Uncategorized

Tamseel by Sana Sufiyan Khan Episode 17 Online Reading

ابراز خاموشی سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔ زرگون جو اب حواس میں لوٹ رہی تھی اس کی آہٹ پر پلکیں ہلکا سا جھپکیں۔ دل جیسے کسی ان دیکھے بوجھ سے لرز رہا تھا۔ وہ خاموشی سے کرسی گھسیٹ کر بیڈ کے قریب بیٹھا اور اس کے چہرے کو دیکھتا رہا۔۔
“تم پاگل ہو زر۔۔؟ تمہیں اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔۔؟”آواز مدھم تھی مگر اس میں ایک زخمی شیر کی بے بسی چھپی تھی۔ دل چاہ رہا تھا کہ اس بےحس لڑکی کو جھنجھوڑ دے۔۔
“کیا سمجھا ہے تم نے؟ زہر پی لو گی تو میں آرام سے بیٹھا رہوں گا؟ تم میری باڈی گارڈ ہو یا میری سزا۔۔؟ میرے حصے کا درد تمہیں خود پر لینے کی ضرورت تو نہیں تھی پھر تم نے ایسا کیوں کیا۔۔؟”اس نے کانپتے ہاتھوں سے اس کا ہاتھ تھاما۔زرگون نے آنکھیں مکمل نہیں کھولیں مگر اس کی پلکیں لرزیں۔۔
“میں نے تم پر کبھی حکم نہیں چلایا، کبھی تمہیں اپنی مرضی سے جکڑا نہیں، پھر کیوں؟ کیوں تم نے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا۔۔؟”وہ لمحہ لمحہ ٹوٹ رہا تھا، آواز میں شدت بڑھ رہی تھی مگر آنکھیں بھیگتی جا رہی تھیں۔۔
“کیا میں اتنا بےوقوف ہوں کہ تمہاری خاموشی کو نہ سمجھ سکوں؟ تم میرے دشمنوں سے لڑتی رہی، زبان سے، نظروں سے، رویے سے، مگر تمہارے دل نے کہیں نہ کہیں میرا ساتھ دیا ہے ناں۔۔؟”زرگون کی آنکھ سے ایک آنسو بہہ نکلا۔ اس نے آنکھیں بند کر لیں۔ وہ جواب نہیں دے سکی، نہ الفاظ میں، نہ اشاروں میں لیکن ابراز کے لیے وہ خاموشی بھی بہت کچھ کہہ گئی۔۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on