Uncategorized

Listen My Love by ZK Episode 7

آج اسے گھر آتے آتے دیر ہو چکی تھی – عموماً وہ چھ بجے تک گھر آجایا کرتی تھی – خیر اگر لینا اور مائیکل ویکیشنز پر نہ ہوتے تو اتنا زیادہ کام اسے اکیلے نہ سنبھالنا پڑتا _
وہ ٹیکسی سے اترتی اب کہ چل کر اپنے اپارٹمنٹ کی بلڈنگ تک جانا چاہتی تھی – وہ قدم قدم چلتی آسمان میں پے چھاۓ اس اندھیرے کو تکتی اپنے ہاتھوں کو آپس میں رگڑ رہی تھی – شاید ٹھنڈے ہاتھوں کو گرم کرنے کی ایک کوشش تھی –
بلیک کمیز شلوار پر موٹا سا کوٹ پہنے منہ سے بھاپ نکالتی وہ سیدھ میں چلتی جا رہی تھی – آس پاس موجود دکانیں اور گزرتے لوگ سردی کا موسم_
کپلز ایک دوسرے سے ہنس کربات کرتے اور کچھ بس خاموشی سے ہاتھ میں ہاتھ دیے چلتے جارہے تھے _
دوپٹا اپنے گلے میں لپیٹے اس نے اب کوٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے _ اور صبح کے واقعے کو سوچتی وہ سر نفی میں ہلا کر رہ گئ – اب اس بندے کو کیا چاہیے مجھ سے پتا نہیں – پتا نہیں میں کیوں ہر بات سے تنگ ہو جاتی ہوں – ہر بات سے غصہ ہو جاتی ہوں – میں کتنی کوشش کرتی ہوں کہ میں انسان ہی رہوں نارمل بیہیو کروں لیکن پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے میں بدل جاتی ہوں –
بے رحم بنننے لگتی ہوں – میرا دل کرتا ہے کہ اسے کچھ کہوں اور ایک تھپڑ ہی ماردوں لیکن حد ہے- میں کیا کروں مجھے نفرت ہے ان لوگوں سے جو میری زندگی کے دائرے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں –
ابراہیم خانزادہ تم مجھے اچھے نہیں لگے _ میرے راستے میں آنا چھوڑ دو – مجھے انسان رہنے دو – میں بہت بےرحم ہوں – ” ہر انسان اپنی اچھائ اور برائ دونوں جانتا ہے – “
” اور جانتے ہو _ میری اچھائ کیا ہے اور برای کیا ہے؟! ” ” میری اچھائ یہ ہے کہ میں کہ میں اپنی وجہ سے کسی کو پریشان نہیں دیکھ سکتی – میں انکی زندگی سے نکل جاتی ہوں – تاکہ وہ خوش رہیں “
” اور جانتے ہو برائ کیا ہے مجھ میں ؟! میں انہیں چھوڑ دیتی ہوں – پھر انکے جینے مرنے کی پرواہ نہیں کرتی – نہیں سوچتی کہ وہ کتنا پریشان ہوں گے – اسلیے سب کو مجھ سے دور رہنا چاہیے – میں بےرحم ہوں – حد سے زیادہ “
میں اپنی قدر نہ کرنے والوں کو چھوڑ دیتی ہوں – میں نے چھوڑ دیا تھا – اور میں اب بھی وہی کروں گی _
میں آبدار سلطان ہوں – میں بہت بےرحم ہوں – اگر تمہیں پتا چلے نہ تو تم میرے ساۓ سے بھی پناہ مانگو گے _ میں پانی کی طرح ہوں ضروری بھی اور وقت آنے پر میں ہر چیز کو تباہ کرنے کا حوصلہ بھی رکھتی ہوں _
وہ اب اپنی بلڈنگ میں داخل ہورہی تھی _ پھر اس نے لفٹ کا بٹن دبایا اور لفٹ نیچے آنے پر وہ اندر داخل ہوئ – اور اب لفٹ پانچویں مالے پر جارہی تھی – جہاں اسکا اپارٹمنٹ تھا – وہ خاموشی سے لفٹ کے کھلنے کا انتظار کررہی تھی –
لفٹ کے کھلنے پر وہ قدم باہر کی جانب بڑھاتی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے جارکی اور کارڈ سوائپ کرتے وہ اندر کہیں گم ہوگئ
یہ بلڈنگ جدید طرز کی بنی ہوئ تھی اور اچھے علاقے میں بھی تھی – یہاں کا ایک اپارٹمنٹ کتنا مہنگا ہوگا اس بات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں تھا –
” اب آبدار سلطان واقعی میں بےرحم تھی – یا ایسا صرف اسکو ہی لگتا تھا – اس بارے میں فلحال کچھ کہا نہیں جاسکتا _ “
( ˘ ³˘) _

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on