Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Dil E Beqarar Episode 1 |Romantic Novel| |Classic Urdu Material|

یہاں پر فضول بولنے کی ضرورت نہیں میرا آفس ہے تمہارا کمرہ نہیں شوہر ہوں تمہارا روم ہونا شرط نہیں فاسق جنون کی حد تک اس لڑکی سے نفرت کرتا تھا پر دشمنی نبھانے کے خاطر اس لیڈی ڈان سے شادی کر چکاتھا رانیہ بھی اپنے نام کے ایک تھی کہ اسے ہاتھ تک نا لگانے دیا آج وہ تھک ہار کر آفس چلا آیا تھاصبح کا وقت تھا۔ موسم اس وقت خاصا خوش گوار تھا۔ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں جو بھلی معلوم ہو رہی تھی۔ وہ اور اخلاق صاحب پارک میں واک کر رہے تھے اور ان کی سیر حاصل گفتگو بھی جاری تھی۔ پارک میں اس وقت رش بھی کافی تھا لیکن چھوٹے بچوں کا نہیں بلکہ بوڑھوں اور نوجوانوں کا۔ رانیہ روز اپنے نانا کے ساتھ پارک میں واک کرنے آتی تھی۔ تبھی اس کی نظر بینچ پر بیٹھے ایک بزرگ پر پڑی جو گہرے گہرے سانس لے رہے تھے۔ غالباً انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس نے فکر مندی سے ان کی طرف دیکھا۔ “نانا ابو ایک منٹ۔۔ میں ابھی آئی۔” رانیہ نے اپنے ساتھ چلتے اخلاق صاحب کو کہا اور اس بینچ کی طرف دوڑ لگا دی۔ “ارے بیٹا لیکن جا کہاں رہی ہو؟” اخلاق صاحب اچانک سے اس کے بات ادھوری چھوڑ کر اور اس طرح پریشانی سے جانے پر فکر مند ہوئے۔ “انکل آپ ٹھیک ہیں؟” رانیہ نے پھولی سانسوں سے پوچھا۔ وہ بزرگ سانس لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ “انکل آپ کا انہیلر کہاں ہے؟” اس نے پریشانی سے پوچھا۔ وہ بزرگ سر نفی میں ہلاتے کھانسنے لگے۔ وہ فوراً ان کی کمر سہلانے لگی۔ جس سے خاطر خواہ فائدہ ہوا۔ وہ انکل اب سانس لے پا رہے تھے۔ اخلاق صاحب بھی آ گئے تھے۔ “کیا ہوا خیر تو ہے؟” اخلاق صاحب کے لہجے میں تفکر واضح تھا۔ “جی اب ٹھیک ہیں۔” رانیہ نے ریلیکس پوتے ہوئے کہا۔ “میرا انہیلر گھر رہ گیا ہے اور مجھے استھما کا پرابلم ہے۔ سانس نہیں آ رہی تھی لیکن بچی نے آ کر مدد کر دی شکریہ بیٹے۔” وقار صاحب ممنون ہوئے۔ رانیہ دھیرے سے مسکرا دی۔ “اس میں شکریہ کی کوئی بات نہیں ہے انکل۔ ہم بچوں کا فرض ہے اپنے بڑوں کی خدمت کرنا۔ آپ اپنے ساتھ کسی کو رکھا کریں اور انہیلر لے کر نکلا کریں۔” رانیہ مسکراتے ہوئے تنبیہ کر رہی تھی۔ “لیں جی اب آپ بھی ڈاکٹر صاحبہ کے انڈر آ گئے ہیں۔ یہ آپ کو بھی نہیں چھوڑے گی۔” اخلاق صاحب ہنستے ہوئے ان کے پاس ہی بیٹھ گئے۔ “ہماری بیٹی بائے پروفیشن ڈاکٹر ہے؟” وقار صاحب نے مسکراتے ہوئے پوچھا۔ “نہیں جی۔۔ ہماری بیٹی بائے نیچر ڈاکٹر ہے۔” اخلاق صاحب نے محبت سے کہا۔ رانیہ بھی مسکراتی ہوئی ان کے پاس ہی بیٹھ گئی۔ “پوتی ہے آپ کی؟” “نواسی ہے۔۔” “یہاں پہلے کبھی نہیں دیکھا آپ لوگوں کو؟” وقار نے سوالیہ نظروں سے دیکھتے گویا تائید چاہی۔ “بالکل۔۔ حال ہی میں یہاں لاہور شفٹ ہوئے ہیں۔ پہلے میں بہاولپور میں تھا۔ پروفیسر ہوں۔۔ ٹرانسفر ہو گیا تو اپنی فیملی کو لے کر یہاں آ گئے۔ ابھی کچھ دن ہی ہوئے ہیں شفٹ ہوئے۔” “کون سے بلاک میں شفٹ ہوئے ہیں؟” “سی بلاک ہاؤس نمبر ون ٹین۔۔” “اچھا اچھا۔۔ میں یہاں پاس میں ہی بی بلاک ہاؤس نمبر ون ٹوینٹی فائو میں رہتا ہوں۔” وقار صاحب نے مسکراتے ہوئے بتایا۔ اخلاق صاحب نے سمجھتے ہوئے سر اثبات میں ہلایا۔ کچھ ہی دیر میں ان تینوں کی بہت ہی اچھی دوستی ہو چکی تھی۔ ————————-

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on