Ishq Ant Kamal (Love Is Forever) by Saira Naz Complete Novel



انتصار بنگش کراچی کی ایک جانی مانی کاروباری شخصیت تھے جن کے دو بچے اسعاد بنگش اور مصفی بنگش تھے۔ اسعاد وکالت کے بعد اپنی لا فرم چلا رہا تھا جبکہ مصفی فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی جس کا ارادہ اپنی ماما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر بننے کا تھا۔

انتصار بنگش کا تعلق وادی کرم کے کسی قبیلے سے تھا مگر سالوں پہلے خاندانی دشمنی کی وجہ سے وہ چار سالہ اسعاد اور زرش کو لے کر ان سب سے بہت دور شہر قائد میں آن بسے تھے اور کبھی مڑ کر پیچھے نہ دیکھا کہ ان کو اپنا یہ چھوٹا سا خاندان بہت پیارا تھا اور وہ ان کی جانوں کو لے کر کوئی خطرہ مول نہ لینا چاہتے تھے سو زندگی کا یہ باب انہوں نے سختی سے بند کر رکھا تھا. مصفی اس سب کے بارے میں کچھ نہ جانتی تھی مگر اسعاد کو تھوڑا بہت علم تھا حالات کا مگر اس نے کبھی اس موضوع پر بحث نہ کی تھی کہ اس کو اپنے والدین کے زخم کھرچ کر ان کی دل آزاری گوارا نہ تھی۔ زندگی کافی پرسکون گزر رہی تھی مگر یہ کب تک پرسکون رہتی، اس کا کسی کو علم نہ تھا۔
……………………………..

Leave a Comment