Uncategorized

Ek Jot Jali Matwali Si by Saira Naz Last Episode 23 Online Reading

(اس ناول کے تمام جملہ حقوق کلاسک انکارپوریٹ کے پاس محفوظ ہیں اور اس ناول کو لکھاری کی اجازت کے بنا کسی بھی ویب سائٹ، گروپ، پیج، یوٹیوب، انسٹا یا کسی بھی اور سائٹ پر پوسٹ کرنا سختی سے منع ہے۔۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ادارہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔)

دل سے ترا خیال نہ جائے تو کیا کروں
میں کیا کروں کوئی نہ بتائے تو کیا کروں

امید دل نشیں سہی دنیا حسیں سہی
تیرے بغیر کچھ بھی نہ بھائے تو کیا کروں

دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکا
کم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں

دن ہو کہ رات ایک ملاقات کی ہے بات
اتنی سی بات بھی نہ بن آئے تو کیا کروں

جو کچھ بنا دیا ہے ترے انتظار نے!
اب سوچتا ہوں تو ادھر آئے تو کیا کروں

دیدہ وران بت کدہ اک مشورہ تو دو
کعبہ جھلک یہاں بھی دکھائے تو کیا کروں

اپنی نفی تو فلسفی جی قتل نفس ہے
کہیے کوئی یہ جرم سجھائے تو کیا کروں

یہ ہائے ہائے مضحکہ انگیز ہے تو ہو
دل سے اٹھے زبان جلائے تو کیا کروں

میں کیا کروں میں کیا کروں گردان بن گئی
میں کیا کروں کوئی نہ بتائے تو کیا کروں

اخبار سے مری خبر مرگ اے حفیظؔ
میرا ہی دوست پڑھ کے سنائے تو کیا کروں
_________۔

محبت لفظ میں ہی اتنی تاثیر ہے کہ کوئی زباں سے ادا کر دے تو اس کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔۔۔ کسی بیمار کے سامنے محبوب کا نام لے لیں تو اس کا آدھا درد کافور ہو جاتا ہے۔۔۔ محب کو زخموں پہ مرہم لگانے کو محبوب کے ہاتھوں کی تاثیر مل جائے تو وہ لمس اس کے گھاؤ بھرے بنا بھی باعثِ راحت ہوتا ہے۔۔۔۔ محبت اس دنیا میں پایا جانے والا سب سے انمول اور بے پایاں جذبہ ہے لیکن جہاں اس کے ساتھ فرحت و سکون کا احساس بندھا ہے، وہیں یہ ظالم اپنے اندر ڈھیر ساری آزمائشوں اور رنج و الم سے بھی رشتہ بنائے ہوئے ہے۔۔۔ محبت ہو اور محب و محبوب کو آزمایا نہ جائے، یہ تو عشق کی لازوال داستانوں میں کہیں بھی نہیں لکھا۔۔۔۔ مواحد خاکوانی کے دل پر بھی محبت نے دستک دی تو اس کے ساتھ اذیت بھی بنا اطلاع کے ہی دبے پاؤں چلی آئی تھی۔۔۔ وہ اب گاڑی ایک سڑک کنارے روکے، اپنا رخ فاکہہ کی جانب موڑے ہوئے تھا، جس کے عقب میں تاحد نگاہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر پھیلا تھا۔۔۔ اس کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر وہ اسے آگے کی کہانی سنا رہا تھا۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,