوئے بھی میں دوسرے گھروں کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں، چاچا، چاچی، ماموں، اور ممانی نے مجھے رہنے کے لیے چھت تو دے دی مگر مجھے کبھی محبت بھرا احساس نہ فراہم کرسکے۔” اس نے اپنی آنکھوں کی نمی صاف کرتے ہوئے کہا۔