Cousin Based Latest Novel Romantic Novels Youtube Novels

Rasam E Wafa Complete |Classic YouTube Special|

جان چھٹی اس ولایتی ککڑ سے آیا بڑی معشوقی کرنے والا اب داجی آئیں گے اور میں اپنا ڈرامہ سٹارٹ کردوں گی سب کو پتا چلے یہ باندر کیسے گوری میم سے راتوں کو باتیں کرتا ہے “وہ خود سے بڑبڑاتی جارہی تھی جب راستے میں ٹکر آریان ملک سے ہوئی “یو اڈیٹ دکھائی نہیں دیتا” آریان غصے میں تھا “اڈیٹ نہیں انٹیلجینٹ اور چھوڑیں مجھے مسٹر ولایتی ککڑ جی !! آپ نے کونسا بنٹے فٹ کرائے ہیں جو ٹکریں مارتے پھر رہے ہیں بیل کی طرح ” حيا کونسا کم تھی دوبدو بولتی اسے شاکڈ کر رہی تھی لیکن لفظ بیل پر اُسکی آنکھیں سرخ ہوئی تھی۔ آریان نے اُسکی کمر میں ہاتھ ڈالے اُسے اپنے قریب کیا۔ “بہت زبان چلتی ہے کرتا ہوں تمھارا انتظام۔” حیا کی دھڑکنیں تیز ہوئی تھی۔۔Story “جان چھٹی اس ولایتی ککڑ سے ۔۔۔ آیا بڑی معشوقی کرنے والا ۔۔۔اب داجی آئیں گے اور میں اپنا ڈرامہ سٹارٹ کردوں گی۔۔۔ سب کو پتا چلے۔۔۔ یہ باندر کیسے گوری میم سے راتوں کو باتیں کرتا ہے “وہ خود سے بڑبڑاتی جارہی تھی ۔ حسین لٹیں چہرے کا طواف کر رہی تھی اور اس کی بڑی بڑی بلوری آنکھیں زمین پر پیچھے جا رہی تھی۔ جن پر گھنی پلکیں اپنا بسیرا کیے ہوئے تھے۔جب راستے میں ٹکر آریان ملک سے ہوئی۔ “یو اڈیٹ دکھائی نہیں دیتا” آریان غصے میں تھا ۔ وہ غصے میں دکھائی دیتا تھا اس کے ماتھے پر سلوٹوں کا جال نمایاں تھا جانے کیوں جب یہ لڑکی ٹکراتی تھی تو اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ضرور ہوتی تھی نہایت ہی منہ پھٹ اور منہ دراز لڑکی تھی۔”اڈیٹ نہیں انٹیلجینٹ اور چھوڑیں مجھے مسٹر ولایتی ککڑ جی !! آپ نے کونسا بنٹے فٹ کرائے ہیں جو ٹکریں مارتے پھر رہے ہیں بیل کی طرح ” حيا کونسا کم تھی دوبدو بولتی اسے شاکڈ کر رہی تھی ۔ لیکن لفظ بیل پر اُسکی آنکھیں سرخ ہوئی تھی۔ آریان نے اُسکی کمر میں ہاتھ ڈالے اُسے اپنے قریب کیا۔ “بہت زبان چلتی ہے کرتا ہوں تمھارا انتظام۔” حیا کی دھڑکنیں تیز ہوئی تھی۔۔بے ساختہ حیا کی زبان کو بریک اس کے پرتپش لمس نے دیا تھا۔اس کی سانسیں سینے میں ہی ابتر ہو چکی تھی ۔ مگر وہ اس بات کو ماننے سے انکاری تھی۔ تبھی آریان ملک کے پاؤں پر اپنی جوتے کی نوک مارتے ہوئے اسے خود سے چھڑانا چاہا تھا۔ مگر ہائے رے قسمت جیسے ہی وہ دو قدم چلی پھر سے اس کے بازو کی گرفت میں آ چکی تھی۔ پیچھے سے اس کے گرد اپنے بازوں کا حصار قائم کرتے ہوئے اس کے دونوں ہاتھوں کو تھام چکا تھا۔ گہری پرتپش سانسیں اس کی گردن پر چھوڑتے ہوئے وہ اس کا چہرہ چند ہی پلوں میں سرخ کر چکا تھا۔ جب کہ وہ حیران پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس کے ساتھ ہوئے جانے والی کاروائی دیکھ رہی تھی۔”آ ۔۔ آ۔۔۔آریان مجھے ۔۔۔چ۔۔چھوڑیں۔۔۔”ہکلاتے ہوئے اس نے خود کو آریان ملک کی گرفت سے آزاد کرانا چاہا تھا مگر آریان کا حصار اس کے گرد اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا چلا گیا تھا۔ جس سے تھک ہار کر اس نے کوشش کرنا ترک کر دیا تھا مگر ابھی بھی اس کے ہاتھ آریان کے ہاتھوں کے اوپر قائم تھے”کیا۔۔۔ کیا۔۔۔ چ ۔۔چاہیے آپ کو م۔۔مجھ سے۔۔۔”دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ وہ اس سے بالاخر پوچھ ہی چکی تھی۔جبکہ پلکوں کی جھلمل یہاں وہاں دیکھتے ہوئے خوفزدہ نظر آرہی تھی۔”زیادہ کچھ نہیں بس تمہاری یہ جو چلتی ہوئی زبان ہے اسے ٹھکانے لگانا چاہتا ہوں۔۔۔” وہ اس کے ہوش اڑا چکا تھا تبھی جھک کر اس کے ہاتھ پر کاٹتی ہوئی وہ دوڑ لگاتے ہوئے وہاں سے بھاگ چکی تھی۔ جبکہ پیچھے آریان ملک کے لبوں میں بے ساختہ کڑوا منہ بنایا تھا۔ جہاں سے حیا بھاگتے ہوئے باہر نکلی تھی۔”لڑکی تو تم منہ پھٹ ہو ۔۔۔ مگر تمہیں قابو کرنے کا طریقہ اب میرے ہاتھ میں آ چکا ہے۔۔۔” وہ جس طرف جا رہا تھا اسی طرح بڑھ چکا تھا۔ مگر چہرے پر جھنجھلاہٹ واضح تھی۔ یہ لڑکی جب بھی ملتی تھی اس کا وقت برباد کرتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on