Uncategorized

Tera Ishq Mera Junoon by ST Episode 17 Online Reading

“اب یہاں کیوں کھڑی ہو جاؤ دیکھو باہر کون ہے۔”ازمیر نے مسکراہٹ دباتے ہوئے، سنجیدہ لہجے میں کہا۔”ازمیر۔۔۔اگر دروازے کے باہر ممانی ہوئیں تو۔۔؟ میں نہیں کھول رہی دروازہ۔۔”رباب دھیمے لہجے میں منمنائی۔”تو تم کون سا ممانی سے ڈرتی ہو۔۔آگئیں تو اپنی زبان کے جوہر پھر سے دکھا دینا۔ جاؤ اور دیکھو ورنہ جتنا لیٹ کھولو گی اتنی ہی ڈانٹ پڑنے کے چانسز زیادہ ہوں گے۔”ازمیر نے تاخیر کی صورت اسے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے مزید ڈرایا۔”آپ کو یہاں سونے کی کیا ضرورت تھی، خواہ مخواہ میں وہ مجھے سنا دیں گی۔”رباب نے اس کی بات کا جواب دیتے ہی منہ بسورا۔”ہاں تو کمرے میں سونے دیتیں۔۔اب بے دخل کرنے کے نتائج تو بھگتنے ہی پڑیں گے تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کرو۔”ازمیر اس کی حالت سے محفوظ ہوتے ہوئے بولا۔رباب اس کی ہٹ دھرمی دیکھ کر ناچار دروازے کی سمت مرے مرے سے قدم اٹھاتے ہوئے بڑھنے لگی۔دروازہ کھولا تو باہر ممانی کھڑی تھیں جو ملازم سے بات کرنے میں مصروف تھیں، ورنہ ان میں اتنا صبر کہاں تھا کہ دستک کے بعد اتنی دیر رک کر انتظار کرتیں، وہ تو کب کی دھڑ سے دروازے کھولے اندر آ جاتیں۔رباب یہی باتیں سوچ رہی تھی جب اس کے کانوں میں ملازم کی یہ بات پڑی۔”جی بیگم صاحبہ میں نے خود رات کو ازمیر صاحب کو انیکسی کی طرف ہی جاتے دیکھا تھا۔”ملازم بلقیس کو یقین دلانے کی کوشش میں تھا کہ ازمیر کہیں باہر نہیں گیا بلکہ رات کو وہ اس طرف ہی آیا تھا۔”اچھا تم جاؤ۔”انہوں نے ملازم کی بات سنتے ہی اس سے کہا تو وہ سر اثبات میں ہلائے وہاں سے چلا گیا۔”ازمیر یہاں کیا کر رہا ہے؟”اب وہ تیکھی نگاہوں سے رباب کو گھور رہی تھیں۔

اس نے خشک ہونٹوں پہ زبان پھیری، وہ کوئی جواب سوچ رہی تھی کہ بلقیس اس کی سائیڈ سے نکل کر اندر داخل ہوئیں۔رباب نے سختی سے آنکھیں میچیں اور ان کے

پھر سے شروع ہونے کا انتظار کرنے لگی۔”یہاں کون سو رہا تھا؟”خالی بیڈ پہ کھلا کمفرٹر دیکھ کر انہوں نے سوال داغا

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,