Uncategorized

Listen My Love by ZK Episode 12

کیا پہنچ گئے ہو تم لوگ گھر _ میرال فریج سے دودھ نکال رہی تھی چاۓ بنانے کے لیے اور ساتھ آبدار سے کال پر بات بھی کررہی تھی _ 

ہاں ایک گھنٹہ پہلے ہی پہنچ چکے ہیں – وہ تو ابراہیم کی دادو باتیں کررہی تھیں تو انکے ساتھ ڈرائینگ روم میں بیٹھے ہوۓ تھے _ میں ابھی ہی کمرے میں آئ ہوں _ آبدار اپنی ہیلز اتارے بیڈ پر لیٹ گئ اور ساتھ میرال کو ساری تفصیل بتائ —
اوہ اچھا اچھا _ سب کچھ ٹھیک ہے _؟! 
ہمم سہی کیا کیا جاسکتا ہے _ اوکے میں فون رکھتی ہوں تھک گئ ہوں بہت _ 
ٹھیک ہے خیال رکھنا اپنا _
 تم بھی _ باۓ 
افف میں کتنی تھک گئ ہوں _ دروازے کی آواز پر وہ سیدھی ہوکر بیٹھی — ابراہیم کو آتا دیکھ کر اس نے ابرو اچکاۓ _ واٹ ڈونٹ ٹیل می 
آئ نو ایم سوری – ہمیں یہ روم شیئر کرنا پڑے گا پلیز _ 
ہرگز نہیں مجھے یہ منظور نہیں ہے بلکل بھی نہیں ہے میں اس کی اجازت نہیں دوں گی _ وہ بیڈ پر سے اٹھ کر کھڑی ہوئ _ 
آبدار یار پلیز میں کیا کہوں گا دادو کو _ وہ اپنے سامنے کھڑی آبدار کو دیکھتا پلکیں جھپکانے لگا _ 
یہ بات پہلے سوچنی چاہیے تھی نہ – پہلے یہ بکواس کیوں نہیں کی _ سرخ چہرہ لیے وہ اسے سخت نظروں سے گھور رہی تھی _ 
پلیز پلیز پلیز — مان جاؤ ایم سوری پلیز _ اچھا ٹھیک ہے مرو یہی پر لیکن – اگر تم نے میری چیزوں کو ہاتھ بھی لگایا نہ تو میں تمہارا منہ توڑ دوں گی _ 
اوکے ٹھیک ہے _ 
ہٹو آگے سے اب چینج کرنا ہے مجھے — وہ اس کے بال کھینچ کر کبرڈ کی جانب بڑھی _ آؤچ ڈیٹس ہرٹ _ 
اب میں کیا پہنوں گی _ میرے پاس تو کچھ ہے بھی نہیں پہننے کو _ وہ کبرڈ کے سامنے کھڑی کپڑوں کو آگے پیچھے کررہی تھی – 
میں بتاؤں _؟ وہ اپنے سر کو سہلاتا اسکے قریب آیا 
ٹھیک ہے – تھوڑا سائیڈ پر ہٹتے اسکو جگہ دی تاکہ وہ کبرڈ سے کوئ ڈریس نکال سکے _ 
یہ ٹراؤزر اور شرٹ بلکل نئے ہیں میرے – ابھی پہنے نہیں ہیں میں نے – وہ وائٹ ٹراؤزر اور شرٹ تھے _ ٹراؤزر پیارا ہے وہ گرم سا سفید ٹراؤزر تھا جس پر دو لمبی لائینیں بنی ہوئ تھیں – جبکہ وائٹ شرٹ پر Micky mouse بنا ہوا تھا _ یہ شرٹ مجھے پسند نہیں آئ – اسکی جگہ میں یہ وائٹ ہوڈی پہنوں گی _ 
یہ میری فیورٹ ہے _ قسم سے —
تو —– میں یہی پہنوں گی _ باۓ 
وہ کندھا مار کر اسے سائیڈ پر کرتی – واشروم میں چلی گئ _ افف کتنے زور کا مارا ہے مجھے – وہ بھی اپنے پاؤں پٹختا جا کر بیڈ پر بیٹھ گیا – ظاہر سی بات ہے جب وہ فریش ہوکر آۓ گی تبھی تو اس نے بھی جاکر شاور لینا تھا _ 
کچھ ٹائم بعد وہ شاور لے کر نکلی اور جا کر شیشے کے سامنے بیٹھی _ ڈرائیر کدھر ہے – 
سائیڈ ڈرا میں ہے _ ہمم تھینکس 
وہ ایک نظر اسے دیکھتا اپنے لیے ایک شرٹ اور ٹراؤزر لیے واش روم میں چلا گیا _ وہ ایک نظر بند دروازے کو دیکھتے شیشے میں اپنی سرخ ہوئ آنکھیں دیکھنے لگی _ ایک آنسو بائیں آنکھ سے بہتا ہوا اسکے گال پر لکیر بناتا چلا گیا _ 
“( اور کیا تم بائیں آنکھ سے بہتے آنسو کا مطلب جانتے ہو _ اسکا مطلب ہے کہ بات دل کی ہے – جب دل خون کے آنسو روۓ نہ تو آنسو بائیں آنکھ سے نکلتا ہے _ یہ بتاتا ہے کہ دیکھو کس قدر ازیت میں ہوں میں _ )”
وہ ساکت بیٹھی خود کو شیشے میں دیکھ رہی تھی _ ڈرائیر چلاتے اس نے گرم ہوا کا رخ اپنے چاکلیٹ براؤن بالوں کی طرف کیا – آنسو لگاتار بہتے جارہے تھے – ایک ہچکی لیتے اس نے اپنے گال صاف کیے اور ڈرائیر کو تیز کرتے اپنے بالوں کو سکھایا _ اس کی نظر اپنے ہاتھ پر پڑی اپنی انگلی میں پہنی انگوٹھی کو دیکھتے رکے ہوۓ آنسو پھر سے بہنے لگے – وہ اٹھ کر چینجینگ روم کی جانب بڑھی اور اسے اندر سے لاک لگاتے وہی دروازے کے ساتھ لگی بیٹھتی چلی گئ _ 
باہر سے دروازہ کھلنے کی آواز آئ _ یقیناً ابراہیم شاور لے کے کمرے میں آیا تھا – اس نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھا اور آہستہ آواز میں رونے لگی – اسکا ہاتھ سٹینڈ کو لگا اور وہ نیچے جا گرا _ اس نے سانس روکے انتظار کیا کے کب ابراہیم آواز دے گا لیکن باہر سے کوئ آواز نہ آئ _ یقیناً یہ روم ساؤنڈ پروف تھا _ 
ہاتھ کو چہرے سے ہٹاتے اس نے اپنی ہچکیوں کو بلند ہوجانے دیا _ گھٹنوں پر سر کو رکھتے اس نے اپنے ہاتھ بالوں میں پھساۓ – ناجانے وہ کتنی دیر سے یہاں بند تھی _ دیوار پر لگے قدآدم شیشے میں خود کو دیکھا – سوجھی ہوئ آنکھیں , ہونٹ, گال اور ناک سرخ تھی _ بال بھی الجھ چکے تھے _ 
خود کو دیکھتے اس نے کہا تو بس اتنا ہی —
“my heart hurts darling – my heart hurts ♡ “
کچھ دیر بعد وہ آرام سے دروازہ کھولتی باہر نکلی تو ابراہیم کمرے میں نہیں تھا _ شاید وہ باہر گیا تھا وہ جلدی سے واش روم میں بھاگی – اور تیز تیز پانی کے چھنٹے مار کر چہرے کی سرخی کو کم کرنا چاہا – کچھ زیادہ فرق نہیں پڑا تھا _ وہ باہر نکلی اور بیڈ کی سائیڈ ڈرا کو کھنگالنے لگی اور اپنی مطلوبہ چیز ملنے پر وہ اس پر کچھ لکھتی اسے شیشے پر چپکاۓ بیڈ کی طرف آئ _ جلدی سے لیٹتے اس نے کمفرٹ اپنے اوپر لیا اور آنکھیں بند کرلی _ 
ابراہیم کچھ دیر بعد کمرے میں آیا تو نظر بیڈ پر پڑی جہاں وہ خود کو پوری طرح کمفرٹ میں چھپاۓ شاید سوئ ہوئ تھی – اس نے اپنے قدم آگے بڑھانے چاہے کہ اسکی نظر شیشے پر پڑی _ وہاں ایک نیلا سا سٹکی نوٹ چپکا ہوا تھا – واٹ سیریسلی __ ؟؟!
 ابراہیم نے منہ بناتے ہوۓ سوئ ہوئ آبدار کو دیکھا اور نوٹ کو شیشے سے اتارتے ٹیبل پر پٹخ دیا – جہاں لکھا ہوا تھا ” اگر تم نے بیڈ پر سونے کی کوشش کی تو صبح سب کو تمہاری لاش ملے گی کمرے سے _ اور میں یہ مزاق میں نہیں کہہ رہی ” _ 
بچارا سا منہ بناۓ اس نے بیڈ پر سے کمفرٹر اور پلو اٹھایا اور صوفے کی طرف بڑھ گیا – جو کہ فل سائز کا کھلا اور کمفٹی سا صوفہ تھا ایک انسان وہاں آرام سے سو سکتا تھا – 
♡♡♡….

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on