Latest Novel Romantic Novels Youtube Novels

Sachiyan Mohabbatan |Classic YouTube Special|

یہ منظر شہر کے شور سے دور اک عالیشان مینشن کا جہاں اس وقت صبح کا وقت تھا اور معمول کے مطابق چہل قدمی جاری تھی۔ ایک طرف باغ میں مالی اپنا کام سرانجام دے رہا تھا تو دوسری جانب ڈرائیور گاڑی کو صاف کر رہا تھا۔اندر کی جانب جائیں تو ناشتے کی میز اس وقت نت نئے کھانوں سے مزین تھی اور ملازمائیں بہت ہی سلیقے سے اپنا کام سر انجام دے رہی تھیں۔اسی وقت بی جان ہال میں داخل ہوئیں اور پھر باری باری کر کے گھر کے باقی افراد۔گھر کی بہوئیں اس وقت ملازماؤں کے ساتھ کھانا لگانے میں مصروف تھیں۔”ارے بھئی! یہ بچے سارے کدھر رہ گئے ہیں؟”میز پر اپنے بیٹوں اور بہوؤں کو بیٹھتے دیکھ کر بی جان بولی تھیں۔”بی جان! آپ تو جانتی ہیں کہ رات کو بچے باہر تھے، حسان کی پروموشن ہونے پر انہوں نے اسے بہت تنگ کر رکھا تھا اور کہیں باہر جانے کی ضد کر رہے تھے۔ رات کو کافی لیٹ بچے لوٹے تھے، اور ہم نے بھی نہیں اٹھایا کہ نیند پوری کر لیں۔”شائستہ بیگم نے آرام سے کہا اور یہ ہرگز نہیں بتایا کہ وہ صبح کے تین بجے گھر لوٹے تھے ورنہ وہ غصہ کر جاتیں۔بی جان کے کل تین بیٹے تھے۔بڑے بیٹے احسان خانزادہ اور ان کی بیوی بنفشہ بیگم کا کافی عرصے پہلے انتقال ہو چکا تھا۔ان سے چھوٹے تھے حشام خانزادہ جن کی شادی ان کے دور کی کزن آمنہ بیگم سے ہوئی تھی اور ان کی تین بیٹیاں تھیں۔ سب سے بڑی عنایہ، اس سے چھوٹی علایہ اور سب سے چھوٹی عالیانہ۔بی جان کے سب سے چھوٹے بیٹے احتشام خانزداہ تھے جن کی شادی بی جان کی پسند سے شائستہ بیگم سے ہوئی تھی جن کی دو بیٹیاں تھیں، سب سے بڑی نور اور چھوٹی مریم جسے گھر کے سب سے چھوٹے فرد ہونے کا حق حاصل تھا۔ اب باری آتی ہے گھر کے سب سے بڑے اور اکلوتے بیٹے حسان خانزادہ کی جو احسان خانزادہ کا بیٹا تھا۔ حسان کے والدین اس کے بچپن میں ہی انتقال کر چکے تھے اور چونکہ وہ گھر کا اکلوتا بیٹا تھا تو سب کا ہی بہت لاڈلا تھا۔ اس کی بی جان اور اس کے دونوں چاچو نے اسے بہت ہی ناز و نخروں سے پالا تھا کہ کبھی اسے اپنے والدین کی کمی محسوس ہی نہیں ہوئی تھی۔اسے گھر میں موجود سب بہنوں کا اکلوتا بھائی مانا جاتا تھا۔اٹھائیس سال کا خوبصورت و خوبرو حسان خانزادہ سب کی آنکھوں کا تارا تھا جو حالیہ ہی اے سی پی کے عہدے پر براجمان ہوا تھا۔اس کی اس پرموشن پر پورا گھر ہی خوشی میں سرشار تھا اور الگ الگ دعوتوں کا اہتمام جاری تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on