Latest Novel Youtube Novels

Dil Weraan Episode 3| Romantic Novel | |Classic Urdu Novels|

” کیا ہوا سب خیریت ہے ناں بھائی وہاں ؟” مہناز بیگم نے پریشانی کے عالم میں پوچھا تھا ۔” گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے مہناز زینب نے بتایا کہ تم حناء کو اپنے ساتھ دو مہینے کے لیے لے کر گئی ہو بس اس لیے فون کیا میں نے تمہیں ۔” انہوں نے سنجیدگی سے پوچھا تھا جس پر مہناز بیگم نے سکون کی سانس خارج کی تھی ۔” جی بھائی صاحب ایک نا دن تو حناء کو اس گھر میں آنا ہی ہے تو ابھی کیوں نہیں آسکتی آپ کو برا لگا کہ میں آپ کو بتا کر ہی آئی ۔” انہوں نے مسکراتے ہوئے اذلان اور حناء کو دیکھا تھا جو کسی بات پر ہنس رہے تھے ۔” برا لگنے والی بات نہیں ہے مہناز جس بات کو تم دل سے لگائے بیٹھی ہو وہ بہت پہلے کی بات ہے اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں ۔” انہوں نے انہیں ایک چار پھر سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔” وقت اور حالات بدلیں ہیں بھائی صاحب میں اور فاروق نہیں اور نا ہی ہماری زبان بدلی ہے ہم نے بچپن میں ہی حناء کو اپنے اذلان کے لیے مانگ لیا تھا آپ سے ۔ آپ نے ہاں بھی کی تھی مگر اب انکار کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے ۔” انہوں نے افسردگی سے کہا تھا ۔” مہناز ۔”” کیا میرے اذلان میں کوئی کمی ہے بھائی صاحب وہ اب فاروق کے ساتھ ان کا بزنس سنھبالنے لگ گیا ہے ، اچھی ان کم ہوگئی ہے اس کی ۔ ہم حناء کو بہت خوش رکھیں گے بھائی ۔” کہتے ہوئے ان کا لہجہ بھاری ہوا تھا ۔” مہناز تم سمجھ نہیں رہی ہو بیٹا ، اذلان اور حناء میں دن رات کا فرق ہے ۔ ہمارا اذلان شہر کا پڑھا لکھا اور وہاں کے رہن سہن کا عادی ہے اس کے لیے اس جیسی پڑھی لکھی باشعور لڑکی ہونی چاہیے ناکہ ہماری ناسمجھ حناء ،اس کی تو پڑھائی بھی اتنی نہیں ہے کہ وہ ہمارے اذلان کی برابری کرسکے اور اوپر سے اس کی لاپرواہ عادت وہ اذلان کے لیے کبھی بھی بہترین انتخاب ثابت نہیں ہوسکتی ۔ حناء میری بیٹی ہے اس لیے میں اسے بہت اچھے سے سمجھتا ہوں جانتا ہوں ۔” انہوں نے مہناز بیگم کو سمجھانے کی آخری کوشش کی تھی جبکہ ان کے لہجے میں زینب بیگم بل رہی تھیں ۔” میں کونسا سمجھدار تھی بھائی جب میری فاروق سے شادی ہوئی تھی تو میں بھی تو حناء جیسی ہی ناسمجھ تھی ۔ بلکہ میں تو اس کی طرح خوبصورت نہیں تھی کم شکل تھی پھر بھی زنیب اور فاروق کے گھر والوں نے مجھے بہت پیار سے اپنایا تھا آپ بھول گئے اپنی بہن کو ۔ جب آپ کی بہن ایسی تھی تو اس کی بھتیجی بھی تو اس پر ہی جائے گی ناں ۔” زینب بیگم نے انہیں بغور دیکھا تھا جو مہناز بیگم کی بات سے لاجواب ہوکر خاموش ہوگئے تھے ۔” مہناز میں اپنے اذلان کے لیے کبھی بھی حناء کا انتخاب نہیں کروں گی اور تم بھی مت کرو ورنہ یہ ہمارے اذلان کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔ اس بچے کی کوئی خواہش ہوگی اپنے جیون ساتھی کو لے کر ۔” اب کی بار زینب بیگم بولی تھیں ۔” میرے اذلان کو حناء سے بہتر جیون ساتھی نہیں مل سکتی بھابھی اور دیکھئے گا میرے اذلان کو حناء سے شادی کرنے پر کوئی عار محسوس نہیں ہوگی ۔” انہوں نے پر اعتمادی سے کہا تھا اور نیچے بیٹھے حناء کو اذلان کو ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھ ان کی یقین میں اضافہ ہوا تھا ۔” ٹھیک ہے تم اذلان سے پہلے بات کرو پھر ہم کوئی بات کریں گے ۔” زینب بیگم نے ہار مانتے ہوئے کہا تھا مگر انہیں یہ بھی یقین تھا کہ اذلان کبھی بھی حناء کے لیے ہاں نہیں کرے گا ۔” میں اور فاروق اس سے بات کر چکے ہیں بھابھی اس نے وقت مانگا ہے اور میں اسے وقت دے رہی ہوں ۔” انہوں نے گہری سانس اپنے اندر اتاری تھی ۔” پھر تم حناء کو واپس بھیج دو مہناز اذلان کو اس کی موجودگی بھی اس وقت وہاں بری لگ رہی ہوگی ۔” اذلان کی فطرت سے واقف زینب بیگم کو حناء کی فکر ستائی تھی ۔” ان دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے دیجئے بھابھی فاروق کا بھی یہ ہی فیصلہ ہے اور حناء کے لیے آپ بلکل پریشان نا ہوں اگر اس کی ماں اس سے دور ہے تو اس کی دوسری ماں اس کے پاس موجود ہے میں اسے ذرا بھی تکلیف نہیں آنے دونگی ۔” انہیں اعتماد میں لیتی ہوئی وہ کال کٹ کرکے ان دونوں کو دیکھنے لگی تھیں جو نجانے کن باتوں پر ہنس رہے تھے جبکہ دور سے ایک بات تو صاف ظاہر اذلان اس کی باتوں پر کم اس کے انداز پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہا تھا ۔°°°°°°°°°°°°°”

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novel Romantic Novels

Aik Lafz Mohabbat By Esha Malik (Complete PDF)

You Can Download Aik Lafz Mohabbat By Esha Malik From The Following Media Fire Link Or Read Online From Drive
Classic Novels Latest Novel Romantic Novels

Jab Wafain Lazim Ho Jayen By Kanwal Akram (Complete PDF)

You Can Download The Novel From The Following Media Fire Link Or Read Online From Drive Link. Click The Novel