Uncategorized

Tamseel by Sana Sufiyan Khan Episode 16 Online Reading

“جمیل۔۔ جمیل کیا تم نے ابھی زرگون کو دیکھا ہے۔۔؟” لان میں پہنچ کر جمیل سے مخاطب ہوا۔ نظریں اس دشمن جاں کو ڈھونڈ رہی تھی اور دل پریشان تھا۔۔
“سر ابھی ہی وہ گیٹ سے باہر نکلی ہیں۔۔!”جمیل کے بتانے پر وہ گیٹ کی طرف دوڑا جبکہ جمیل گاڑی نکال کر اس کے پیچھے آیا۔۔
“تم نے زرگون کو دیکھا ہے۔۔؟” وہ اب گیٹ پر کھڑے گارڈ سے پوچھ رہا تھا۔۔
“سر وہ تو ٹیکسی لے کر چلی گئیں ہیں۔۔!!” گارڈ کے بتانے پر وہ سر تھام کر وہیں بیٹھ گیا۔ ہمت جواب دے رہی تھی کیونکہ اس کی لڑکھڑاتی ہوئی آواز سے ہی وہ جان چکا تھا کہ وہ سچ کہہ رہی ہے لیکن اس سچ کو مان کر وہ اپنے گھر میں کوئی بھی بکھیڑا نہیں چاہتا تھا اسی لیے اس وقت تو اسے ڈانٹ دیا تھا لیکن اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ ایسا کچھ ہو جائے گا۔۔
“سر گاڑی میں بیٹھیں۔ ایک حل ہے ہمارے پاس، آپ اپنے ایس پی دوست کو مس زرگون کا نمبر دیں اور لوکیشن پتہ کروائیں، فوراً پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں گئی ہے؟ اس طرح ہم انہیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔۔!!”جمیل کے حل بتانے پر اس نے گہری اور لمبی سانس لی کیونکہ اس طرح پریشان ہونے سے تو کچھ ہونے والا نہیں تھا۔ گاڑی میں بیٹھ کر وہ اس کے ساتھ ہی باہر نکل گیا اور اپنے دوست سے کہہ کر زرگون کی لوکیشن پتہ کرنے کا کہا لیکن اس میں بھی انہیں گھنٹہ لگنا تھا اور وہ گھنٹہ آج اس کی زندگی کا سب سے بھاری لمحہ ہونے والا تھا۔۔
تب تک اس کے کہنے پر آس پاس کے ہاسپٹل چیک کر رہا تھا۔ دوپہر کا وقت گزر کر اب شام ہونے کو آئی تھی جب اس کا موبائل بج اٹھا۔ نمبر اس کے جگری یار کا تھا اس لئے اس مشکل وقت میں بھی ریسیو کر لیا۔۔
“ہیلو۔۔!” اس کی آواز سے ہی اس کی پریشانی معلوم ہو رہی تھی۔
“تم جہاں کہیں بھی ہو فوراً میرے ہاسپٹل پہنچو۔۔!!” اپنی بات کہہ کر فون کٹ کر دیا جبکہ چند پل ابراز سوچنے کے بعد اس کے ہاسپٹل روانہ ہوا۔۔
٭٭٭٭٭

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on