modern larki bt syeda tehseen complete

It was published online on Classic Urdu Novels.

modern larki bt syeda tehseen complete

is available to download in pdf  and for online reading. Click

the links below to download free online novels pdf or free
online reading this novel. for better result click on the image.
“تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ سب جگہ دیکھ لیا اور محترمہ یہاں چھپی بیٹھی ہیں، کیا آج یہیں رہنے کا ارادہ ہے؟”
ارمان کا رعب دار لہجہ اکیلے میں کشف کو اور بھی پر رعب لگا۔
وہ اس کے بالکل پیچھے کھڑا تھا۔
اس کی سانسوں کی حدت اسے اپنے پیچھے محسوس ہوئی تو اس نے اندازہ لگایا کہ وہ اس کے بہت قریب کھڑا ہے۔
اس لیے کشف نے رخ اسکی طرف کرنے کی جسارت نہیں کی۔
وہ کنفیوز تو ہوئی مگر جلد ہی اپنے حواسوں پہ قابو پا گئی اور قدرے سنبھل کے بولی۔
“آپ سے مطلب؟”
“کیوں میرے علاوہ بھی کسی کو مطلب ہو سکتا تم سے؟” وہ غرایا۔
“اب کیا چاہتے ہیں آپ مجھ سے؟”
بمشکل اسکے حلق سے نکلا۔
وہ اس کے سامنے آ کھڑا ہوا۔
اس کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا۔
“تمہیں” ساتھ ہی ایک دلفریب سی مسکراہٹ اس کے لبوں پہ امڈ آ ئی۔
وہ اس دلفریب مسکراہٹ کے دھوکے میں نہیں آنا چاہتی تھی۔
اسلیے کشف مڑی اور وہاں سے بھاگنے کو تھی کہ ارمان نے اس کی کلائی کو اپنی مضبوط گرفت میں لے لیا۔
جواب میں دبی دبی چیخ اس کے حلق سے نکلی۔
“چھوڑیں مجھے۔”
اس نے جواب کی بجائے اسے ایک جھٹکے سے اپنی جانب کھینچا۔
کشف اس اچانک افتاد کے لیے تیار نہیں تھی، فوراً کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر گئی۔۔۔اور ارمان کے سینے سے جا لگی۔
اس نے جس ہاتھ سے پکڑ کشف کو اپنی جانب کھینچا۔ وہ ہاتھ ابھی بھی اس کے ہاتھ میں تھا، اس نے ڈائمنڈ رنگ اسکی نازک سی انگلی میں پہناتے ہوئے کہا۔
“یہ تمہارا رونمائی کا تحفہ اور خود ارمان متین آج سے تمہارا ہوا۔۔تم بھی مجھ سے بے وفائی مت کرنا کشف۔۔تمہاری ہرخطا معاف ہو گی سوائے اس کے۔۔”
وہ ابھی بھی اس کے ساتھ لگی اپنی انگلی میں پہنائے جانے والے اس کے تحفے کو دیکھ رہی تھی۔
چلو اب نیچے چلیں، اس حالت میں کہاں کہاں نے ڈھونڈا تمہیں، فاخرہ اور زاہد کیا کہیں گے ،صاحب کو آج کیا ہو گیا بنیان پہن کے پورے گھر میں کیٹ واک کر رہے ہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ جا لگی، “ناراض ہوں میں آپ سے۔”

DOWNLOAD LINK (Mediafire)

modern larki bt syeda tehseen complete

Leave a Comment