جلال پور۔۔!
پہاڑوں سے گھرا بے حد خوبصورت قصبہ لیکن آس پاس تقریباً ڈھیڑ سو وادیاں جو حسن میں بےمثال ہیں، جلال پور جو چاروں طرف وادیوں سے گھرا سب سے بیچ کا حصہ اور سب سے خوبصورت جگہ تھی۔ جو ان ڈھیڑ سو وادیوں کا سینٹر ٹاؤن کہا جاتا تھا وہاں آج ہزاروں کی تعداد میں عوام اکٹھا تھی۔۔
لوگوں کا امٹرتا ہجوم اور ہیلی کاپٹر کی گڑگڑاہٹ، ایک ایسا شور تھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ ابراز کے ساتھ ہی پارٹی کے دو اور سیاستدان بھی وہاں موجود تھے۔۔
ان کو اسٹیج تک رسائی حاصل کرنے میں بہت وقت لگا کیونکہ عوام کا ایک جم غفیر تھا جو انہیں سننے اور دیکھنے کے لئے وہاں موجود تھا۔ یہ ایسی پارٹی تھی جس کے سیاست دان پڑھے لکھے اور بہت ہی خوب تھے۔ جو بنا ڈرے سچ بولنا جانتے تھے۔۔
عوام سے ملی محبت انہیں بہت کچھ سمجھا رہی تھی لیکن ایک سیاستدان کا فرض بڑھ جاتا ہے کیونکہ انہیں اس محبت کو قرض سمجھ کر ہی اتارنا پڑتا ہے۔۔
اپنوں کی محبت قرض نہیں فرض ہوتی ہے لیکن عوام کی محبت قرض ہوتی ہے جسے اگر سود سمیت نہ اتارا جائے تو وہ ایک ایسا ناسور بن جاتی ہے جو نسلوں در نسلوں کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔۔
جیسے ہی وہ اس ہجوم کو مخاطب ہونے کے لئے سامنے آیا ویسے ہی ایک شور بلند ہوا تھا۔ نوجوان نسل میں اس کی ایک ایسی پہچان بن رہی تھی جو آگے اسے اور اس کی پارٹی کو بہت مختلف رخ دینے والی تھی۔۔
“میرے پیارے ہم وطنو، دوستوں و ساتھیوں۔۔!
میں آپ سب کا اپنا ابراز میر لغاری آپ سب کے درمیان موجود ہے۔ آپ سب کی محبت مجھے حوصلہ دیتی ہے۔ آپ سب کا ساتھ ہی ہندوستان کو جڑیں مضبوط کرنے میں مدد دیگا۔۔!!” اس کی آواز اور لہجے کی روانی دلوں پر حکمرانی کرنے کے لئے کافی تھی۔۔
Tamseel by Sana Sufiyan Khan Episode 9

