“ہيلو۔۔۔ انہيں ايک ہی کمرے ميں بلا کر کچھ کام بتاؤ۔ اور پھر ارم کو لے کر وہاں سے باہر آجانا۔۔۔ اور آگے کا کام تو تمہيں پتہ ہے کہ تم نے کيا کرنا ہے” وہ مسلسل اس سے فون پر رابطہ رکھے ہوۓ تھا۔
“جی سر۔ آپ بے فکر ہوجائيں”اسے تسلی دلائ گئ۔
“مجھے يہ کام جلد ہی چاہئيے۔ ميں مزيد انتظار نہيں کرسکتا” وہ کرخت لہجے ميں بولا۔
“آپ نے ميڈيا کے بندوں کو کہہ ديا ہے کہ ميرا سگنل ملتے ہی وہ ہنگامہ برپا کريں گے؟” اس نے تصديق چاہی۔
“ہاں وہ ميں کہہ چکا ہوں۔۔” اسکی بات پر وہ پھر سے يقين دہانی کروانے لگا کہ وہ کام آج کے ہی دن ميں کرے گا۔
“ٹھيک ہے۔ ميں منتظر ہوں” اس نے مطمئن ہوتے فون بند کيا۔
Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Episode 4
