“خیر! تُم بتاو مُحبّت نے تُمہیں کیا زخم دیا ہے؟” بہزاد نے اب بات کا رُخ اُس کی طرف موڑا۔”مُحبّت نے مُجھے وہ زخم دیا جو میں برداشت نہیں کر سکتی تھی اور نا صِرف زخم دیا بلکہ اُسی مُحبّت نے مُجھے رُسوا کر کے بدنام بھی کر دیا۔” زنجبیل نے ماضی کی تلخ یادوں کو یاد کرتے کہا۔ بہزاد کو اُس کی بات سُن کر حیرت ہوئی تھی۔ “کیا مطلب؟ کیسا زخم تھا وہ؟” بہزاد خُود کو پوچھنے سے نا روک پایا تھا اور وہ بھی نجانے کِس رو میں تھی جو آج اُس کے سامنے بولے جا رہی تھی۔ “مُحبّت میں شراکت نہیں ہوتی مگر میری مُحبّت نے شِرک کیا تھا۔ سب کُچھ برداشت کر سکتی ہوں مگر شراکت نہیں لیکن شاید اُسے کبھی مُجھ سے مُحبّت تھی ہی نہیں اگر ہوتی تو وہ ایسا نا کرتا۔ وقت گُزاری تھی میں اُس کے لیے تبھی کِسی اور کو وہ حق دیا جو صِرف میرا تھا پھر میں کیسے اپنی عِزتِ نفس کو اُس کے لیے روندھ دیتی تبھی بہت دور چلی گئی اُس سے کہ پلٹ کر دیکھنے سے شاید میں پتھر ہو جاتی۔” زنجبیل کے لہجے میں مان اور بھرم ٹوٹنے کا درد تھا جبکہ چہرے پر انجانی سی ایک تکلیف۔”ہو سکتا ہے ایسا کُچھ نا ہو وہ صِرف تُمہاری غلط فہمی ہو۔” اُس کے اِلزام پر وہ تڑپ ہی تو اُٹھا تھا۔ اُس سے محبّت میں شراکت کا تو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا پھر ایسے کیسے وہ اُس پہ اِتنا بڑا اِلزام لگا رہی تھی؟”غلط فہمی ہوتی تو اچھا تھا مگر وہ تو حقیقت تھی جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔” زنجبیل کی بھوری آنکھوں میں یاسیت کے ساتھ ساتھ ایک کسک بھی تھی جو وہ صاف دیکھ سکتا تھا۔ “اگر کبھی وہ تُمہارے پاس لوٹ آئے تو؟” بہزاد نے جانے کیا سوچ کر پوچھا تھا مگر وہ جاننا چاہتا تھا کہ وہ تب کیا کرے گی؟ ابھی وہ اُسے بتا نہیں سکتا تھا کہ وہ وہی ہے جِس سے اُس نے مُحبّت کی تھی۔ وہ کیوں بدگُمان تھی وہ نہیں جانتا تھا نا ہی کوئی ایسا پل اُس کے دماغ میں آیا تھا جب وہ اُس سے یُوں نفرت و بے اعتنائی کا اِظہار کرتی۔ جِس پر وہ محبّت میں شراکت کا اِلزام لگا رہی تھی اگر بتا دیتا کہ وہ وہی ہے تو شاید وہ غلطی سے بھی اُس کی کمپنی میں قدم نا رکھتی۔ “میرا دِل خالی ہے اِس میں اب کِسی کے لیے کوئی گُنجائش نہیں اور وہ لوٹ کر کبھی نہیں آئے گا۔ اُس کے لیے اُس کے رِشتے بہت اہم ہوتے تھے پھر وہ میرے لیے کیسے لوٹ سکتا ہے اپنی بیوی کو چھوڑ کر؟” زنجبیل نے سر جھٹکا تھا۔”اُس نے شادی کر لی تھی؟” بہزاد نے اچھنبے سے پوچھا۔”جِس کے لیے میرے دِل سے کھیلا اُس سے کر ہی لی ہو گی۔” زنجبیل کے کہنے پر وہ ماضی میں جاتا ہر لمحہ کھنگال آیا تھا مگر کہیں بھی اُسے قابلِ گرفت بات نا مِلی تھی جِس سے اُسے پتہ چلتا کہ زنجبیل ایسا کیوں کہہ رہی ہے۔
Kabhi Hum Tum Bhi The Ashna Novel By Kanwal Akram Episode 6 CUM

