Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 26

آبگینے کو ڈسچارج ہوا آج تیسرا دن تھا مگر نا وہ کسی سے بات کر رہی تھی نا وہ کچھ کھا رہی تھی اسکی حالت دیکھ وہاں عمائم کو سکون نہیں مل رہا تھا ان لوگوں کو اگلے دو دن میں پاکستان واپس جانا تھا ایسے میں آبگینے کی حالت دیکھ وہ سبھی پریشان تھے۔”آبی میرے بچے” عمائم کے اسکے پاس بیٹھے اسکے بالوں میں ہاتھ پھیرا۔وہ جو سب سے خفا تھی ماں کے لمس پر سسکی۔۔عمائم نے تڑپ کر اسے اپنے ساتھ لگایا تھا۔”مما۔۔۔ میں نے بس۔۔ مدد کی تھی” وہ بول رہی تھی پورے ایک مہینے بعد وہ ان سے بات کر رہی تھی۔۔”میری جان””مما وہ کمزور تھا۔۔ میں اسے مضبوط بنانا چاہتی تھی مما وہ مجھے ہی توڑ گیا” عمائم کے سینے سے لگے وہ روئے جا رہی تھی ایک ماں کے لئے اس سے بڑی اذیت اور کیا ہوگی۔۔”شش۔۔ میری جان بھول جاؤ جو ہوا۔۔””مما میں بدکردار نہیں ہوں” یہی ایک بات تو تھی جو اسے کھائے جا رہی تھی دروازے کے پاس کھڑے ضوریز شاہ کا دل کٹ کر رہ گیا تھا ان لفظوں پر۔۔”بالکل بھی نہیں میری بیٹی بالکل پاک””مما ان لڑکیوں نے مجھے ڈرگز دئیے مجھے کچھ یاد نہیں رہا مما پھر اس نے شادی کی اور چھوڑ دیا مما”اسے سکون نہیں آرہا تھا عمائم کا دل کیا اس شخص کا گریبان پکڑے جس نے ان کی ہنستی کھیلتی بیٹی کو اس حال میں پہنچا دیا تھا۔۔”میری بیٹی کیسی ہے یہ مجھے اچھے سے پتا ہے بھول جاؤ سب دیکھو گھر پر سب انتظار کر رہے ہیں بھیا آئینہ نورے جاذب چاچو طلال۔۔ سب کہہ رہے ہیں ہماری آبی کو جلدی سے لے کر آؤ””وہ لوگ مجھ سے نفرت نہیں کرتے مما؟””بالکل بھی نہیں بھول جاؤ جو ہوا میری آبگینے سب سے پیاری ہے٫ ” وہ اسے کسی بچے کی طرح پچکار تھی اس جانے والے نے بہت بڑا نقصان کردیا تھا ان کا۔۔”آج کے بعد یہ چیپڑ یہی کلوز کوئی اس بات کو نہیں دہرائے گا ٹھیک ہے”ان کی بات پر وہ محض سر ہلا گئی وہ کھل کر سانس لینا چاہتی تھی۔”میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گی میں تمہیں اپنی نفرت کے قابل بھی نہیں سمجھتی اب”رات سونے سے پہلے اس نے خود کو باور کروایا تھا کہ اسے اب حائثم نامی شخص کو کبھی یاد نہیں کرنا ۔۔••••••••••••خان حویلی میں زروا کا اچھے سے استقبال ہوا تھا اسکی اداسی کے پیش نظر پلوشہ خان نے زیادہ رسموں پر زور دئیے بغیر اسے ولی کے کمرے میں بھیج دیا تھا وہ جانتی تھیں زروا ان سے ناراض ہے بھلے جتائے نہیں مگر زیادتی تو انہوں نے بھی کی تھی اسکے ساتھ۔۔زروا ولی کے کمرے میں موجود تھی جسے بہت سادگی سے سجایا گیا تھا۔۔پھولوں کی دلفریب خوشبو بھی زروا کا موڈ نہیں ٹھیک کر سکی تھی۔۔رونے کی وجہ سے اسکے سر میں شدید درد تھا تھک کر اس نے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائی تبھی دروازہ کھلا تھا اور ولی خان نے اندر کمرے میں اپنے قدم رکھے۔زروا نے سرخ ہوتی آنکھیں کھول اسے دیکھا جو اپنے کرتے کے بٹن کھولتا اسکے پاس آ ٹہرا۔”زر۔ کیا ہوا ٹھیک ہو؟” اسکے ماتھے پر اپنے ہاتھ کی پشت رکھتے وہ فکر مند ہوا تھا۔”میں ٹھیک ہوں بس سر میں درد””تو سو جاتی ایسے کیوں بیٹھی ہو اٹھو چینج کرو اور “”ولی۔۔۔” اسکی پکار پر ولی اسے دیکھنے لگا۔۔”کیا ہوا میری جان” اسکے پاس بیٹھتے ولی نے نرمی سے اسکا چہرہ ہاتھوں میں بھرا۔۔۔”میں تھک گئی ہوں بہت میرا دل پریشان ہے اس میں درد ہو رہا ہے” اسکا لہجے میں اتنا درد تھا کہ ولی اسے خود میں بھینچ گیا۔”بس جتنا برا ہونا تھا ہوگیا اب میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گا””ولی مجھے اب اپنے گھر والوں کو خوش دیکھنا ہے “”ضرور دیکھو گی” زروا کے ماتھے پر بوسہ دیتا وہ اسے یقین دلا رہا تھا اور زروا اسکے یقین پر یقین کرنا چاہتی تھی۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on