𝙂𝙚𝙣𝙧𝙚 : ᴄʀɪᴍᴇ ʀᴏᴍᴀɴᴄᴇ ᴅʀᴀᴍᴀ
𝙏𝙝𝙚𝙢𝙚 : ᴊᴜsᴛɪᴄᴇ, ʀᴇᴠᴇɴɢᴇ, ʙᴇᴛʀᴀʏᴀʟ, ʟᴏᴠᴇ, ʀᴇᴅᴇᴍᴘᴛɪᴏɴ, ғᴀᴛᴇ, ғᴀɪᴛʜ
𝙏𝙧𝙤𝙥𝙚𝙨 : ᴍᴜʀᴅᴇʀ ɪɴᴠᴇsᴛɪɢᴀᴛɪᴏɴ, ʜɪᴅᴅᴇɴ ᴛʀᴜᴛʜ, ғᴏʀᴄᴇᴅ ᴍᴀʀʀɪᴀɢᴇ, ᴄʜɪʟᴅ ᴄᴜsᴛᴏᴅʏ, ғᴏʀʙɪᴅᴅᴇɴ ʟᴏᴠᴇ, ʀᴇᴠᴇɴɢᴇ
دو لوگ مجبوراً ایک ان چاہے رشتے میں بندھے تھے وجہ۔۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔ایک روٹھا ہوا دوست آٹھ سال بعد وطن واپس لوٹا تھاوجہ۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔۔ایک سائیکیٹرسٹ کے پرانے زخم اسے پھر ڈرانے لگے تھےوجہ۔۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔۔ایک لیڈی ایس پی نے اپنی ڈیوٹی خطرے میں ڈالی تھی وجہ۔۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔۔۔ایک پولیس آفیسر کو پہلی سی محبت نہ مل سکیوجہ۔۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔۔۔یہ سات مختلف لوگ تھےاور ان سب کو آپس میں جوڑنے والی سرخ ڈور کا نام تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رضا درانی۔۔۔۔۔۔۔یہ طویل کہانی احساسات پر مبنی ہے جو شروع ہوتی ہے زندہ دل رضا درانی سے جو ایک نامور بلڈر ہے، جانور اس کی پہلی محبت ہیں اور دل بےتحاشا ہمدردی سے بھرا ہوا ہے۔ رضا کی زندگی میں نیا موڑ تب آتا ہے جب بزنس کی دنیا میں اس کا سامنا ضرار یزدانی سے ہوتا ہے۔لیکن رضا کی زندہ دلی اور پراعتماد شخصیت جلد ہی اس سبز آنکھوں والے مغرور شہزادے کا دل جیت لیتی ہے اور ضرار مقابلہ کرنے کے بجائے رضا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے جسے وہ گرم جوشی سے تھام لیتا ہے۔مگر قسمت کی ستم ظریفی کے دونوں کا دل انجانے میں ایک ہی نام پر دھڑکنے لگتا ہے۔۔۔۔۔اور وہ نام ہے ڈاکٹر سیماب انیس! جو پیشے سے سائیکیٹرسٹ ہے اور اس وقت رابیل نامی پیشنٹ کی صورت اپنی زندگی کے سب سے انوکھے کیس کو ڈیل کر رہی ہوتی ہے۔سیماب دونوں میں سے کس کو اور کیوں چنتی ہے؟ دوسرے فریق کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ ان سب سوالات کے اٹھنے اور سلجھنے کے بعد کہانی اگلے اور سب سے اہم باب میں داخل ہوتی ہے جس میں ناصرف پرانے کردار نئے انداز سے نظر آتے ہیں بلکہ ایک پیارے سے شرارتی بچے سمیت جوان پولیس انسپکٹر اور لیڈی اے ایس پی بھی ایک مر*ڈ*ر مسٹری حل کرنے کیلئے کہانی میں انٹری لیتے ہیں۔ ان کے علاوہ دو لوگوں کو زبردستی شادی کے بندھن میں بندھنا پڑتا ہے لیکن یہ شادی ان کی توقع کے برعکس انہیں ایک نئی ڈگر پر لیے چل پڑتی ہے۔اور پھر بہت سارے جذبات کو چھوتے ہوئے کچھ نہایت حیران کن انکشافات کے ساتھ بلآخر کہانی ہیپی اینڈنگ سے جا ملتی ہے۔
Episodes Link Below 👇👇

