عشق سفال گر کی کہانی ایک ایسی کہانی ہے جس میں ایک نہیں دو نہیں تین بھی نہیں بلکہ نو کپلز ہیں۔۔ یہ کہانی ہے تین دوستوں کی جن کی دوستی مثالی تھی۔۔کالج لائف کے بعد ایک کی شادی ہوجاتی ہے پھر باقی دو دوستوں کی زندگی میں آتی ہیں یونیورسٹی لائف میں دو اور دوستیں۔۔۔۔اور پھر انکی زندگی میں کیسے کیسے ٹوئیسٹ آتے ہیں
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے انجانے میں ایک خواہش کی تھی کہ مجھ پہ جن عاشق ہو اور گزرتے وقت کے ساتھ وہ کیسے پوری ہوکر اسکے سامنے آگئی تھی۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنی کزن سے بہت محبت کرتا تھا لیکن اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکا اور نتیجتاً اسکی کزن کی کہیں اور شادی ہوگئی۔۔۔ کیا وہ اپنی محبت کو بھول کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا یا اسکی زندگی میں آیا کوئی نیا موڑ؟
یہ کہانی ہے ایک ایسی ٹیچر کی جس کی پہلی شادی ہوتے ہوتے رہ جاتی ہے۔۔ کیوں؟ لیکن پھر اسکی دوسری شادی اسکے کزن سے ہوتی ہے جو اس سے بےحد محبت کرتا ہے لیکن شادی کی پہلی رات اسکو طلاق دینے پہ مجبور ہوجاتا ہے۔۔۔ آخر ایسی کیا وجہ بنتی ہے؟؟
یہ کہانی ہے ایک وڈیرے کی جو اپنی انا اور غرور میں مست رہتا ہے۔۔۔ گاؤں کی ایک لڑکی پہ فدا ہوجاتا ہے اور ضد میں آکر اسکو دھمکاتا ہے کہ وہ بس اسی کی ہے جس پہ وہ لڑکی اس کی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاتی اور اسکو دھتکاردیتی ہے۔۔۔۔ پھر ایسا کچھ ہوجاتا ہے کہ اسکا بھائی وڈیرے کے کزن کے قتل کے جرم میں پکڑا جاتا ہے اور چوں کہ وڈیرے کے کزن کا کوئی بھائی نہیں ہوتا تو جرگہ وڈیرے کے ساتھ ہی اس لڑکی کو ونی کرنے کا حکم سناتا ہے۔۔۔ کیا وہ قتل اس لڑکی کے بھائی نے کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ لڑکی ونی ہوجاتی ہے یا پھر آتا ہے کوئی نیا موڑ؟
ایسے ہی بہت سارے کپلز ،ٹوئیسٹ، چونکادینے والے سسپینس اور جذبات سے گندھی اس کہانی کو اگر آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پہ کلک کریں۔۔۔ امید ہے آپکا یہ سفر خوشگوار گزرے گا اور آپکے ذہنوں پہ اپنی چھاپ چھوڑجائے گا۔۔۔
To Download The Novel Click On NEXT PAGE