Boss Employee Based Romantic Novels Web Special Novels

Kabhi Hum Tum Bhi The Ashna Novel By Kanwal Akram Episode 3 CUM

“ایم سوری سر! لیکن میرا نام زنجبیل ہے بیلا نہیں۔ آپ مُجھے میرے پورے نام سے ہی پُکاریے۔ آپ کا بیٹا میری بیٹی کو بغیر میری اِجازت کے یہاں لے آیا تھ اِس لیے یہاں بیٹھنا پڑا۔ مُجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ آپ کا بیٹے ہے۔ میں معذرت چاہتی ہوں۔ چلتی ہوں۔” زنجبیل نے بُراق کی حرکت کے بارے میں اُسے بتاتے ساتھ معذرت کی تھی مگر لہجہ ہمیشہ کی طرح سپاٹ تھا۔ “اِٹس اوکے مِس بیلا! بُراق کی حرکت کے لیے میں شرمِندہ ہوں آئندہ یہ ایسا کُچھ نہیں کرے گا۔ جہاں تک بات ہے آپ کے نام کی تو بیلا نام ہی ایزی ہے ورنہ زنجبیل نام کافی مُشکِل سا ہے۔ اگر آپ نے بُراق کی حرکت کے لیے اُسے معاف کر دیا ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر لنچ کیجیے۔ بُراق کو اچھا لگے گا۔” بہزاد نے بُراق کا نام لے کر اپنے دِل کی خُواہش بیان کی تھی۔ زنجبیل نے ایک نظر ابرِش کو دیکھا جو اُن کی باتوں سے بے نیاز ٹیبل پر پڑے چُھری کانٹے اُٹھا رہی تھی۔ “اِسے رکھ دو لِٹل فیری! ورنہ لگ جائے گی۔” اِس سے پہلے کہ وہ ابرِش کے ہاتھ سے چُھری پکڑتی بُراق سُرعت سے اپنی جگہ سے اُٹھتا فِکر مندی سے کہتا اُس کے ہاتھ سے چُھری تھام گیا تھا۔ زنجبیل گہرا سانس بھرتی کُرسی پر بیٹھ گئی تھی۔ اب منظر کُچھ یُوں تھا کہ زنجبیل کے سامنے بہزاد جب کہ ابرِش کے سامنے بُراق بیٹھا ہوا تھا۔”آپ کیا کھائیں گی مِس بیلا؟” ویٹر آ کر ٹیبل پر پِزا اور آئس کریم رکھنے لگا تھا جب بہزاد نے مینیو زنجبیل کی طرف بڑھاتے ہوئے پوچھا۔”مُجھے کُچھ نہیں کھانا!” زنجبیل نے بے ساختہ کہا تھا۔ بہزاد کے مُسکراتے لب سُکڑے تھے۔ وہ کھانے کی بہت شوقین تھی یہ بات اُسے اچھے سے یاد تھی تو اب؟ “آبی کیا کھائے گی؟” بہزاد نے ابرِش سے پوچھا تھا جِس کے سامنے آئس کریم رکھی تھی اور وہ اُس میں سے چمچ ڈبو ڈبو کر کھا کم چاٹ زیادہ رہی تھی۔ منہ بھی آئس کریم سے بھر دیا تھا۔ یہ آئس کریم یقیناً بُراق نے ہی اُس کے آگے رکھی تھی۔ خُود وہ پِزّے سے لُطف اندوز ہو رہا تھا۔”آئش کریم!” اُس نے اپنے مخصوص انداز میں کہا تو وہ سر ہلاتا ویٹر کو بُلانے لگا جو باس کو دیکھتے ہی اُن کی جانِب چلا آیا تھا۔ اِردگِرد موجود ٹیبلز پر بیٹھے کمپنی کے ورکرز اُن کی طرف متوجّہ ہو رہے تھے۔ باس کا اپنی نئی اِمپلائی کے ساتھ بیٹھ کر لنچ کرنا اُن کے لیے ہضم کرنا مُشکِل تھا اور باس بھی وہ جو ہر ایک کو اُس کی حد میں رکھنے کا قائل تھا۔ “ایک چاکلیٹ فلیور ون پاونڈ کیک اور دو چاکلیٹ شیک۔” پاس کھڑے ویٹر کو آرڈر نوٹ کرواتا وہ زنجبیل کو چونکا گیا تھا۔ چاکیلٹ اُس کا فیورٹ فلیور تھا مگر بہزاد کو یہ کیسے پتہ تھا؟ شاید اُسے بھی چاکلیٹ پسند ہو۔ یہی سوچ کر وہ خُود کو کمپوز کر گئی تھی۔ “آپ اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی رہتی ہیں؟” بہزاد نے اُسے چُپ بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔ مقصد صِرف اُسے بولنے پر اُکسانا تھا۔”میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میری ذاتیات میں دخل اندازی مت کیجیے۔” زنجبیل کا لہجہ سرد ہوا تھا جِس پر وہ گہرا سانس بھرتا کُرسی کی پُشت سے ٹیک لگا گیا۔”اوکے سوری! پھر آپ مُجھے یہ بتائیے کہ آپ کو ہماری کمپنی کیسی لگی؟” بہزاد نے موضوع بدلا۔”اچھی ہے۔” دو لفظی جواب بہزاد کا حلق تک کڑوا کر گئے تھے۔ وہ بولنے میں اِتنی کنجوسی سے کام کیوں لیتی تھی؟ اُسے کیا خبر تھی کہ کبھی کبھی زِندگی میں ہونے والے حادثات اِنسان سے اُس کے الفاظ چھین لیتے ہیں۔ زنجبیل سے بھی چھین لیے گئے تھے مگر وہ بے خبر تھا۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on