Uncategorized

Antal Habibi-Ul-Qalb Episode 4

احمر اور صدف کے جانے کے بعد ماہ رُخ وارڈ کی طرف جا رہی تھی کہ ڈاکٹر سبین جو کہ ماہ رُخ کی ہیڈ ہیں اُنہوں نے ماہ رُخ کو رُک کر کہا کہ آج ڈاکٹر ماہ رُخ آپ کو ایمرجنسی وارڈ میں ایکسڑا ڈیوٹی کرنی ہے تو آج آپ کا آف دو گھنٹے دیر سے ہوگا۔

اوکے میم ماہ رُخ نے سوچا امی کو فون کر کہ اطلاع دے دیتی ہوں ورنہ وہ پریشان ہونگی۔
فرحت بیگم مغرب کی نماز پڑھ کر فارغ ہی ہوئی تھی کہ اُنکا فون بجنے لگا دیکھنے پر پتا لگا ماہ رُخ کی کال ہے۔ 
اسلام و علیکم امی آج میں تھوڑا لیٹ ہوجاؤنگی ایمرجنسی میں ایکسڑا ڈیوٹی لگ گئی ہے تو آپ پریشان مت ہو ئیگا۔
اچھا بیٹا چلو ٹھیک ہے زیادہ دیر ہوجائیگی تو میں تمہارے ابا کو لینے بھیج دوں ؟
نہیں امی وہ بلاوجہ پریشان ہونگے فیکڑی سے آگئیں ہیں کیا ابّا؟
نہیں بیٹا آج ابھی تک نہیں آئیں ہیں تھوڑی دیر تک آتے ہی ہونگے
ہاں تو ٹھیک ہے آپ اُنہیں آرام کرنے دیجیئے گا میں رکشے سے آجاؤنگی یا پھر اگر کوئی سواری نہیں ملی تو میں ڈاکٹر سبین کو کہونگی وہ ڈراپ کردینگی چلیں امی میں وارڈ میں جا رہی ہو خدا حافظ۔
اللہ حافظ بیٹا
فون رکھنے کے بعد فرحت بیگم نے لڑکیوں کے مشترکہ کمرے کی طرف قدم بڑھائے رمشاء تم جب سے یونی ورسٹی سے آئی ہو سُو رہی ہوں اُٹھو مغرب کا وقت نکلا جا رہا ہے سالن میں نے بنا لیا ہے اب روٹیاں ڈال دو ابا کے آنے کا وقت ہو رہا ہے۔
امی میری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی سر میں بہت درد ہو رہا ہے کیا ہوا ہے تمہیں ذرا دیکھوں تو جب اُنہوں نے رمشاء کے ماتھے پر ہاتھ رکھا تو وہ بُری طرح جل رہا تھا۔
ارے تمہیں تو بہت تیز بخار ہو رہا ہے چلو اُٹھو شاباش ہمت کرو کچھ کھایا بھی نہیں تم نے منہ ہاتھ دھو میں تمہارے لئیے دودھ اور بسکٹ لے کر آتی ہوں وہ کھاؤ اور دوائی لو پھر۔
فرح فرح کی امی فرح جو صحن میں بیٹھی پڑھ رہی تھی وہ فوراً آئی دیکھو تو بہن کو کتنی تیز بخار ہو رہا ہے یہ اسد کہاں ہے  اُسے کہوں بہن کے لئیے بسکٹ کے کر آئے جی امی میں ابھی اُسے کہتی ہوں اور آکر بہن کے پاس بیٹھو جب تک میں تمہارے ابؔا کے لیئے روٹیاں ڈال دیتی ہوں ۔

              ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔۔۔:۔*۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on