Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 26

نگار کب سے کھڑکی میں کھڑی تھی اسکے زخم کافی حد تک بہتر ہوگئے تھے کہ وہ چلنے پھرنے لگی تھی ۔مگر یہ ٹھیک ہونا اسے پریشان کر رہا تھا اسکے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں تھی اسکے سارے اپنے تو غیر ہوگئے تھے ایسے میں وہ خود کو تنہا محسوس کر رہی تھی ایک طلال تھا جس کی سوچ آتے وہ مطمئن سی ہوجاتی تھی۔ناجانے وہ شخص کیوں اسے اتنا اچھا لگنے لگا تھا کہ وہ اپنا آپ بھولنے لگی تھی۔۔وہ یہ بات بھی اچھے سے جانتی تھی کہ وہ کبھی اس شخص تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی وہ شخص اسکا نہیں تھا۔۔”اب کیسی ہیں آپ نگار ؟”ولی کی آواز پر نگار نے گردن موڑ کر اسے دیکھا۔”میں ٹھیک ہوں ” ہولے سے مسکراتے وہ اپنی جگہ پر آ بیٹھی۔”ڈاکٹر سے بات ہوئی ہے میری اب آپ کافی بہتر ہیں تو آپ کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔۔””ہمم” نگار کو سمجھ نہیں آیا کیا کہے۔۔۔”آپ اپنے رہنے کی فکر مت کیجئے گا آپ کو سیو ہاؤس میں رکھا جائے گا جب تک آپ چاہیں””جی بہتر بہت شکریہ ” وہ طلال کو نا پا کر مایوس ہوئی تھی۔۔”چلیں میں چلتا ہوں ” وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔”سنیں ” نگار کے پکارنے پر ولی نے اسے دیکھا۔”جی؟””طلال نہیں آئے آج ؟” وہ ایک امید سے پوچھ رہی تھی ولی نے گہرا سانس بھرا کیونکہ وہ ایک غلط راستے کی مسافر بن رہی تھی۔”وہ اب روز روز آپ سے ملنے نہیں آئیں گے نگار””کیوں کیا وہ مجھ سے ناراض ہیں؟””آپ ایک وکٹم تھی انہوں نے آپ کو بچایا وہ روز روز آپ کے پاس نہیں آ سکتے” ولی نے اپنے لفظوں سے اس پر بہت کچھ واضح کردیا تھا۔نگار کو برا لگا تھا۔”یہ بات وہ خود بھی کہہ سکتے ہیں ” وہ ناجانے کیوں خفا ہوئی تھی۔”میں چلتا ہوں””کیا آپ انہیں بول دینگے کہ میں ان سے ملنا چاہتی ہوں؟” اسکی۔ درخواست پر ولی نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر بنا جواب دئیے وہاں سے نکلتا چلا گیا۔۔اس لڑکی کی آنکھوں میں پنپتا جذبہ ولی سے چھپا نہیں رہ سکا تھا مگر وہ جانتا تھا جس راہ کی وہ مسافر بننے کی کوشش کر رہی تھی اس راستے کی کوئی منزل نہیں تھی۔۔آخر میں اس نے خالی ہاتھ رہ جانا تھا اس نے طلال کے لئے خود کی پرواہ نہیں کی تھی اس لئے ولی نے سوچا تھا ایک بار ضرور وہ طلال سے بات کرے گا۔۔اس لڑکی نے اپنی ماں کے خلاف جا کر ان کی مدد کی تھی اتنا تو وہ اسکے لئے کر ہی سکتا تھا۔۔وہیں دوسری طرف نگار نے ولی کو جاتے دیکھا۔”آئندہ یہ شخص نا آئے میرے سامنے۔۔ اس کے میرا دل توڑ دیا آج” غصے سے کہتے وہ بیڈ پر جا بیٹھی اسے برا لگا تھا اسکا یہاں آنا۔۔اسے بس طلال کو دیکھنا تھا مگر ابھی وہ طلال شاہ کو اچھے سے جانتی نہیں تھی۔۔••••••••••••حویلی میں آج نکاح اور رخصتی تھی۔۔مگر پوری حویلی میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔۔زروا اور ایمانے سادہ سے لباس میں تھیں میک اپ کے بجائے آئینہ نے دونوں کو زبردستی لپ اسٹک لگائی تھی تاکہ کچھ رونق ان کے چہرے پر آئے۔۔ولی پلوشہ خان اور اپنے چچا چچی کی فیملی کے ہمراہ آگیا تھا جبکہ ہلال سفید سوٹ میں موجود تھا۔۔کچھ ہی دیر میں اسکا اور ایمانے کا نکاح ہوا لمحوں میں ایمانے شاہ اسکی ہو گئی تھی۔۔زروا کے لئے یہ وقت بہت مشکل تھا اسے اپنی حویلی چھوڑ کر ولی خان کے ساتھ رخصت ہونا تھا ہر کوئی اداس تھی رخصتی کا وقت ہوا تو زروا جازب شاہ کے سینے سے لگ روتی چلے گئی۔کچھ بھی تو ویسا نہیں ہو رہا تھا جیسا سوچا تھا محبت ملی بھی تو کیسے۔۔۔”زروا رو مت میری جان٫”آئینہ نے اسے اپنے ساتھ لگایا یہ وقت بہت مشکل تھا اس کے لئے۔ولی نے مضبوطی سے اسکا ہاتھ تھام اسے اپنے ساتھ نا یقین دلایا تھا۔۔زروا کو ولی کے ساتھ رخصت کرنے کے بعد ایمانے کو ہلال کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا جو نم آنکھوں سے اپنے باپ کے سینے سے لگی رہی ۔نورے کے گلے لگ وہ بس یونہی روتی رہی ہلال نے تاسف سے اسے دیکھا۔۔”ایمانے رونا بعد میں ابھی تنگ نہیں کرو “ہلال کی سرگوشی پر اس نے ماتھے پر بل ڈالے اپنے نئے نویلے دولہے کو دیکھا ۔ایمانے کی گھوری پر اس کے فوراً سے رخ پھیرا تھا۔۔ایمانے کو اوپر ہلال کے پورشن میں بھیج دیا گیا تھا۔باقی سب بڑے وہیں لاونج میں بیٹھے تھے خوشی کے موقع پر عجیب سی اداسی چھائی ہوئی تھی۔۔طلال سب کے ساتھ موجود تھا اپنے نمبر پر ولی کا میسج ریسیو ہوتے ہی وہ حیران ہوا تھا ۔۔”طلال کیا ہوا سب ٹھیک ہے؟”جازب شاہ نے اس سے پوچھا جو موبائل کو دیکھ رہا تھا۔”جی بابا بس ٹھیک ہے میں کسی کام سے جا رہا ہوں جلد آتا ہوں” انہیں آنے کا کہتے وہ اٹھ گیا اس ایک ضرور کام نمٹانے تھا جسے وہ کل پر نہیں ٹال سکتا تھا۔۔۔•••••••••••

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on