Uncategorized

Tamseel by Sana Sufiyan Khan Episode 18 Online Reading

دہلی کے ایک پرانے بنگلے میں، جہاں دیواروں پر زرد پڑی روشنی اپنا جال بچھا رہی تھی اور پردوں کے پیچھے بھاری سائے دبک کر بیٹھے تھے، وہ اپنے دو قریبی آدمیوں کے ساتھ آنکھوں میں نفرت سمیٹ کر بیٹھا تھا۔ میز پر پھیلا ہوا نقشہ، چند فائلیں، اور ایک کونے میں رکھی سرخ شراب کی بوتل، یہ سب کمرے میں پھیلی سازش کی مہک کو بڑھا رہے تھے۔۔
اس کی آنکھوں میں وہی آگ سلگ رہی تھی جو اس رات سے جل رہی تھی جب زرگون کا ہاتھ اس نے اپنے فاسد ارادوں سے تھام لیا تھا اور پل بھر میں اس کے گال پر زرگون کا تھپڑ گونج اٹھا تھا۔ وہ تھپڑ صرف ایک جسمانی ردعمل نہیں تھا، وہ تھپڑ اس کی انا پر بجلی بن کر گرا تھا۔ محفل میں بیٹھے بڑے بڑے سیاستدانوں، صنعتکاروں اور میڈیا کے لوگوں نے اس منظر کو دیکھا تھا، اور اس لمحے سے ہی اس کی ہنسی کہیں گم ہو گئی تھی اور دل میں نفرت کی آگ لگی ہوئی تھی۔
اب اس کے دل میں صرف ایک ہی انتقام تھا کہ اس دو کوڑی کی لڑکی کو سبق سکھانا ہے اور اس کے ذریعے ہی سیاست کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنے نام کا جھنڈا لہرانے والے اس نئے سیاستدان ابراز میر لغاری کو بھی توڑنا ہے۔۔
“یہ لڑکی خود کو بہت توپ چیز سمجھتی ہے ناں، اس کی آنکھوں میں جو آگ ہے وہ ابراز کے لیے ڈھال بن گئی ہے اور یہ ابراز بھی اسی کا ساتھ دیتا ہے، جب تک یہ ڈھال نہیں ٹوٹے گی تب تک نہ ہی انتقام پورا ہوگا اور نہ ہی میں اس کم سن لیڈر کو زمین بوس کر سکتا ہوں۔۔!!” سراج کی آواز مدھم مگر زہر آلود تھی۔۔
“ہم دو طریقے آزما سکتے ہیں یا اس کی ڈھال توڑ دیں یا اسے جال میں پھنسا دیں۔۔!!”اس کا خاص ساتھی راشد نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔۔

Admin2

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on