گاڑی حویلی کے احاطے میں رکی تھی۔۔گاڑی سے اترتے وہ آگے بڑھ گیا جبکہ وہ خود گاڑی سے اترتے باہر آئی۔۔”چلو اب کیا الگ سے دعوت نامہ دوں ؟”دل تو تھا کوئی کرارہ سا جواب دیتی مگر ابھی ہمت نہیں تھی۔۔آہستہ سے قدم اٹھاتے وہ جاذب تک پہنچی تھی۔۔”زبان جتنی تیز چلتی ہے اتنی تیزی قدموں میں لے آؤ تو زیادہ اچھا ۔” افف یہ شخص اور اسکی زبان۔نورے نے بڑی مشکل سے خود کو کچھ بھی کہنے سے روکا تھا۔اسے لئے وہ اندر آیا جہاں سب لاونج میں موجود تھے ۔”جاذب سب خیریت ہے ؟” نجمہ بیگم سب سے پہلے ان تک پہنچی تھیں۔۔لیکن سوال اسکے بجائے جاذب سے کیا۔۔”سب ٹھیک ہے آپ پریشان مت ہوں ۔ ۔ انابیہ اسے میرے کمرے میں لے کر جاؤ”جاذب کے انابیہ کو بولنے پر سب سے پہلے کشور بیگم اور ردابہ کے کان کھڑے ہوئے تھے۔۔”کون سی نئی روایات قائم کرنا چاہتے ہیں جاذب صاحب؟ کیا آپ بھول گئے ہیں خون بہا میں آئی لڑکیوں کا ٹھکانہ کہاں ہوتا ہے؟”نورے نے ترچھی نگاہوں سے کشور بیگم کو دیکھا جو صبح سے اسکی دشمن بنی بیٹھی تھیں۔۔”آپ کیوں مجھے بار بار چیزیں باور کرواتی ہیں کیا آپ کو لگتا ہے میں بیوقوف ہوں؟””لگتا کیا ہے ہو “منہ ہی منہ میں بڑبڑاتے نورے نے جازب کو دیکھا جو ناگواری سے اپنی پھپھو کو دیکھ رہا تھا۔”تم یہاں کیوں کھڑی ہو کیا کم سنائی دیتا ہے جاؤ اوپر ” اچانک ہی اسکا رخ کشور بیگم کی جانب سے ہٹ کر اسکی جانب ہوا تھا احساس توہین سے نورے کا چہرہ سرخ ہوا اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں جاذب کا انداز اسے بری طرح ہرٹ کر گیا تھا۔۔”جا رہی ہوں مجھے بھی کوئی شوق نہیں تمہارے اس فیملی ڈرامے کا حصہ بننے میں” تڑخ کر جواب دیتی وہ اوپر بڑھی تھی”کمرے کا پتا ہے جو خود سے نکل گئی ہو سیر پر؟”سب کے سامنے اسکا بدتمیز انداز جاذب شاہ کو کھولا کر رکھ گیا تھا۔۔”یہ گھر میرے لئے قید ہے اور جہنم جیسا ہے کہیں بھی جا کر مر جاؤں گی کیا فرق پڑتا ہے”وہ جوابی حملے کے لئے تیار تھی مگر اس سے پہلے ہی انابیہ تیزی سے اسکے پاس آتی اسکا ہاتھ تھام گئی۔۔”میں چلتی ہوں نا آپ کے ساتھ بھائی نے مجھے بولا تھا” اس سے پہلے وہ کچھ کہتی انابیہ نے سختی سے اسکا ہاتھ تھام اوپر کا رخ کیا تھا۔جاذب نے گہری نظروں سے اسے اوپر جاتے دیکھا۔”یہ دیکھو تمہاری نرمی کی وجہ سے کیسی قینچی جیسی زبان چل رہی ہے اس لڑکی کی اور تم اسی اس حویلی میں رکھنا چاہتے ہو ؟””آپا جازب ابھی آیا ہے اسے آرام کرنے دیں پہلے” نجمہ بیگم کی بات پر کشور بیگم نے اپنا رخ ان کی جانب کیا۔۔”یہ سب تمہاری وجہ سے ہو رہا ہے نجمہ ۔۔۔
Dil Ishqam By FN Episode 15
