We have all kind of novels in our website like romantic, suspenful, thrill, comedy, horror, adventure, fantasy, fiction, classic novels, ebook novels, youtube novels. In this website you can find your favorite category of novels in the category section below, explore more, enjoy more.
This is one of the best Urdu Novel Free of cost In PDF. The Writer Is Extremely Well known For Her Best Urdu Novels Like Social, Heartfelt, and romantic. Here is her another outstanding novel below in Complete PDF.
میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا مجھ سے کسی قسم کی امید مت رکھیں،آپ اسے فیضان کی ماں کی حیثیت سے یہاں لےکر آئی ہیں،میں اس پر کوئی ظلم و ستم کے پہاڑ نہیں توڑنے والا لیکن میرے بیٹے کے معاملے میں چھوٹی سی بھی لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔اگر وہ لڑکی میرے بیٹے کا خیال اچھی طرح سے رکھے تو ہی اس کی زندگی آسان گزرے گی،جعفر نے دو ٹوک انداز میں کہا۔وہ سیدھا سٹدی روم میں آگیا تھا،اسے پتہ تھا صوفیہ بیگم اسے کمرے میں جانے کے لیے ضرور کہیں گیں۔شبیر کو کہئیے گا،فیضان کو میرے پاس چھوڑ جائے۔صوفیہ بیگم اٹھ کر جانے لگیں تو جعفر نے کہا۔تمہارا بیٹا ہے جاکر خود لےآو،وہ جانتی تھیں،فیضان کے بغیر اسے نیند نہیں آنے والی اور آج فیضان اپنی ماں کا پلو نہیں چھوڑے گا۔جانتا ہوں میں آپ کے سارے پینترے لے آوں گا خود ہی،جعفر نے دانت پیستے ہوئے کہا۔ہاں تو لے آنا میں منع تھوڑی کر رہی ہوں،اپنے کمرے میں جارہی ہوں آرام کرنے کےلیے تھک چکی ہوں تمہارے نکاح کے چکروں میں،انہوں نے دروازہ بند کرتے ہوئے کہا۔ہاں جیسے میں تو مر رہا تھا نکاح کرنے کےلیے،جعفر نے جتانا ضروری سمجھا۔تم یہیں بیٹھو میں کپڑے چینج کرکے آتی ہوں،اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا اپنے شوہر نامدار کا انتظار کرنے کا،سو اس نے کپڑے بدلنا ہی بہتر سمجھا۔اس نے الماری کھولی،ایک سادہ سا آف وائیٹ رنگ کا سوٹ نکال کر وہ واشروم میں ہی چینج کرنے کےلیے جانے لگی۔جعفر فیضان کو لینے کی غرض سے کمرے میں آیا تھا،سامنے نور کو دیکھ کر وہ رکا،نور نے اس سارے وقت میں پہلی بار اسے دیکھا تھا،سفید شلوار قمیض میں وہ کافی اچھا لگ رہا تھا۔وہ زیادہ دیر اسے دیکھ نہ پائی اور واشروم کی طرف جانے لگی۔چینجنگ روم اس طرف ہے،جعفر نے اسے بتایا۔وہ سر ہلا کر دوسری طرف چلی گئی۔چلو آجاو آج ہم دوسرے کمرے میں سوئیں گے،جعفر نے کہا۔میں ماما کے پاش شووں دا۔(میں ماما کے پاس سوؤں گا۔)فیضان نے کہا۔ماما کے بچے ایک دن میں ہی باپ کو بھول گئے ہو،جعفر نے کہا۔نوووو۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی ادل ہی شوئیں دیں۔(نوووو۔۔۔۔آپ بھی ادھر ہی سوئیں گے۔)فیضان نے کہا۔ جعفر نے صوفے پر بیٹھتے ہوئے اسے اپنی گود میں بٹھایا،آج ہم یہاں کیسے سو سکتے ہیں بیٹا۔بابا ماما لو لہی تی فل میں نے ان تو اپنی گیم دی،کال دی وہ چپ ہو دئی تی۔(بابا ماما رو رہی تھیں،پھر میں نے ان کو اپنی گیم دی،کار دی،وہ چپ ہوگئیں تھیں۔)فیضان نے اس کی بات کو اگنور کرتے ہوئے اپنی ہی ہانکی۔بیٹا تمہاری دادو کو ماما لانے کا کہا تھا پر انہوں نے ایک چھوٹی بچی کو بھی لاکر میرے لیے رکھ دیا۔جعفر نے کہا۔دادو ماما ای لے تر آئیں ہیں،بچی تہاں ہے؟؟(دادو ماما ہی لےکر آئیں ہیں،بچی کہاں ہے؟)فیضان نے نا سمجھی سے پوچھا۔وہی ماما ہی چھوٹی بچی ہے اور تم نے کپڑے چینج نہیں کرنے،جعفر نے اٹھ کر کمرے میں موجود چھوٹی سی الماری کھول کر اس کے لیے شرٹ اور نکر نکالی۔ماما کلوا دیں دی،(ماما کروا دیں گی۔)اس نے نور کو دیکھ کر کہا۔
To read and download this beautiful novel just click on the DOWNLOAD button below, wait few second, and enjoy reading.
Click Here👇👇

