Uncategorized

Dil O Janam Fida E Tu by Aniqa Ana Episode 47 Online Reading


”تم اتنے یقین سے کیسے کَہ سکتے ہو؟“ عبدالمعید نے پوچھا تھا تو اس نے اسے محض ایک گھوری سے نوازا تھا۔
”یہ کوئی عشق و عاشقی کا چکر نہیں ہے معید! یہ معاملہ کچھ اور ہے۔“ لہیم اسے معید اسی وقت کَہ کر مخاطب کرتا تھا جب وہ ذہنی طور پر الجھا ہوا ہوتا تھا۔
”وہی تو تم سے پوچھ رہا ہوں کہ تمھیں کیسے معلوم۔۔؟“ عبدالمعید اس سے جو اگلوانے کی کوشش میں تھا وہ سمجھ گیا تھا مگر وہ بھی اتنا کائیاں اور ہوشیار تھا کہ اس کا مقصد بھانپ گیا اور بڑی دل فریب سی مسکراہٹ لیے بولا تھا۔
”تم بھول جاؤ کہ میں تمھیں تمھاری منشا کا جواب دوں گا۔ تم بس یہ سمجھ لو کہ لہیم جاہ اپنی چیزوں کو سمجھتا ہے۔“ بظاہر سادا سے الفاظ میں اس نے بڑی گہری بات کہی تھی۔ ایک طرح سے اسے جواب دے ہی دیا تھا۔ مگر یہ عبدالمعید کی بدقسمتی تھی کہ وہ اس لڑکی کی گمشدگی میں اتنا الجھا ہوا تھا کہ اسے اس کے لفظوں پہ غور کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
”پروفیسر صاحب کی بھی کسی سے ایسی کوئی دشمنی نہیں ہے جو انھیں اس طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔“ عبدالمعید نے اس نکتے کو بھی رد کیا تھا۔
”کہاں جا سکتی ہے؟“ لہیم جاہ کمرے میں ٹہلنے لگا تھا۔ گہری سوچ میں گم، بار بار کنپٹی کھجاتا ہوا، اسے رہ رہ کر عباد بدر کی باتیں یاد آ رہی تھیں۔ جن کے مطابق اسی نے تابعہ کو غائب کروایا تھا۔ لہیم جاہ کے فون کی بجتی بیل نے سبھی کا ارتکاز توڑا تھا۔ فون اس کی رہائش گاہ کے نمبر سے تھا۔
”ہیلو! کون؟“ اسے تعجب ہوا تھا کیوں کہ اس نمبر سے فون بہت کم آتا تھا۔ شجاع فرید اور جیکسن اس کے ساتھ تھے۔ وہاں مائیکل کے علاوہ دو اور جز وقتی میاں بیوی کام کرتے تھے، فون اسی آدمی نے کیا تھا۔
”صاحب میں رفیق بات کر رہا ہوں۔“ لہیم جاہ نے ہی انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں اسے اپنے نمبر پر فون کرنے کا کَہ رکھا تھا۔
”کیا ہوا رفیق؟ سب ٹھیک ہے؟“ رات کے سائے گہرے ہونے لگے تھے۔ تابعہ کا معاملہ ایسا درپیش آیا تھا کہ اسے گھر جانے کا ہوش نہیں رہا تھا۔ اور اب رفیق کا فون۔۔۔
”صاحب! آپ جلدی سے یہاں آ جائیں۔ یہاں کچھ ہوا ہے۔“ اس کی چھٹی حس نے یک دم خطرے کا الارم بجایا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
(جاری ہے)

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,