قسط_09شادی کی تیاریاں شروع ہوتے ہی شاہ ہاؤس کی رونقیں بڑھ گئی تھیں سبھی خواتین شاپنگ پر جاتی تو رات میں ہی واپسی ہوتی ۔۔ایسے میں زارون بیچارہ جاب کے سات اپنی اماں کے نخرے بھی اٹھا رہا تھا ۔آج بھی وہ سب شاپنگ پر گئے تھے مگر زارون چاہ کر بھی اس بار عمائم کی خواہش پوری نہیں کر سکا تھا کیونکہ اسکی ایک بہت اہم میٹنگ تھی۔۔رات گیارہ بجے وہ اپنی میٹنگ سے فارغ ہوکر گھر آیا مگر گھر میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔”حیرت ہے یہ لوگ ابھی تک نہیں آئے” گھڑی میں ٹائم دیکھتے وہ بیگ صوفے پر پھیکتا خود وہیں صوفے پر ڈھے سا گیا تھا۔۔شرٹ کے اوپری بٹن کھولتے اس نے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائی تبھی کچن سے آتی آواز پر وہ چونکا تھا۔۔”پروین باجی ایک گلاس پانی دیجئے گا”ملازمہ کو آواز لگا کر کہتے وہ واپس سے آنکھیں موند گیا تھا آج کا کیس اوپر سے کلائنٹ کے ساتھ لمبی میٹنگ ۔۔”پانی”وہ جو پروین باجی کا انتظار کر رہا تھا نازک سی نسوانی آواز پر چونک کر آنکھیں کھول کر اس نے سامنے دیکھا جہاں سفید پھول دار شرٹ اور پاجامے میں سر پر دوپٹہ پہنے آئینہ اسکے سامنے تھی۔۔اسے اپنے سامنے دیکھ وہ سیدھا ہو کر بیٹھا۔”تھینکس۔۔۔ ویسے آپ کو اسکی ضرورت نہیں تھی”۔اسکے ہاتھ سے گلاس لیتے اس نے سرسری سے انداز میں کہا تھا۔”کیوں کیا میں آپ کو پانی بھی نہیں دے سکتی؟”اسکے ماتھے پر بل پڑے تھے”پروین باجی دے دیتیں””میرے ہاتھ سے پانی لینے سے آپ کو برا لگ رہا ہے تو آپ مت پیئے پانی ” ایک تو وہ اسکے لئے پانی لائی اور اسکے مزاج ہی نہیں مل رہے تھے۔۔زارون شاہ نے حیرت سے اسکا یوں ناراض ہونا دیکھا تھا۔”دیکھیں آئینہ برا لگنے کی بات نہیں ہے میرے کام آپ کو کرنے کی کیا ضرورت ہے جب ملازمہ”اسکی بات ادھوری رہ گئی تھی جب آئینہ کی آنکھوں سے آنسو گال پر گرا تھا۔۔۔زارون نے بے ساختہ اپنے لب سختی سے بھینچے۔۔”آئی ایم سوری” وہ چاہ کر بھی اپنے آنسو روک نہیں سکی تھی۔۔”اتنی سی بات پر آپ کے آنسو نکل آتے ہیں ساری زندگی کیسے رہیں گی میرے ساتھ ؟””تو کیا آپ یہ شادی نہیں کرینگے ؟””میرے ہاتھ میں ہوتا تو نہیں کرتا مگر میں مجبور ہوں” وہ انجانے میں اسکے دل کے کئی ٹکڑے کر گیا تھا۔۔”آپ کردیں اس شادی سے انکار ویسے بھی میں آپ کے قابل نہیں “بمشکل اپنی سسکی کا گلا گھونٹ اپنی بات مکمل کرتے وہ تیزی سے وہاں سے نکلی تھی جبکہ زارون نے حیرت سے اسے جاتے دیکھا ۔۔۔”افف۔۔۔ اب یہ کیا مصیبت ہے” وہ بری طرح سے جھنجھلاہٹ کا شکار ہوا تھا۔۔اسکا مقصد آئینہ کو ہرٹ کرنا ہر گز نہیں تھا۔۔۔۔___________
Arzoo Ishqam by FN Season 2 Episode 9

