Latest Novel Romantic Novels Teacher Student Base Youtube Novels

Be Mol Wafa |Classic YouTube Special| |Teacher Student based|

“ایسے جواب لکھنے سے بہتر تھا کہ اپنا ٹیسٹ خالی چھوڑ دیتی” سمیر درانی نے ٹیسٹ پھاڑ کر اسکے منہ پر دے مارا۔جہاں مارے شاک کے ساری کلاس میں سناٹا چھا گیا وہیں ماہین نے زخمی نگاہوں سے اپنے ٹیچر کو دیکھا جو اسکا شوہر بھی تھا۔ اور وہ جانتا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے اسکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ جب سے ماہین اسکی زندگی میں آئی تھی وہ اسکو یوں ہی ہر پل ذلیل کرتا مگر اب وہ تھک چکی تھی۔ وہ بوجھل دل کے ساتھ گھر لوٹا تو ماہین آگے سے غائب تھی۔ اور ایک کاغذ پر سمیر سے شدید نفرت کا اظہار لکھا تھا۔ غصے سے کاغذ کو مسل کر سمیر نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”یہ سب ڈرامے کرنا بند کر دو۔ اٹھو اور کپڑے بدل کر آؤ ۔۔۔مجھے تمہیں ایسے دیکھنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی میرا کوئی ارمان ہے۔” وہ جو دلہن بنے ہوئے اس کے کمرے میں موجود بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی۔ اچانک سے اس کا دلہا کمرے میں داخل ہوتا ہوا اس پر دھاڑتے ہوئے بولا تھا۔ کندھے پر ڈالی ہوئی سیاہ شال نوچ کر دور پھینکی تھی۔ یہ وہ مصیبت تھی۔ جو بن بلائے اس کے گلے آن پڑی تھی۔ اس نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی زندگی میں یہ بھی دن آئے گا کہ اسے بھی کوئی بلیک میل کر سکے گا مگر یہ ہو چکا تھا۔ تبھی وہ خاموشی سے بغیر کوئی ری ایکشن دیے ہوئے اٹھ کر باتھ روم کی جانب بڑھ گئی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد وہ سادہ سے کپڑوں میں واپس آتے خاموشی سے بستر پر بیٹھ چکی تھی۔” اب یہاں کہاں بیٹھ رہی ہو ؟؟ تمہاری جگہ یہ نہیں جا کر چپ چاپ صوفے پر سو جاؤ اور مجھ سے زیادہ امیدیں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ میں اپنے شوق سے تم سے شادی کر کے نہیں آیا ۔۔۔”نہ جانے اسے دیکھتے ہوئے کیوں سمیر درانی کا خون کھول رہا تھا وہ جتنا اس بارے میں سوچتا تھا۔ اس کا خون ابل ابل کر اس کے وجود کو خاکستر کیے ہوئے تھا۔ یہ لڑکی انجانی آفت کی طرح اس کے گلے پڑ گئی تھی۔”مسٹر سمیر دورانی اگر شوقیہ طور پر شادی آپ نے نہیں کی ۔۔۔ تو اپنی پسند سے شادی میں نے بھی نہیں کی۔۔۔ آپ کو بھی مجھ پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔ تو یہ ظاہر کرنا چھوڑ دیں کہ آپ کے بھی میرے نزدیک کوئی اہمیت ہے۔ اس لیے چلانا کسی اور کے لیے سنبھال کر رکھیں۔” وہ جو اسے غصے بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ اچانک سے ابھرنے والی اس کی آواز سے وہ دنگ ہی رہ گیا تھا۔ اسے کہاں امید تھی یہ سامنے دبو سی نظر آنے والی لڑکی اس سے کچھ ایسا بھی کہہ سکتی تھی۔ حیران بڑی بڑی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوئے وہ ابھی خود کو کسی جواب کے لیے تیار کر ہی رہا تھا۔ جب وہ ایک ہی جھٹکے سے کھڑی ہو گئی تھی۔” مجھے کوئی شوق نہیں ہے۔ آپ کے کمرے میں رہنے کا ۔۔۔ عزت سے پیش آئیں ۔۔۔ تو میں بھی آپ کے ساتھ عزت کا معاملہ رکھ سکتی ہوں۔ نہیں تو لے اور دے والا حساب ۔۔۔ ماہین ضرار کا ہے ۔”سرد آنکھوں سے اسے دیکھ کر بولتی ہوئی سامنے موجود صوفے کی جانب بڑھ گئی تھی۔ کمفرٹر کھولتے ہوئے وہ اس کے اندر چھپ چکی تھی۔ سمیر دورانی اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے گہرے سانس بھر کر رہ گیا تھا۔ یہ لڑکی اسے بہت ہی کڑا وقت دینے والی تھی۔ وہ جو یہ سمجھ رہا تھا کہ یہ لڑکی دبو سی ہے اس کی ایک ہی بار بولنے پر خاموشی سے اس کی بات مان جائے گی مگر نہیں جانتا تھا کہ کس سے پالا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on