Latest Novel Romantic Novels Web Special Novels

Dil O Janam Fida E Tu by Aniqa Ana Episode 60

شہر کی رات اور میں ناشاد و ناکارا پھروںجگمگاتی جاگتی سڑکوں پہ آوارا پھروںغیر کی بستی ہے کب تک در بہ در مارا پھروںاے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروںراستے میں رک کے دم لے لوں مری عادت نہیںلوٹ کر واپس چلا جاؤں مری فطرت نہیںاور کوئی ہم نوا مل جائے یہ قسمت نہیںاے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروںجی میں آتا ہے کہ اب عہد وفا بھی توڑ دوںان کو پا سکتا ہوں میں یہ آسرا بھی توڑ دوںہاں مناسب ہے یہ زنجیر ہوا بھی توڑ دوںاے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروںدل میں اک شعلہ بھڑک اٹھا ہے آخر کیا کروںمیرا پیمانہ چھلک اٹھا ہے آخر کیا کروںزخم سینے کا مہک اٹھا ہے آخر کیا کروںاے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروںجی میں آتا ہے یہ مردہ چاند تارے نوچ لوںاس کنارے نوچ لوں اور اس کنارے نوچ لوںایک دو کا ذکر کیا سارے کے سارے نوچ لوںاے غم دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروں(اسرار الحق مجاز)قیام ہارون سارا دن ویرانے میں جا کر اونچی نیچی پتھریلی زمین پر بائیک دوڑاتا، زمانے بھر کی خاک چھانتا رہا تھا۔ شام کے سائے گہرے ہوئے تو بائیک لے جا کر حمزہ کے گھر کے سامنے روکی اور اس کے باہر نکلتے ہی اسے بٹھا کر بائیک اسٹارٹ کرتا ان جان منزل کی طرف چل پڑا تھا۔”کچھ بتاؤ گے بھی کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟“ بائیک کی تیز رفتار اور اس کے ہیلمٹ کی وجہ سے حمزہ کو کافی چیخ کر بولنا پڑ رہا تھا۔”میں تم سے بات کر رہا ہوں قیام۔۔؟“ حمزہ نے اس کا کندھا ہلایا تھا۔”سب ٹھیک تو ہے؟ تم اتنے خاموش کیوں ہو؟“ وہ اب بھی کچھ نہیں بولا تھا۔ بس خاموشی سے مجسمہ بنے بائیک چلا رہا تھا۔”میں شاہ زمان کو بھی بلا رہا ہوں۔“ اس کی چپ سے تنگ آ کر حمزہ نے فون نکال کر، شاہ زمان کو پہلے لائیو لوکیشن بھیجی اور پھر کال ملائی تھی۔”ہاں یار سن! جو بھی کر رہے ہو، اسے چھوڑ کر فی الفور لوکیشن پر پہنچو۔“ نہ سلام نہ دعا، بس آنے کا حکم صادر کیا تھا۔”تمھارا کیا دماغ خراب ہو گیا ہے؟ کرنٹ لوکیشن کو کیسے فالو کروں گا؟ تم دونوں نجانے کدھر جا رہے ہو اور میں تمھارے پیچھے پاگلوں کی طرح تمھیں ڈھونڈتا پھروں۔“ وہ اس کے بے تکے مطالبے پر چڑ کر بولا تھا۔”اب یہ منھ سے کچھ بول نہیں رہا تو میں کیا کروں؟“ حمزہ بے چارگی کا اشتہار بنا تھا۔”مجھے اس کی فکر ہو رہی ہے۔“ حمزہ نے آہستہ سے کہا تھا۔”اچھا میں نکلتا ہوں۔“ شاہ زمان فون بند کرنے ہی والا تھا کہ قیام نے بائیک جانے پہچانے راستے پر ڈالی تو اس نے فوراً سے اسے بلایا تھا۔”میرا خیال ہے یہ صائم سے ملنے جا رہا ہے۔ تم وہیں آ جاؤ۔“ حمزہ نے فون بند کیا تھا اور آنے والے لمحات کا انتظار کرنے لگا تھا۔ شہر سے دور، چائے کے معمولی سے ڈھابہ نما ہوٹل پر صائم اپنے چند دوستوں کے ساتھ وہاں ہر دوسرے تیسرے دن ضرور آتا تھا۔ قیام کی وہیں ایک دن اس سے ملاقات ہوئی تھی۔ جب وہ اپنی نئی بائیک لیے وہاں سے گزر رہا تھا اور پانی پینے رک گیا تھا۔ دونوں کے درمیان کچھ ایسی کھٹ پٹ ہو گئی تھی کہ دونوں ہی میں ٹھن گئی۔ بات بائیک ریس پر جا کر رکی تھی اتفاق سے وہ ریس قیام کے ساتھ ہوئے حادثے کی وجہ سے التوا کا شکار ہوئی تھی۔”آج تو بڑے بڑے لوگ آئے ہیں۔“ صائم اسے دیکھتے ہی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا اور اس کے پاؤں کی طرف دیکھتا ہوا طنز سے بھرپور لہجے میں بولا:”میں دیکھوں تو ذرا کہ شہزادۂِ نزاکت کا پاؤں سلامت ہے۔“ اس کے طنز پر اس کے دوستوں کا قہقہہ قیام ہارون کا فشار خون مزید بڑھا گیا تھا۔”زبان سنبھال کر بات کرو صائم۔!“ اس نے مٹھی بھینچ کر اسے مارنے کا ارادہ ترک کرتے صرف زبان کا استعمال کرنا مناسب سمجھا تھا۔”میرے ہی اڈے پر آ کر مجھے ہی دھمکا رہے ہو۔“ وہ ہنسا تھا۔”مجھے معلوم تھا کہ تم جیسوں کے اڈے یہی ہوتے ہیں، اسی لیے تمھارا پتا ڈھونڈنا کبھی مشکل نہیں رہا۔“ اب کے قیام نے اسی کے سے لب و لہجے میں کہا تھا۔”اور مجھ جیسوں کو تلاش کرتے تم جیسا نازک اندام شہزادہ باپ کے دامن کو چھوڑ کر یہاں کیسے آ گیا؟“ باپ کا طعنہ اسے بری طرح چبھا تھا۔”باپ کا نام مت لو۔“ وہ اسے مارنے کو آگے لپکا کہ حمزہ اور شاہ زمان نے روک لیا تھا۔”ٹھیک ہے نہیں لیتا۔۔۔“ اس نے بے نیازی سے کندھے جھٹک کر کہا تھا۔”مگر تم یہاں آنے کا مقصد بیان کرو اور چلتے بنو۔۔“ وہ اسے زیادہ وقت دینے کے موڈ میں نہیں تھا۔”ہمارے درمیان طے پانے والا جو مقابلہ ادھورا رہ گیا تھا میں اسی کی تکمیل کے لیے یہاں آیا ہوں ورنہ مجھے بھی تم سے ملنے یا تمھاری شکل دیکھنے کا خاص شوق نہیں تھا۔“ قیام ہارون نے بھی تند خوئی سے کہتے اسے گھورا تھا۔ صائم سینے پر ہاتھ باندھ کر کھڑا اسے دیکھ کر مسکرایا اور سر سے پاؤں تک اسے دیکھ کر بولا:”ایسا نہ ہو کہ پچھلی بار پاؤں تڑوا کر گھر گئے تھے اور اب ٹانگیں تڑوا لو۔۔“”وہ محض ایک حادثہ تھا۔“”اور اس حادثے نے ہی خواجہ ہارون صاحب کو میرے غریب خانے کا رستہ دکھا دیا تھا۔“

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on