Uncategorized

In Lamhon Ke Daman Mein by Romaisa Baloch Episode 4

اور کتنا صبر رکھو میں ولید کتنا عرصہ ہوگیا ہے ہمیں ایک دوسرے کو جانتے سمجھتے ہوۓ اس کے علاوہ اور کیا چاہیے ہے تمھیں۔۔؟؟

مما بابا بھی کب سے شادی کےلیے مجھے فورس کرنے پر لگے ہیں میں ایک ہی بات کہ کر انھیں خاموش کروا دیتی ہوں تم آج سچ سچ بول ہی دو تاکہ میں تمھارے جھوٹے لاروں میں اور آس نہ لگاؤں۔۔!!
اسے آج سہی معنیوں میں رہ کر ولید پر غصہ آرہا تھا جو کب سے اسے ٹال مٹول کرکے بات کو دبا دیتا تھا۔
میری جان میں کیوں تمھیں جھوٹے دلاسے دوں گا بھلا میری بات کا یقین کروں میں بہت جلد مما بابا کو تمھارے لیے راضی کر لوں گا بس تھوڑا سا اور وقت دے دو شیریں لہجہ اپناتے کہا گیا ” ۔
میں یہ بات سن سن کر تھک گئی ہوں ولید جو کرنا ہے جلدی کرو ورنہ دوسری صورت میں مجھے مجبوراً وہ قدم اٹھانا پڑے گا جس کے بارے میں تم سوچ بھی نہیں سکتے پرتپش لہجے میں زوئلہ نے اسے وراننگ دی”
میں کہ رہا ہوں نہ زوئلہ تم پریشان مت ہو میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا تم بس کبھی مجھ سے دستبردار مت ہونا تم جانتی ہو نہ میں تمھارے بغیر ایک پل بھی زندہ نہیں رہ سکتا “
کہتے ساتھ ہی اس کی آنکھوں میں بےساختہ نمی کی لہر نمودار ہوئی وہ سر جھکاتے دائیں ہاتھ کی مدد سے آنسو پونچھنے لگا جس پر زوئلہ کے دل کو کچھ ہوا۔
ولی پلیز رو تو مت مجھے تم پر خود سے بھی زیادہ اعتماد ہے پلیز آنسو پونچھو مجھے تمہیں یوں دیکھ کر بلکل بھی اچھا نہیں لگ رہا اضطراب کی سی کیفیت میں موبائل کی سکرین کو دیکھتے اس کا دل ہزاروں ٹکڑوں میں کرچی ہوتا ریزہ ریزہ ہوچکا تھا ” ۔
تو پھر اجنبیوں والی باتیں کیوں کرتی ہو۔۔؟؟
ولید نے بےساختہ شکواہ کیا جس پر زوئلہ نے نفی میں سر ہلاتے اس کے شکوے کو رد کرنا چاہا۔
میں نے ایسا تو نہیں کہا تم غلط مطلب کیوں نکال رہے ہو ولی زوئلہ نے تڑپ کر جواز پیش کیا۔
اچھا چھوڑو کوئی اور بات کرو اس نے ساری گفتگو کو پسِ پشت ڈالتے حال احوال پوچھا۔
آپی جلدی کریں پہلے ہی کافی دیر ہوگئی ہے مما کے بار بار میسجز آرہے ہیں اور کتنا تیار ہونگی آپ آپ کا ریسیپشن نہیں ہے یہ بات یاد رکھیے اس سے پہلے کے وہ بات کا جواب دیتی نیلما کی جھنجھلائی آواز اس کی سماعت میں پڑی ” ۔
آ رہی ہوں نیلو بس دو منٹ ولید کو چپ رہنے کا اشارہ کرتے اس نے نیلما کو ہانک لگائی جو وقفے وقفے سے اسے یہ بات کئی مرتبہ یاد دلا چکی تھی۔
دو منٹ کا مطلب پورے دو منٹ بس زچ ہوتی نیلما نے صاف انداز میں وقت کا احساس دلاتے خفگی سے کہا۔
ہاں بابا بس دو منٹ تم چلو میں آتی ہوں اسے باخوبی اعتماد میں لے کر بڑی ہی فرصت سے جھوٹ بولتے اسے جانے پر راضی کیا ساتھ ہی ایک دو باتیں کرکے کال کٹ کرتے تیزی سے ہاتھ پیر چلاۓ ” 
ورنہ اس سے کوئی بعید نہ تھی وہ دروازہ توڑ کر زبردستی کمرے میں گھس آتی۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on