Age Difference Novels Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 6

قسط_06نکاح کی تقریب بہت اچھے سے ہوئی تھینکاح کی تقریب ختم ہوتے ہی وہ سب واپس حویلی آگئے تھے سبھی بڑے لاونج میں جمع تھے جبکہ ان سبھی لڑکیوں نے اوپر ایمانے کے کمرے میں محفل جمائی تھی۔۔”آئینہ کہاں جا رہی ہو؟”آئینہ کو اٹھتے دیکھ زروا نے اسکا بازو تھاما۔”بھوک لگ رہی ہے بہت کچھ لینے جا رہی ہوں””اچھا جو بھی لاؤ پھر دو لانا” زروا کی بات پر سر ہلاتے وہ کمرے سے باہر نکل آئی وہ سیڑھیاں اترتے نیچے کچن میں آئی تھی اس سے پہلے وہ اپنے لئے کچھ کھانے کے لئے لیتی اپنے پیچھے آتے قدموں کی چاپ پر اس نے مڑ کر اندر آنے والے کو دیکھا مگر وہاں زارون کو کھڑے دیکھ اسکے چہرے کا رنگ تبدیل ہوا تھا۔”مجھے کچھ بات کرنی ہے آپ سے چھت پر ملیں مجھے”اسے کہتے وہ رکا نہیں تھا جبکہ اسکے جاتے ہی آئینہ کو سمجھ نہیں آیا وہ کیا کرے ۔زارون نے اسے ملنے کے بلایا تھا کوئی اور وقت ہوتا تو وہ گھبراتی مگر اب جبکہ ان کے رشتے کی بات چل رہی تھی اسکا دل خوش فہمیوں میں مبتلا ہوا تھاکھانے کا ارادہ ترک کرتے وہ اپنی فراک سنبھالے سب کی نظروں سے بچتے اوپر چھت پر آئی جہاں وہ منڈیر سے ٹیک لگائے آسمان کو تک رہا تھا۔سفید شلوار قمیض پہنے وہ سینے پر ہاتھ باندھے کھڑا تھا چاند اپنی چاندنی اس پر نچھاور کر رہا تھا۔اپنے خشک ہوتے ہونٹ تر کرتے وہ آہستہ سے چلتے زارون کے قریب آ کر رکی۔۔اسکی موجودگی محسوس کر زارون نے گردن موڑ اسے دیکھا۔جو سیاہ سوٹ میں اسی رات کا ایک حصہ معلوم ہو رہی تھی۔۔”آپ نے بلایا “”,ہممم کچھ بات کرنی تھی آپ سے”روکھے سے انداز میں کہتا وہ اسے الجھا گیا۔کیا وہ اس سے خفا تھا؟ اس نے سوچنے کے ساتھ یہ سوال کر بھی دیا تھا ۔۔”آپ مجھ سے خفا ہیں؟” اپنے سامنے کھڑے اس شخص کو دیکھ وہ بمشکل یہ الفاظ ادا کر سکی تھی۔۔”خفا ہونے کا حق نہیں رکھتا ہوں مگر مجھے افسوس ہوا ہے آئینہ جلال۔۔۔”اس نے تاسف سے اسے دیکھ کر کہا جبکہ اسکے الفاظ پر آئینہ جلال کے دل کی دھڑکنوں میں طوفان برپا ہوا تھا۔ وہ ایسے کہہ رہا تھا۔۔”کیا۔۔ میں۔۔ کوئی غلطی ؟” بمشکل اٹک اٹک کر اس نے یہ الفاظ ادا کئے تھے۔۔”میں آپ سے کم از کم بھی بارہ سال بڑا ہوں آئینہ۔۔۔ آپ کو ہمارے رشتے کے لئے ہاں نہیں کہنا چاہیے تھا”اسکے انداز میں ناراضگی تھی آئینہ کو اپنا دل ڈوبتا محسوس ہوا تھا۔۔”میں۔۔ میں نہیں”آنسو پلکوں کی باڑ پر آ ٹکے۔۔۔زارون نے حیرت سے اسے دیکھا۔۔”اب رو کیوں رہی ہیں؟”اسکے یوں رونے پر وہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہوا تھا”کچھ نہیں” ہاتھ کی پشت سے آنسو صاف کئے اس نے خود کو نارمل کرنے کی کوشش کی تھی مگر یہ احساس ہی اسے مار ڈال رہا تھا کہ جس شخص کی محبت میں وہ گرفتار ہے وہ اس سے اس بات پر ناراض ہے کیونکہ اس نے شادی کے لئے ہاں کردی تھی۔۔۔”حد ہے۔۔۔ خیر میں ایک بار پھر مما سے بات کروں گا کہ وہ یہ پروپوزل واپس لے لیں ان سب کو سوچنا چاہیے ہمارا کوئی جوڑ نہیں” وہ اپنے لفظوں سے اسکا دل گھائل کر رہا تھا۔۔”آپ ایسا مت کریں پلیز” وہ دل کے ہاتھوں مجبور بے اختیار کہہ اٹھی۔۔زارون نے حیرت سے اسے دیکھا جس کا چہرہ ضبط سے سرخ ہو رہا تھا آنکھوں کے کنارے سرخی مائل ہو رہے تھے۔زارون کو اسکی حالت پر ترس آیا تھا۔کیا وہ زیادہ ہارش ہو گیا تھا؟ اس نے سوچا۔۔”میں آپ سے شادی نہیں کر سکتا آئینہ اور آپ بھی مجھ سے نہیں کر سکتیں””ککیوں ؟”وہ دل کے ہاتھوں مجبور مضبوط بننے کی کوشش کر رہی تھی۔۔”آئینہ سب سے پہلے تو ہماری عمر کا فرق دوسرا آپ ابھی چھوٹی ہیں میری نظر میں بچی ہیں ہمارا کوئی جوڑ نہیں ہے مجھے ایک میچور لائف پارٹنر چاہیے۔۔ اور” وہ کہتے کہتے رکا تھا کیونکہ اس نازک لڑکی کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہوا تھا”آئینہ “”آپ منع کردیں آئی ایم سوری آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ میں آپ کے قابل نہیں” نم آواز میں کہتے اسکے آنسوؤں میں روانی آئی تھی اس سے پہلے زارون کچھ کہتا وہ تیزی سے وہاں سے بھاگی تھی۔۔”اففف”گہرا سانس بھرتے زارون نے اپنا ماتھا مسلہ تھا۔۔________

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on