Uncategorized

Sanam Sodagar by Mehwish Khan Episode 2 Online Free Reading

2جہاز میں بیٹھنے کے بعد بھی مہ جبین کا دل عجیب انداز میں دھڑک رہا تھا۔وہ کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھی تھی جبکہ اس کے ساتھ فواد موجود تھا۔ باقی گروپ کے لوگ آس پاس کی سیٹوں پر بیٹھے تھے۔کسی کو سیٹ بیلٹ سمجھ نہیں آ رہی تھی، کوئی مسلسل تصویریں لے رہا تھا، اور کوئی ائیرہوسٹس سے بار بار سوال پوچھ رہا تھا۔مہ جبین نے کھڑکی سے باہر دیکھا۔ رن وے کی روشنیاں دھندلی سی لگ رہی تھیں۔”ڈر لگ رہا ہے؟” فواد نے آہستہ سے پوچھا۔”تھوڑا۔” وہ دھیرے سے بولی۔فواد نے بنا کچھ کہے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا۔مہ جبین چند لمحے اسے دیکھتی رہی… پھر خاموشی سے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا۔ فواد کی گرفت مضبوط تھی۔”کچھ نہیں ہوگا۔” اس نے دھیرے سے یقین دہانی کرائی۔ مہ جبین کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آگئی۔جہاز نے حرکت شروع کی تو اس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ جیسے ہی جہاز نے اڑان بھری، اس نے بےاختیار فواد کا ہاتھ مزید مضبوطی سے پکڑ لیا۔”ریلیکس۔۔۔” فواد ہلکا سا ہنسا۔”تم تو واقعی ڈر رہی ہو۔” اس نے چھیڑتے ہوئے دھیان بھٹکانا چاہا۔”چپ رہو۔”کچھ دیر بعد جب جہاز فضا میں مستحکم ہوگیا تو ماحول نسبتاً پرسکون ہو گیا۔ کیبن کی روشنیاں مدھم کردی گئی تھیں۔مہ جبین نے پہلی بار بادلوں کو اتنے قریب دیکھا تھا۔ وہ خاموشی سے انہیں دیکھتی رہی۔”کیا سوچ رہی ہو؟” فواد نے اسے دیکھا۔”یہ سب خواب جیسا لگ رہا ہے۔” وہ سچ میں خواب کی کیفیت میں تھی۔”ابھی تو صرف شروعات ہے ابھی تو ہمیں اور اوپر اور آگے جانا ہے۔” مہ جبین نے اس کی طرف دیکھا۔”تمہیں واقعی لگتا ہے ہم بہت آگے جا سکتے ہیں؟””ہاں۔۔۔” فواد نے فوراً جواب دیا۔”اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتے ہو؟” اس نے دلچسپی سے مزید پوچھا۔”کیونکہ میں نے تمہیں ڈانس کرتے دیکھا ہے، تمہارا شوق تمہارا جنون دیکھا ہے۔” اس کی گہری بات پر وہ خاموش ہوگئی۔فواد اکثر ایسے جملے بول دیتا تھا جن کے بعد مہ جبین کے پاس کچھ کہنے کو نہیں بچتا تھا۔چند لمحے بعد وہ آہستگی سے گویا ہوا۔”ماہی۔۔۔۔ایک بات پوچھوں؟””ہمم؟””اگر ہم سکسیسفل ہو گئے۔۔۔۔۔ واقعی بہت سکسیسفل۔۔۔۔تب بھی تم میرے ساتھ رہو گی؟” اس غیر متوقع سوال پر اس نے چونک کر اسے دیکھا۔”یہ کیسا سوال ہے؟””بس ایسے ہی ذہن میں آگیا۔۔۔جواب دو۔” اس نے ٹال کر جواب مانگا۔ مہ جبین نے چند لمحے اسے خاموشی سے دیکھا۔”میں نے کبھی تمہارے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچا بھی نہیں اور نہ سوچوں گی پھر ساتھ چھوڑنے کا تو سوال ہی نہیں۔” اس نے بہت آرام سے جواب دیا۔فواد کے چہرے پر اطمینان سا آگیا۔ شاید اسے یہی سننا تھا۔————————-$$$$$$$$$$$———————-جہاز کے بزنس کلاس سیکشن میں شازم ملک اپنی لیپ ٹاپ اسکرین پر کچھ دیکھ رہا تھا مگر اس کی توجہ بار بار بھٹک رہی تھی۔ اس نے آخرکار لیپ ٹاپ بند کر دیا۔سامنے بیٹھا حارث لغاری کافی دیر سے اسے observe کر رہا تھا۔ یہ شازم کا بزنس پارٹنر بھی تھا اور دوست بھی! صرف یہ ہی ایک انسان تھا جو شازم سے کام کی بات کے علاوہ چھیڑ خانی بھی کر لیتا تھا۔”وہی لڑکی ہے نا؟” حارث نے تائید چاہی۔”کون سی لڑکی؟” شازم نے بھنویں سکیڑیں۔”وہ ہی جس کی وجہ سے تم آج economy والوں کی طرف تین دفعہ جا چکے ہو۔” اس نے معنی خیزی سے جتایا۔”میں crew arrangements دیکھنے گیا تھا۔” شازم نے خود کو کمپوز کرنے کیلئے پانی کا گلاس اٹھایا۔ حارث ہنسا۔”اور crew میں صرف ایک ہی انسان نظر آیا تمہیں؟” وہ باز نہیں آیا۔ شازم خاموش رہا۔حارث اسے برسوں سے جانتا تھا۔ شازم بہت کم کسی چیز میں دلچسپی لیتا تھا۔ خاص طور پر کسی لڑکی میں۔ اس لیے یہ تبدیلی واضح تھی۔”نام کیا ہے اس کا؟””مہ جبین۔” جواب بے ساختہ تھا۔”مطلب میرا شک صحیح تھا۔” اسکی چوری پکڑی گئی۔”ایسا کچھ نہیں ہے۔” وہ انکاری تھا۔”ہر محبت میں پڑنے والا یہی کہتا ہے۔””میں محبت میں نہیں ہوں۔۔۔میں تو اسے ٹھیک سے جانتا بھی نہیں۔۔۔” اس نے دلیل دی۔”دل کو جان پہچان کی ضرورت نہیں پڑتی۔” اس نے ہار نہ مانی۔ شازم خاموش ہوگیا۔ پہلی بار اس کے پاس جواب نہیں تھا۔————————-$$$$$$$$$$$———————-

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on