رات کے تیسرے پہر جوہم چاند کو تکتے ہیں چاند کے عکس میں فقط اِک صورت دِکھتی ہےوہ صورت جب دِل کے نہاں خانوں میں اُترتی ہےتیری کُج ادائی کی یاد اپنے ساتھ لاتی ہے۔وہ یاد جب ہم نےدِل کی کوری زمین پرمُحبّت کا بیج بویا تھاوہ مُحبّت جِس کی ہم نےلڑکپن کے ساون میں اپنے جذبوں سے آبیاری کیاپنے چشمان کی روشنی دے کرآنسووں سے اُس بیج کو بڑھایا تھا۔مگر کیا صِلہ مِلا ہمیں؟اُس بیج کو بڑھنے سے پہلے ہیتُم نے نوچ کر پھینک ڈالامیرے دِل کو بے مول کیااب بھی کبھی جب وہ بیتے لمحےمُجھ کو یاد آتے ہیںتیری کُج ادائی کی یادیں ساتھ لاتے ہیں۔کبھی وہ وقت آئے جب تُم ہم سے رُوبرو ہوفقط اِتنا ہی پوچھیں گے تُم سےکہ میری مُحبّت کا کوئی جذبہ تو تُمہارے دِل تک پہنچا ہو گا؟پوچھیں گے یہ بھی تُم سےیہ جو چشم نم ہیں یہ میری مُحبّت کی آنچ ہے یا نیند کی خُماری ہےجواب دینا چاہو تو سُن لیں گےنا بھی دینا چاہو تو سر خم رہ لیں گے باقی عُمر بھی تنہا کہ یُوں بھی ایک عُمر ہم نے تنہا گُزاری ہے(کنول اکرم) *********************یہ منظر تھا ایک رواں دواں سڑک کا جِس کے کِنارے پہ ایک لڑکی دھیمے قدموں سے چلتی نظر آئی۔ بڑی سی چادر میں خُود کو چُھپائے سر پہ سکارف لپیٹے وہ اِردگِرد سے بے نیاز نظر آ رہی تھی۔ گاڑیاں اُس کے پاس سے گُزرتی اپنی منزل کی جانِب رواں دواں تھیں۔ اُس نے ہاتھ میں ایک فائل پکڑ رکھی تھی اور ایک کندھے پہ بیگ لٹکا رکھا تھا۔ چلتے چلتے وہ اپنی مطلوبہ کمپنی کے سامنے آن رُکی تھی۔ سامنے ہی بڑے سے بورڈ پر جلی حروف میں دا کوہِ نور اِنڈسٹری جگمگا رہا تھا۔ پِچھلے ہفتے وہ اِس کمپنی میں اِنٹرویو دے کر گئی تھی اور کل ہی اُسے کال کر کے کمپنی میں بُلایا گیا تھا۔ اُسے اُمید تھی کہ اُسے جاب ضرور مِل جائے گی۔ پِچھلے ایک مہینے سے وہ نوکری کے لیے ٹرائی کر رہی تھی مگر ناکامی ہی حاصِل ہو رہی تھی۔ وہ ایک جیولری ڈیزائنر تھی اور جیولری ڈیزائن کرتی تھی۔ پہلے کبھی اُسے نوکری کرنے کی ضرورت نہیں پڑی تھی تبھی پڑھائی کے بعد راوی اُس کی زِندگی میں چین ہی چین لِکھتا تھا لیکن پِچھلے کُچھ عرصے سے جب سے اُس نے زِندگی اور لوگوں کا تلخ پہلو دیکھا تھا سُروائیو کرنے کے لیے اُس کا نوکری کرنا نا گُزیر ہو چُکا تھا۔ اُس نے کئی ڈیزائن بنا کر اپنی فائل میں رکھے ہوئے تھے جو وہ ہر اِنٹرویو میں ڈِسپلے کرتی تھی۔ پہلے کبھی اُسے نوکری کی ضرورت نہیں پڑی تھی مگر اب پڑی تھی تو وہ دِن کا زیادہ حِصّہ یہی کام کرنے پر لگا دیتی تھی۔ وہ ریسیپشنسٹ سے پوچھ کر مینجر کے آفِس کی جانِب بڑھی۔ آفِس کے روازے پر پہنچ کر دستک دی۔ اِجازت مِلنے پر اندر داخِل ہوئی تو نِگاہ سامنے ریوالونگ چئیر پر بیھٹے ایک نفیس سے شخص پر پڑی جو تقریباً اکتیس سے بتیس سال کا تھا۔ بالوں کو نفاست سے سیٹ کیا گیا تھا بھری بھری بئیرڈ اُس کو سوٹ کر رہی تھی۔ نیوی بلیو کلر کی پینٹ پر آف واِٹ کلر کی شرٹ پہنے، بلیو ہی رنگ کی ٹائی لگائے وہ شخص سنجیدگی سے اب اُس کی طرف متوجّہ ہوا تھا۔ کالی روشن آنکھیں اُس کا سرسری سا جائزہ لے کر دوبارہ سامنے رکھی فائل پر مرکوز ہو چُکیں تھیں۔ گندمی رنگت لیے سوبر سا وہ شخص کافی خُوش شکل تھا۔ “تشریف رکھیں مِس زنجبیل!” بھاری مردانہ آواز کمرے کی خاموشی کو چیرتی ہوئی کمرے میں گونجی۔”شُکریہ!” وہ سپاٹ انداز میں کہتی ہوئی کُرسی گھسیٹ کر بیٹھی۔ “یہ آپ کا اِشو لیٹر ہے مِس زنجبیل! آپ کل سے اپنی جاب سٹارٹ کر سکتی ہیں۔ ابھی یہاں سے آپ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ جائیں گی جہاں آپ کو ایک سال کا کانٹریکٹ سائن کرنا پڑے گا۔ ابھی یہ صِرف ایک سال کا کانٹریکٹ ہے اور آپ ایک سال کے لیے ہماری کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی پابند ہوں گی۔ اگر آپ کا ایک سال کا کام بہت اچھا رہا تو اِس کانٹریکٹ کو ری نیو کیا جا سکتا ہے جِس کے بعد آپ کے کانٹریکٹ کی مُدّت بڑھا دی جائے گی۔ ابھی باس یہاں نہیں ہیں جیسے ہی وہ آئیں گے آپ کا کام اُن کو بھی چیک کروایا جائے گا اِس لیے آپ ذہنی طور پر تیار رہیں۔” مینجر نے اب کی بار اُس کی بھوری آنکھوں میں جھانکتے ہوئے کہا تھا جو بے تاثر تھیں۔ کوئی جذبہ اُسے اِن آنکھوں میں نظر نہیں آیا تھا۔ “شُکریہ سر!” اُس نے سر کو خم کرتے کہا تو وہ سر ہلاتا فون کی جانِب متوجّہ ہوا۔ کِسی کا نمبر اُٹھا کر فون کریڈل سے اُٹھایا۔
Kabhi Hum Tum Bhi The Ashna Novel By Kanwal Akram Episode 1 CUM

