Latest Novel Revenged Base Romantic Novels

Dil E Beqarar Episode 2|Romantic Novel| |Classic Urdu Material|

1رانیہ مارٹ سے انڈے اور بریڈ لے کر نکل رہی تھی جب مارٹ میں داخل ہوتے ایک شخص سے زبردست ٹکراؤ ہوا۔ اس کے ہاتھ میں پکڑا انڈوں کا شاپر چھوٹ کر زمین بوس ہو گیا اور اس کے سارے انڈے ٹوٹ گئے۔ “اوہ۔۔ آئی ایم سوری میں نے آپ کو دیکھا نہیں۔۔” فاسق نے شرمندگی سے معذرت کی۔ “آنکھیں ہیں یا بٹن جو دیکھا نہیں؟ نقصان کر دیا میرا۔ سارے انڈے ٹوٹ گئے۔ اندازہ بھی ہے انڈے کتنے مہنگے ہو گئے ہیں؟ یہی کسی غریب کے منہ میں جاتے۔ تمہیں بھی دعائیں دیتے اور مجھے بھی۔ میرے سارے انڈے توڑ دیے۔ انسان دیکھ تو لیتا ہے کہ کوئی مارٹ سے کچھ لے کر نکل رہا ہو سکتا ہے۔ صرف اندھا دھند اپنا چلنا مہارت نہیں ہوتی۔ ارد گرد کا ہوش بھی رکھ لینا چاہیے۔” رانیہ ایک بار شروع ہوئی تو چپ نہ ہوئی۔ “او ہیلو چپ چپ۔۔ کتنا بولتی ہو تم۔ صرف انڈے ہی تو ٹوٹے ہیں۔ میں نقصان بھر دیتا ہوں۔ کتنا بولتی ہو تم؟ تم ایک واحد لڑکی ہو جس کی میں یہاں کھڑے ہو کر اتنی لمبی بکواس سن رہا ہوں۔ ورنہ مجھے اپنا ٹائم ضائع کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔” فاسق نے اسے ٹھیک ٹھاک جھاڑ دیا۔ “دوسروں کے چاہے پیسے ضائع ہو جائیں بس اپنا ٹائم نہ ضائع ہو۔” رانیہ بھی کسی سے کم نہ تھی۔ “آئندہ جب تم انڈے لے کر نکلو تو اپنے آگے پیچھے ٹینکر کھڑے کرنا تاکہ تمہارا چند سو کا نقصان نہ ہو۔” فاسق نے سراسر مذاق اڑایا اور والٹ سے ہزار کا نوٹ نکال کر اس کا ہاتھ پکڑ کر زور سے پٹخا۔ “زیادہ انڈے لے لینا میری طرف سے خیرات ہی صحیح۔” فاسق نے احسان مندی سے کہا اور اس کو ایک طرف کرتا اندر چلا گیا۔ رانیہ صدمے سے اس کی پشت کو گھور رہی تھی پھر ہاتھ میں پکڑے ہزار کے نوٹ کو دیکھ کر غصہ عود کر آیا۔ وہ تیزی سے اس کی طرف بڑھی۔ “بات سنو مسٹر بد دماغ۔” رانیہ نے چبھتے ہوئے لہجے میں کہتے اس کا کندھا ہلایا۔ فاسق ایسے پلٹا جیسے اس کا نام واقعی بد دماغ تھا۔ رانیہ نے تمسخر اڑاتی نظروں سے اس کی طرف دیکھا اور پرس میں سے پانچ سو روپے اور نکال کر پندرہ سو اس کی ہتھیلی پر پٹخے۔ “تمہاری ہزار کی خیرات اور میرا پانچ سو کا صدقہ تمہارے کام آئے گا۔” رانیہ غصے سے کہتی یہ جا وہ جا ہو گئی تھی۔ فاسق غصے اور مشتعل ہوتے اس جگہ کو دیکھ رہا تھا جہاں سے وہ ابھی ابھی گزری تھی۔ “میں تمہیں دیکھ لوں گا۔” فاسق نے دانت کچکچائے اور پیمنٹ کرتا اپنا سامان لیتا مارٹ سے باہر آ گیا۔ ————————-

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on