ان جھیل سی گہری آنکھوں میں
ایک شام کہیں آباد تو ہو
اس جھیل کنارے پل دو پل
ایک خواب کا نیلا پھول کھلے
وہ پھول بہا دیں لہروں میں
ایک روز کبھی ہم شام ڈھلے
اس پھول کے بہتے رنگوں میں
جس وقت لرزتا چاند چلے!
اس وقت کہیں ان آنکھوں میں
اس بسرے پل کی یاد تو ہو
ان جھیل سی گہری آنکھوں میں
ایک شام کہیں آباد تو ہو،
Tamseel by Sana Sufiyan Khan Episode 13

