یہ کہانی ہے رومانہ کی جو اپنی ماں کے ساتھ گھروں میں کام کرتی ہے، ان دونوں کو مزید کام کے لیے گھر کی تلاش ہوتی ہے تاکہ رومانہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے۔۔ ایک شخص انکی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر اپنی بری نیت اور لالچی طبیعت کی بناء پہ کام کا لالچ دے کر لے جاکے کوٹھے پہ بیچ دیتا ہے۔۔۔
جہاں وہ روبی کے نام سے جانی جاتی ہے۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے ارمان کی جو اپنے ماں باپ کی عدم توجہی کے سبب غلط دوستوں کی صحبت میں رہنے لگتا ہے اور اسی کے پیش نظر وہ کوٹھے پہ جاتا ہے جہاں اس کو روبی عرف رومانہ سے محبت ہوجاتی ہے۔۔۔ جس کا ذکر وہ اپنی ماں سے کرتا ہے مگر ماں تو ہتھے سے اکھڑ جاتی ہے۔۔ اس سے پہلے کے وہ اپنی ضد میں آکر روبی سے شادی کرتا روبی کا سودا ہوجاتا ہے اور وہ وہاں سے چلی جاتی ہے۔۔۔ اب روبی کہاں جاتی ہے؟ کیا ہوتا ہے اسکے ساتھ؟ کیا وہ ایک مشکل سے نکل کے دوسری مشکل میں پھنس جاتی ہے؟ کیا ارمان اپنی ادھوری محبت کو مکمل کرپاتا ہے یا اسکو مل جاتا ہے کوئی نیا ہمراہی؟ یہ سب آپ جب ناول پڑھیں گے تو جانیں گے مکمل ناول پڑھنے کے لیے اگلے پیج پر کلک کریں
Sada E Ishq by Tooba Kamran Complete PDF Free Download
Pages: 1 2