Contract Marriage Based Romantic Novels

Listen My Love by Z-K Episode 26

ناجانے کتنا وقت گزر چکا تھا آہستہ آہستہ دوا کااثر ختم ہوا تو دماغ ہوش میں آنا شروع ہوا پہلے چیزیں دھندلی اور پھر صاف ہوتی گئیں – وہ اٹھ کر بیٹھی اور اپنے آس پاس نظریں گھمائیں ایک انجان سا کمرہ تھا اسے نہیں لگا کہ وہ کبھی یہاں آئ تھی – ایک دم زہہن صاف ہوتا گیا اور جو کچھ اسے یاد آیا وہ اسے بےیقین کرنے کے لیے کافی تھا – اسے یاد تھا کہ وہ بےہوش ہونے سے پہلے میر ہادی سے بات کررہی تھی تبھی ابراہیم نے کچھ سپرے کیا تھا اس کے فیس پر اور پھر , پھر کیا ہوا اسے کچھ پتا نہیں تھا – ابراہیم!!! یہ نام زہہن میں آتے ہی وہ کمفرٹر جلدی سے پرے ہٹاتی ہوئ بیڈ سے اٹھی اور دروازے کی طرف بھاگی – مگر دروازہ لاک تھا زور زور سے ہینڈل کو گھمانے پر بھی وہ نہ کھلا تو وہ بیڈ کے ساتھ لگتی نیچے بیٹھتی چلی گئ – کئ سوال اسکے زہہن میں گھوم رہے تھے – وہ کہاں تھی , ابراہیم کہاں تھا – اور اس نے ایسا کس لیے کیا _ آبدار نے سر ہاتھوں میں گرایا لیکن پھر یہاں سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے کمرے کا جائزہ لینے کے لیے اٹھی – کمرہ ہلکے پنک کلر سے ڈیکوریٹ ہوا تھا – بیڈ جو سفید اور گلابی رنگ کو مکس کرکے بنایا گیا تھا اس کے اوپر سفید کمفرٹر اور اسی رنگ کی بیڈ شیٹ تھی – دیواریں بھی ہلکے گلابی اور سفید رنگ میں رنگی گئ تھیں سائیڈ ٹیبل پر ایک چھوٹا سا لیمپ پڑا ہوا تھا اور اس کے ساتھ پانی کا گلاس – زمین پر سفید رنگ کی کارپٹ بچھی ہوئ تھی – وہ نرم سی کارپٹ پر قدم رکھتی آگے بڑھی ایک طرف دیوار کو پردے سے ڈانپا گیا تھا – لگتا ہے یہ کھڑکی ہے, یہ سوچ آتے ہی وہ اس جانب لپکی اور اسی وقت کمرے کا دروازہ ایک کلک سے کھل گیا _آبدار جلدی سے پیچھے مڑی اور سامنے کھڑے شخص کو دیکھتے اس نے خود پر ضبط کرتے اسے پکارا تھا – ابراہیم کیا ہے یہ سب _ تم مجھے یہاں کیوں لاۓ ہو اور کونسی جگہ ہے یہ – تم آخر کرنا کیا چاہ رہے ہو _ ؟ابراہیم جس کے ہاتھ میں کھانے کی ٹرے موجود تھی مسکراتا ہوا آگے بڑھا اور ٹرے ٹیبل پر رکھتے آبدار کی جانب مڑا _ میں تو کچھ بھی نہیں کرنا چاہ رہا – بس اب ہم ساتھ رہے گے تم اور میں اور کوئ بھی ہمیں الگ نہیں کرسکتا – تم مجھ سے دور جانا چاہ رہی تھی آبی اور یہ میں کیسے ہونے دے سکتا تھا اس لیے میں تمہیں لے کر یہاں آگیا – اب یہاں ہمیں کوئ ڈسٹرب نہیں کرسکتا کوئ بھی نہیں _ تم پاگل ہو چکے ہو سائیکو انسان -.کوئ کسی کو زبردستی خود سے محبت نہیں کروا سکتا, میں نہیں کرتی تم سے محبت اور نہ ہی تمہارے ساتھ رہنا چاہتی ہوں – مجھے یقین نہیں ہورہا کہ یہ تم ہو تم ایسے تو نہیں تھے -تم کچھ بھی کہہ لو مجھے میں برا نہیں مانوں گا بےبی – I love you so much .But I don’t, اور میں تمہیں چھوڑ کر چلی جاؤں گی بھاگ جاؤں گی جیسے ہی موقع ملا _ میں —— مجھے چھوڑ کر کدھر جاؤ گی اب Çiçeğim — ہممم تم کہیں نہیں جاسکتی – میں تمہیں اجازت نہیں دوں گا — تمہاری حد یہاں تک مجھ تک آکر ختم ہو جاتی ہے – تم میری ہو بس میری – میں تمہیں ڈھونڈ لوں گا جیسے آج ڈھونڈ لیا _ مجھ سے ڈرو نہیں — ابراہیم نے اپنے قدم آگے بڑھاۓ ابراہیم کو اپنی طرف آتے دیکھ کر آبدار تیزی سے پیچھے ہوئ – دور رہو مجھ سے دور رہو تم –تم نے دھوکا دیا ہے مجھے – تم نے کہا تھا یہ کانٹریکٹ میریج ہے – تم نے کہا تھا کہ ہم ایک سال بعد علیحدہ ہوجائیں گے – مجھے جانے دو میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی _ ابراہیم نے ہنکارا بھرتے اپنے قدم پھر سے اس کی طرف بڑھاۓ – آبدار پیچھے ہوتے ہوۓ دیوار کے ساتھ لگ گئ تھی اور اب پیچھے جانے کی کوئ جگہ نہیں تھی – وہ آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھ رہی تھی جو اب اس کے بلکل پاس آ کھڑا ہوا تھا- ابراہیم کی نظریں آبدار کی ہیزل آنکھوں پر گئیں پھر گالوں پر اور پھر ہونٹوں پر – اس نے اپنی آنکھیں جلدی سے گھمائ تھیں اور پھر سے آبدار کی آنکھوں میں دیکھا تھا _ کوئ بات نہیں میں رہ لوں گا تمہارے ساتھ — تھوڑا کمپرومائز کر لو بےبی پلیز — کبھی نہیں – جاہل انسان کبھی نہیں _اچھا ٹھیک ہے غصہ نہیں کرو کھانا کھا لو شاباش – میں یہی رکھ کے جارہا ہوں پلیز کھا لینا اوکے – وہ مسکراتے ہوۓ کھانے کی طرف اشارہ کرکے کہتا ایسے بولا جیسے ابھی انکے درمیان کچھ ہوا ہی نہ ہو – جیسے اس نے آبدار کو اغوا نہ کیا ہو بلکہ وہ چھٹیاں گزارنے وہاں آۓ ہوں _ابراہیم جاتے ہوۓ دروازہ بھی بند کرگیا تھا وہ اپنا سر پکڑے بیڈ پر بیٹھ گئ یہ کہا پھس گئ تھی وہ— میر ہادی نے بلکل ٹھیک کہا تھا اب وہ کیا کرے گی – ؟

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on