Uncategorized

Sanam Sodagar Novel By Mehwish khan Episode 3

گلی صبح کروز پر غیر معمولی مصروفیت تھی۔ لانچ ایونٹ میں اب صرف تین دن باقی تھے۔ پورا کروز کسی چلتی ہوئی دنیا جیسا لگ رہا تھا۔رِدم گروپ صبح سے rehearsal میں مصروف تھا۔”اگین!” فواد کی آواز ہال میں گونجی۔“یار ہم مر جائیں گے!” زین نے کراہتے ہوئے کہا۔“تم لوگ دو منٹ ڈانس کرتے ہو اور تھک جاتے ہو۔”فواد نے میوزک دوبارہ چلایا۔اس کی پرسنالٹی عجیب تھی۔ وہ ریہرسل کے دوران بالکل بدل جاتا تھا۔ زیادہ سخت، زیادہ ڈمانڈنگ، زیادہ سیریس! مہ جبین نے ڈانس شروع کیا۔ اس کے موومنٹس ہمیشہ کی طرح سموتھ تھے۔ آج پھر محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی اسے دیکھ رہا ہے۔ اس نے بےاختیار اوپر VIP section کی طرف دیکھا۔شازم وہاں موجود تھا۔ بازو فولڈ کیے ہوئے۔ اور نظریں سیدھی اس پر! مہ جبین کا اسٹیپ ایک لمحے کو پھر ڈسٹرب ہوا۔“کٹ!” فواد فوراً بولا۔”What’s wrong with you mahi?”اس بار اس کے لہجے میں واضح جھنجھلاہٹ تھی۔”سوری۔۔۔” مہ جبین نے گہری سانس لی۔شازم اوپر سے خاموشی سے یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس نے پہلی بار نوٹس کیا فواد کا انداز مہ جبین کے ساتھ باقی سب سے مختلف تھا۔ زیادہ پروٹیکٹیو۔۔۔۔زیادہ پازیسیو۔۔۔————————-$$$$$$$$$$$———————-ریہرسل ختم ہوتے ہی سب لوگ لنچ کے لیے نکل گئے۔مہ جبین پانی لینے کوریڈور کی طرف گئی ہی تھی کہ اچانک کسی سے ٹکرا گئی۔”سوری۔۔۔” وہ رکی۔ سامنے شازم تھا۔”اٹس اوکے۔۔۔” اس کی آواز ہمیشہ کی طرح نرم تھی۔ “سوری سر میں نے دیکھا نہیں۔” مہ جبین فوراً سیدھی ہوگئی۔“تم ہر بار نروس کیوں ہو جاتی ہو مجھے دیکھ کر؟” “نہیں تو۔” مہ جبین چونک گئی۔“میں بس… ریسپکٹفل ہوں۔”“اور باقی لوگ ڈس ریسپکٹفل ہوتے ہیں؟” شازم ہلکا سا مسکرایا۔وہ بےاختیار ہنس دی۔ پھر فوراً سنبھلی۔“آپ ہمیشہ ہر بات کا ڈفرنٹ مطلب کیوں نکالتے ہیں؟””کیوں کہ نارمل باتیں بورنگ ہوتی ہیں۔” مہ جبین پہلی بار کھل کر ہنس دی۔ شازم کو اس کی ہنسی واقعی پسند آئی۔اسی لمحے کوریڈور کے دوسرے سرے پر کھڑا فواد یہ منظر دیکھ رہا تھا۔اس کے چہرے پر سختی آ گئی۔ وہ سیدھا ان کی طرف آیا۔“ماہی۔۔۔۔یہاں اکیلے کیا کر رہی ہو؟” اس کی آواز سپاٹ تھی۔”سب ہال میں ہیں تم بھی وہاں چلو۔” یہ حکم تھا۔“ہاں… میں آ رہی تھی۔” مہ جبین فوراً جانے کو تیار ہوئی۔فواد نے شازم کی طرف دیکھا۔ چند لمحوں کی خاموشی۔ ہوا میں عجیب سا تناؤ محسوس ہوا۔پھر فواد مہ جبین کے ساتھ آگے بڑھ گیا۔ شازم انہیں جاتا ہوا دیکھتا رہا۔————————-$$$$$$$$$$$———————-آج فواد غیر معمولی خاموش تھا۔ مہ جبین نے کئی بار اسے دیکھا۔ وہ لوگ کھانا کھا رہے تھے۔ “کیا ہوا ہے؟” اس نے پھر پوچھا۔“کچھ نہیں۔” اس نے پھر ٹال دیا۔“تم پھر ایسے بیہیو کیوں کر رہے ہو۔”“کیسے؟” فواد نے چمچ رکھ دیا۔“جیسے تمہیں غصہ ہو۔”فواد چند لمحے خاموش رہا۔ پھر آہستگی سے بولا۔“تمہیں اس کے ساتھ اتنا کمفرٹیبل نہیں ہونا چاہیے۔”مہ جبین فوراً سمجھ گئی وہ کس کی بات کر رہا ہے۔“وہ بس بات کر رہا تھا۔” اس نے صفائی دی۔“وہ صرف بات نہیں کرتا۔” وہ مطمئن نہ تھا۔“تم اسے جانتے بھی نہیں۔” مہ جبین نے بھنویں سکیڑیں۔“ایسے لوگ ایک جیسے ہوتے ہیں۔” اسے پتا تھا۔“کیسے لوگ؟” وہ سمجھ نہ سکی۔”امیر اور طاقتور لوگ۔۔۔” فواد کی آواز میں تلخی آگئی۔“تمہیں انسیکیورٹی ہو رہی ہے؟” مہ جبین نے حیرت سے اسے دیکھا۔فواد خاموش ہوگیا۔ اس کی jaw سخت ہوگئی۔ وہ اٹھ کر چلا گیا۔ مہ جبین چند لمحے ساکت بیٹھی رہی۔————————-$$$$$$$$$$$———————-شام کے وقت مہ جبین اکیلی upper deck پر بیٹھی تھی۔سورج غروب ہونے والا تھا۔ پورا آسمان سنہری اور گلابی رنگوں میں ڈوبا ہوا تھا۔وہ خاموشی سے سمندر دیکھ رہی تھی جب کوئی قریب آیا۔”کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟” وہ پلٹی۔ وہ شازم تھا۔”جی سر۔۔۔۔کیوں نہیں۔۔” مہ جبین فوراً سیدھی ہوگئی۔ شازم اس کے برابر بیٹھ گیا۔کچھ لمحے دونوں خاموش رہے۔ صرف سمندر کی آواز تھی۔ پھر شازم نے آہستگی سے پوچھا۔“تم اپ سیٹ ہو؟” مہ جبین چونکی۔“تمہارا موڈ صبح سے آف لگ رہا ہے۔” وہ مزید بولا۔ وہ چند لمحے خاموش رہی۔“آپ لوگوں کو observe بہت کرتے ہیں۔” یہ رائے تھی۔“صرف انٹرسٹنگ لوگوں کو۔” فوری جواب آیا۔ مہ جبین خاموش ہوگئی۔“فواد اچھا ڈانسر ہے۔” شازم نے خود ہی کہا۔“ہاں بہت اچھا ہے۔” اس نے تائید کی۔“وہ تمہیں پسند کرتا ہے۔”یہ سوال نہیں تھا۔ ایک statement تھا۔مہ جبین چونکی۔ پھر نظریں جھکا لیں۔“ہم… کافی عرصے سے ساتھ ہیں۔” اس کی سمجھ میں نہ آیا کیا بولے؟ شازم خاموش ہوگیا۔ کچھ لمحوں بعد اس نے دھیرے سے پوچھا۔”اور تم۔۔۔؟” “میں کیا؟” “تم بھی اسے پسند کرتی ہو؟” اس کے سوال پر  مہ جبین کا دل زور سے دھڑکا۔ اس نے چند لمحے سمندر کی طرف دیکھا۔ پھر آہستگی سے کہا۔“ہاں۔”شازم کے چہرے پر کوئی واضح تبدیلی نہیں آئی۔ پھر وہ ہلکا سا مسکرایا۔”لکی مین۔۔۔۔” مہ جبین نہ جانے کیوں اس ایک جملے میں چھپی ہلکی سی اداسی محسوس کر گئی۔ پہلی بار اسے شازم کے لیے عجیب سا احساس ہوا۔————————-$$$$$$$$$$$———————-

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on