Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 4

قسط_04حویلی کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا تھا نکاح میں محض ایک ہفتہ باقی تھی کل شہرے اور مامون بمعہ فیملی کے آنے والے تھے اور یہی سوچ سوچ کر ایمانے کی جان خشک ہو رہی تھی ۔”زری یہ تیمور کب واپس آئے گا نکاح میں اتنے کم دن رہ گئے ہیں اور نوشے میاں ہی غائب ہیں”؟”بھابھی آج شام کی ٹرین سے واپس آ رہا ہے” تیمور آرمی آفیسر تھا اسکی ڈیوٹی کافی ٹف ہوتی تھی۔۔ یہ اسکا خواب تھا اور کسی نے اس کے خواب کے بیچ میں آنے کی کوشش نہیں کی تھی۔۔”اسلام وعلیکم بابا ” گھر میں داخل ہوتے جاذب شاہ کو دیکھ ایمانے بھاگ کر جازب شاہ کے سینے سے لگی جاذب شاہ نے محبت سے اسکے سر پر بوسہ دیا۔۔”بھائی یہ کہاں ہین؟””آپ کے یہ باہر کے انتظامات دیکھ رہے ہیں “جاذب شاہ کے شرارت سے کہنے پر زرمینے جھینپی۔۔”نورے ایک کپ کافی پلیز” نورے کو اشارے سے آنے کا کہتے جاذب شاہ اوپر اپنے کمرے میں بڑھے تھے تھوڑی ہی دیر بعد نورے شاہ ہاتھ میں کافی کا کپ تھامے اندر داخل ہوئی تھیں۔”جاذب سب خیریت ہے؟”کافی کا مگ سائیڈ رکھتے نورے شاہ پریشانی سے بیڈ پر جاذب شاہ کے پاس بیٹھیں جو آنکھوں پر ہاتھ رکھے لیٹے تھے نورے کی پکار پر آنکھوں پر سے ہاتھ ہٹا کر سیدھے ہو کر بیٹھے۔”ہمم سب ٹھیک نکاح کی تیاریاں کیسی جا رہی ہیں؟””بہت اچھی کل شہرے اور مامون بھائی بھی آجائیں گے””سہی””جاذب کیا بات ہے کوئی پریشانی ہے؟”وہ بیوی تھی جاذب شاہ کی ایک نظر میں ان کی پریشانی بھانپ گئی تھیں۔”جلال کو مسلسل دھمکیوں بھرے خط موصول ہو رہے ہیں اور ان کا نشانہ ہم نہیں آئینہ ہے” جاذب شاہ نے نورے نے کچھ بھی چھپانا مناسب نہیں سمجھا تھا نورے شاہ نے چونک کر انہیں دیکھا”آئینہ مطلب ؟”,”ہاں آئینہ ۔۔ میری سوتیلی ماں اس سب کے پیچھے وہی ہے جس طرح ان لوگوں نے پہلے ہمیں برباد کرنے کی کوشش کی ان کا نشانہ اب آئینہ ہے جلال بہت پریشان ہے “”یہ آخر ہمیں سکون سے کیوں نہیں رہنے دیتے ہیں ویسے کیا آپ کو یقین ہے یہ وہی ہیں؟””جلال نے پتا کروایا ہے یہ سلسلہ کافی وقت سے چل رہا تھا پہلے وہ نظر انداز کرتا رہا مگر اب معاملہ سنگین لگ رہا ہے جلال اپنی اینو کے لئے بہت پریشان ہے ایسا ہوا تو وہ آئینہ کے لئے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا””پھر اب کیا سوچا ہے کیا کرنا ہے ؟””ہم نہیں جانتے وہ اس وقت کہاں ہے کس کے ساتھ ہیں اگر وہ خط کے نیچے اپنا نام نہیں لکھتیں تو ہمیں پتا بھی نہیں نہیں چلتا اب جلال چاہتا آئینہ کی شادی ہو جائے وہ اس طرح سے زیادہ محفوظ رہے گی مگر اس طرح ارجنٹ نوٹس پر شادی میری تو کچھ سمجھ نہیں آرہا ” وہ واقعی پریشان تھے آئینہ جاذب شاہ کے لئے زروا اور ایمانے کی طرح تھی”میں ایک بات بولوں اگر مناسب لگے؟””نورے آپ کو کب سے اجازت لینے کی ضرورت پڑ گئی” جاذب شاہ نے محبت سے ان کا ہاتھ تھاما۔۔”عمائم اپیا نے کچھ دن پہلے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا زارون کے لئے آئینہ کا””کیا واقعی ؟ “”جی””میں نے بھی یہی سوچا تھا مگر ان دونوں کے درمیان عمروں کا اتنا فرق ہے اس لئے میں نے ضوریز سے بات نہیں کی””اگر جلال بھائی کو کوئی اعتراض نہیں تو میں عمائم اپیا سے بات کرتی ہوں وہ زارون کو راضی کریں “”اگر ایسا ہو جائے گا تو بہت ہی اچھا ہے ہماری بچی محفوظ ہاتھوں میں ہوگی جلال کی ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گیں۔۔””ہممم یہ تو ہے بس پھر میں ابھی اپیا سے بات کرتی ہوں ویسے بھی دو دن بعد ان لوگوں نے آنا ہے یہ مسئلہ جتنی جلدی حل ہو جائے اتنا اچھا ہے وہ رشتہ مانگ لیں زری اور جلال بھائی سے زارون اتنا اچھا ہے وہ لوگ انکار نہیں کر سکیں گے”وہ پر یقین تھی اور جازب شاہ کو ان کے یقین کر یقین تھا۔۔_________

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on