Uncategorized

Tera Ishq Mera Junoon by ST Episode 18

“اور میں جانتا ہوں رباب تم فی الفور میں ان باتوں پہ یقین نہیں کرو گی کیونکہ میرے گزشتہ رویہ کی وجہ سے تم مجھ سے بدگمان تھیں، اس لیے اس سب پہ یقین کرنا تمہارے لیے مشکل ہو گا لیکن میں تمہیں وقت دوں گا کہ تم میری محبت کو خود سے محسوس کرو اور پھر اسے تسلیم کر سکو کہ کوئی واقعی پورے دل سے تمہیں چاہتا ہے۔
شاید میں ابھی بھی تم سے یہ سب نہ کہتا لیکن زندگی میں کچھ ایسا ہوا ہے کہ جس نے مجھے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔۔جدائی کے خوف میں!
اس لیے قسمت میں جو ساتھ درج ہے میں اسے پورے دل سے تمہارے ساتھ جینا چاہتا ہوں۔”
ازمیر کی آنکھیں جو کچھ دیر قبل اقرار محبت کے ساتھ روشن تھیں، اب وہ چمک جدائی کے خوف کی وجہ سے ماند پڑ چکی تھی۔۔وہ بات کے آخر میں اس کی جانب دیکھ کر پھیکا سا مسکرایا۔
“ایسا کیا ہوا ہے آپ کی زندگی میں جو آپ اپنا حال دل بیان کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنا چاہتے تھے؟”
رباب نے جھجکتے ہوئے اس سے پھر سے سوال کیا۔
ازمیر کی باتیں ہر لمحہ اسے چونکائے دے رہی تھیں۔
“کچھ نہیں۔۔وہ سب میرے لیے ضروری نہیں۔۔تم ضروری ہو اور جب تک ہو سکا تمہارا ساتھ دوں گا۔۔اس سے زیادہ کوئی وعدہ نہیں کرتا۔”
ازمیر نے اپنی آنکھوں میں امڈتی بے چینی کو چھپانے کے لیے رخ موڑا۔
“ایک آخری بات پوچھ سکتی ہوں؟”
رباب نے اسے مزید کریدنے کی بجائے سوال کرتے ہوئے بات کو بدلا۔۔کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ وہ اسے وقت دے، جو بات ابھی وہ نہیں کر پا رہا شاید ٹھیک وقت آنے پر وہ خود ہی بتا دے جیسے آج اس نے بہت سے انکشافات کر ڈالے تھے۔
“ضرور پوچھو۔۔۔اور آخری کیوں؟ جو پوچھنا چاہو، بے دھڑک اور بے خوف ہو کر پوچھو کیونکہ ازمیر کریم اب وہ پہلے والا ازمیر نہیں رہا یا کم از کم تمہارے لیے خود کو بدل چکا ہے۔
ازمیر خراماں خراماں چلتے ہوئے اس کے قریب آیا اور اسکی جانب بہت محبت سے ہاتھ بڑھا گیا، رباب نے قدرے جھجکتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیا تو اس نے رباب کو کرسی سے اٹھاتے ہوئے اپنے روبرو کھڑا کرتے ہوئے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اپنے سارے حق اسے سونپ دیے تھے۔
“اگر میں یہ کہوں کہ مجھے آپ سے محبت نہیں ہے، میں نے سب جھوٹ کہا تھا، تو۔۔۔؟”
رباب نے اس سوال کے دوران نظریں چرائیں کیونکہ دیکھتی تو ازمیر کے بے لوث جذبے شاید اسے یہ سوال کرنے سے باز رکھتے۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,