Uncategorized

Shab E Gham Ki Seher by Zainab Khan Episode 6

کہانی کا رخ بدل چکا ہے

عروج سے زوال، اور زوال سے عروج کے گرد گھومتی ہوئی یہ کہانی ایک نئی لے پر چل نکلی ہے
دریاۓ تھیمس کے پاس،
محب و عاشق کے شہر
جہاں کہانیاں لکھی جاتی ہیں
جہاں کوئی کونا ویراں نہیں،
زندگی ہے۔۔۔
جس شہر میں محبت پر گیت لکھے جاتے ہیں
دو اجنبی۔۔۔۔
وہاں اتر چکے تھے
وہ سرزمینِ محبت
اسے گھر میں چھوڑنے کے بعد وہ وہ چند پل رکا رہا، پھر گاڑی کی چابی لے کر باہر نکل گیا۔ جاتے ہوۓ اسے تاکید کردی تھی کہ۔
“میں باہر جارہا ہوں، ہوسکتا ہے لیٹ آؤں یا نہ آؤں۔۔۔پریشان نہیں ہونا۔ کچن وہ ہے، اگر کچھ کھانا پینا ہوا تو بناکر کھالینا۔ کمرہ بھی دیکھ لو جہاں رہنا چاہتی ہوں۔ وہ بائیں طرف میرا ہے، اور یقیناً ہم دونوں روم نہیں شئیر کرنے والے۔” یہ بات اسنے دروازے کے پاس جاکر، بڑے سرد لہجے میں کہی تھی۔ پھر جواب سنے بغیر وہ چلا گیا۔
سکینہ کئی ثانیے بند دروازے کو دیکھتی رہی۔ وہ دونوں اس وقت ایسے رشتے میں بندھے تھے کہ جہاں کبھی ایک دوسرے پر نظر پڑتی، تو نظریں پھیر لیتے۔ تین دن ہوچکے تھے نکاح ہوۓ۔ اور آج جاکر   وہ کچھ سکون میں آۓ تھے۔ ورنہ تو کچھ دنوں سے ایسا کہرام بپا تھا کہ کہیں سکون کا سانس نہ میسر ہورہا تھا۔
 وہ اٹھی، تھکاوٹ اس قدر شدید ہورہی تھی کہ پورا گھر دیکھنے کے بجاۓ اسنے عارب کے مخالف سمت ایک دروازے کا ہینڈل گھمایا ، جو کہ کھلتا چلا گیا تھا۔ سارا دروازہ کھول کر وہ باہر آئی، ٹی وی لاؤنج میں تین بیگ رکھے تھے۔ ایک عارب کا تھا، دوسرے دونوں اسکے تھے۔ وہ گھسیٹتی ہوئی اندر لے آئی۔ ایک پل کو دل کیا کہ اسکا بیگ بھی اسکے کمرے میں رکھ دیتی مگر نہیں۔ سرجھٹکا اور خمار آلود آنکھوں کو مسلتے اسنے اپنا کوٹ اتارا اور بیڈ پر سونے کو لیٹ گئی۔ باہر کی نسبت اندر کمروں میں سکون تھا۔ شاید گھر کی بناوٹ تھی، یا ہیٹر آن تھا۔ پورا گھر ہی نرم گرم سا تھا۔ اسنے آنکھیں میچی تو چند لمحوں میں ہی نیند کی وادیوں میں اتر گئی تھی۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on