Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 24

قسط_24ضوریز شاہ گاڑی سے اترتے ہی تیزی سے ہاسپٹل کے اندر بڑھے تھے۔۔ریسیپشن سے پوچھ وہ اس فلور پر آئے جہاں آبگینے موجود تھی۔۔انہیں کچھ دیر پہلے ہی ہاسپٹل سے کال آئی تھی اور وہ اگلے ہی لمحے یہاں تھے۔۔آبگینے نے خود کو مارنے کی کوشش کی ہے یہ سنتے ہی اسکے پیروں تلے سے زمین کھسکی تھی۔جس بیٹی کو پلکوں پر بیٹھا کر رکھے زمانے کے سرد و گرم سے بچا کر رکھا آج وہ اس حالت میں تھی۔۔وہ ٹوٹ کر بکھرے تھے ان کا وجود کسی روئی کی طرح ڈھیر ہوا تھا۔۔اندر آبگینے زندگی و موت کی کشمکش میں تھی اور وہ اسکے لئے کچھ نہیں کر سکتے تھے کچھ بھی نہیں۔۔۔۔”ضوریز۔۔۔ میری آبگینے “عمائم کی آواز پر ضوریز شاہ نے سر اٹھائے انہیں دیکھا۔۔جو روتے ہوئے سیدھا ان کے سینے سے لگی تھیں۔۔”آبگینے”وہ ٹوٹ رہی تھیں ضوریز شاہ انہیں کیسے سنبھالتے جب وہ خود ٹھیک نہیں تھے۔۔انتظار بڑھتا جا رہا تھا ان کی لاڈلی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی وہاں ان کا بیٹا بکھر گیا تھا پیروں تلے سے زمین نکلنا کسے کہتے ہیں آج ضوریز شاہ کو علم ہوا تھا ان کی ایک غلطی اتنا بھیانک انجام لے کر آئے گی انہوں نے سوچا نہیں تھا۔وہ سالوں پہلے دشمنوں کے بچھائے جال میں آکر شہباز ملک کو غلط ٹہرا گئے تھے مگر جیسے ہی حقیقت کا علم ہوا ضوریز شاہ نے شہباز ملک کو بچانا چاہا تھا مگر تب تک بہت دیر ہوگئی تھی۔۔کچھ نا کرنے کے باوجود ضوریز شاہ قصوروار بن گئے تھے اور ان اسی ایک غلطی کی سزا ان کی بیٹی بھگت رہی تھی۔دن رات میں ڈھلنے لگا تھا آبگینے کی حالت میں کوئی سدھار نہیں تھا وہ جینے کی امید چھوڑ چکی تھی۔۔خون بہت بہہ چکا تھا بچانے والا اسے خون دے کر جا چکا تھا ۔”آپ بس دعا کریں انہیں ہوش آ جائے ورنہ انہیں بچانا بہت مشکل ہو جائے گا” ڈاکٹر کے لفظوں نے ان کے جسموں سے جان کشید کی تھی۔۔عمائم وہیں ڈھے گئی تھیں۔۔ضوریز شاہ نے آج سے پہلے خود کو اتنا کمزور کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔۔تکلیف حد سے بڑھ رہی تھی تھک کر انہوں نے مامون شیرازی کو کال کی۔۔”مامون۔۔۔””ضوریز۔۔””مامون آجاؤ یار میں تھک گیا ہوں میری آبگینے””ضوریز کیا ہوا ہے ؟ آبگینے کہاں ہے؟”مامون بےچین ہو اٹھے تھے۔”بس تم آجاؤ بنا کسی کو بتائے مجھے تمہاری ضرورت ہے””میں آرہا ہوں بس پریشان مت ہو بھابھی کو سنبھالو میں آرہا ہوں”انہیں آنے کا کہتے وہ پہلی فلائٹ سے وہاں سے نکلے تھے۔ان کے پاس کسی کو دینے کے لئے کوئی جواب نہیں تھا مگر ایسے وقت میں وہ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے تھے۔۔جاذب شاہ کو انہوں نے یہاں سب سنبھالنے کا کہا تھا۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں وہ پاکستان کی حدود سے نکل چکے تھے۔۔۔دوسری طرف آبگینے کی حالت بگڑتی جا رہی تھی اس نے اپنی عزت کھو دی تھی اس نے ایک جھوٹے شخص پر اعتبار کر کے خود کو ختم کرلیا تھا۔اس نے یہ خود کو سزا دی تھی مگر وہ نہیں جانتی تھی یہ سزا اسکے ساتھ ساتھ اسکے ماں باپ کو بھی مل رہی تھی جو اپنی بیٹی کو اس حالت میں دیکھ تکلیف سے مر رہے تھے۔۔۔′°°°°°°°°°°°°°°°

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on