Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 15

قسط_15″آپو میں جا رہی ہوں” تیزی سے سیڑھیاں اترتے اس نے ہانک لگائی اور باہر کی جانب قدم بڑھائے تھے جب اندر سے انیلا تیزی سے باہر آئی۔”آبی بچے رک جاؤ مزمل کو ساتھ لے کر جاؤ نیا شہر ہے کیسے جاؤ گی اکیلے””آپ فکر نا کریں پچھلے دو سالوں میں جتنا میں نے اس شہر کے بارے میں ریسرچ کی ہے نا میں آپ کو بھی گائیڈ کر سکتی ہوں””واہ۔۔ بہت اچھے””اچھا سنیں نا آپ نے وہ کام کردیا نا””کردیا ہے مگر تمہارے باپ کو پتا چلا نا بہت ناراض ہوگا آبگینے””افف آپ ان کی ٹینشن مت لیں انہیں میں سنبھال لوں گی ویسے بھی میں کونسا سبھی شفٹ ہو رہی ہو آپ بس پکا پکا کام کر کے رکھیں باقی میں اب میں نکلتی ہوں”انیلا کے گال پر پیار کرتے وہ تیزی سے گھر سے نکلتے مین روڈ تک آئی تھی اسکا ارادہ مزمل کی سائیکل پر جانے کا تھا مگر پہلے دن وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتی تھی اس لئے شٹر کے ذریعے وہ یونیورسٹی آئی تھی۔۔اسکے خوابوں کا شہر۔۔۔ اسکی من پسند جگہ۔۔سیاہ فراک اور جینس پر اسنیکرز پہنے وہ بیگ کندھے پر ڈالے ہوئے تھی جبکہ اسکارف اسکے گرد لپٹا ہوا تھا ۔۔”فائنلئ۔۔۔””آبگینے” اس سے پہلے وہ اندر قدم رکھی زرتاشہ کی آواز پر اس نے مڑ کر حیرت سے اسے دیکھا۔۔”تاشہ۔۔۔””بدتمیز تم روم آرہی تھی تو مجھے بتایا کیوں نہیں؟””یار بس لمبی اسٹوری ہے مجھے تو لگا فرسٹ سے بہت مسئلہ ہوگا””میں ہوں نا ڈونٹ وری” اسکا ہاتھ تھامے زرتاشہ اسے اندر لئے بڑھی تھی جب آبگینے کی نگاہیں سائیڈ پارکنگ پر پڑی جہاں ایک لڑکا زمین پر پڑی اپنی سائیکل دیکھ رہا تھا جبکہ کتابیں آس پاس پڑی تھیں۔اس نے غور سے اسے دیکھا تو شناسائی کی رمق جاگی تھی ۔”ایک منٹ ” زرتاشہ کا ہاتھ چھوڑ وہ تیزی سے اس لڑکے کی جانب آئی “”ہے آر یو اوکے ؟”وہ اسے پہچان چکی تھی وہ وہی کل پارک والا لڑکا تھا ۔”آپ یہاں؟” سائیکل چھوڑے اس نے حیرت سے آبگینے کو دیکھا۔۔”ہممم آپ کو کہیں لگی تو نہیں ؟” اسکی کتابیں سمیٹتے وہ فکر مندی سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔”میں ٹھیک ہوں مدد کے لئے شکریہ ” اسکے ہاتھوں سے کتابیں لیتے وہ نرمی سے اسکا شکریہ ادا کرتے اپنی سائیکل اٹھانے لگا۔”آپ گر کیسے گئے؟””وہ بس۔۔۔ بیلنس آؤٹ ہوگیا تھا۔۔””اوو۔۔ دھیان رکھو لگ سکتی تھی “”جی شکریہ مس؟” اس نے جملہ ادھورا چھوڑا۔۔”آبگینے شاہ اور آپ کا نام ؟””حائثم “”مل کر اچھا لگا حائثم۔۔ اب میں چلتی ہوں۔ کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے” مسکرا کر کہتے وہ اندر کی جانب بڑھی تھی جبکہ سائیکل تھامے کھڑے حائثم کی نگاہوں نے دور تک اسکا پیچھا کیا تھا۔۔سر جھٹکتے وہ سائیکل ایک جانب کھڑی کرتا اندر بڑھا کلاس روم میں اس وقت معمول کے مطابق اسٹوڈنٹس کا شور تھا۔بنا کسی پر ایک نظر ڈالے وہ اپنی مخصوص سیٹ پر جا بیٹھا۔۔اسکی نگاہیں کسی چیل کی طرح چاروں طرف تھیں ۔ایک آخری نظر ان سب پر ڈالتے اس نے کھڑکی کی جانب رخ کیا تبھی سامنے بنی کلاس میں موجود اس کھڑکی کے پاس اسے آبگینے بیٹھی نظر آئی وہ شاید کسی بات پر ہنس رہی تھی ۔وہ اس ایک منظر کو دیکھے گیا یک ٹک۔۔۔چہرے پر پراسرار سی مسکراہٹ آئی تھی بنا اس پر سے نگاہیں ہٹائے وہ ڈیسک کے نیچے موبائل کئے میسج ٹائپ کر رہا تھا۔۔اب اسے اگلے تماشے کا انتظار تھا۔۔۔____________

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on