Uncategorized

Tera Ishq Mera Junoon by ST Episode 18

فریال، رباب کے کمرے میں آئی تو وہ اداسی کی تصویر بنی صوفے پہ بیٹھی تھی۔ جانتی تھی کہ ازمیر برا نہیں ہے مگر ماضی کی تلخ یادیں کہاں اتنی آسانی سے پیچھا چھوڑتی ہیں۔
“رباب! میں جانتی ہوں کہ ماما اور بھائی تمہارے ساتھ بہت غلط کر رہے ہیں، انہیں یہ سب نہیں کرنا چاہیے بلکہ تمہیں اب دل سے قبول کر لینا چاہیے مگر تم دل چھوٹا نہیں کرو سب ٹھیک ہو جائے گا، میں اس بارے میں بابا سے بھی بات کروں گی اور تم یہ مت سمجھنا کہ تم یہاں اکیلی ہو، کوئی تمہارا اپنا نہیں۔۔میں تمہارے ساتھ ہوں۔”
فری نے اس کے پاس بیٹھتے ہوئے رسان سے کہا۔
“فری ایک بات پوچھوں تم سے؟”
رباب نے اس کی بات کے جواب میں مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلایا اور پھر کچھ سوچ کے اس سے کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کرنے لگی۔
“ہاں ہاں بلا جھجک پوچھو۔۔۔دیکھو اب ہم دونوں دوست ہیں تو تم ان تکلفات میں مت پڑا کرو۔”
فری نے اس کی جھجک دور کرنے کی خاطر محبت بھرے لہجے میں کہا تو رباب کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔
“کہیں تمہیں برا نہ لگے۔۔مگر میں یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ کل تک تو تم بھی میرے لیے حقارت جیسے جذبات ہی رکھتی تھی پھر یک لخت ہی ایسا کیا ہوا کہ کایا پلٹ گئی اور تم میرے لیے اس قدر رحم دل اور ہمدرد بن گئیں؟”
رباب اپنے دل میں پنپتے سوال کو آخر آج زبان پہ لے ہی آئی تھی۔
“ہاں رباب تم بالکل ٹھیک کہہ رہی ہو کل تک میں بھی ایسی ہی تھی، ماما اور ازمیر بھائی کی طرح بے رحم!
تمہیں پسند نہیں کرتی تھی لیکن میری محبت نے مجھے بالکل بدل کے رکھ دیا ہے۔۔دنیا کی ہر شے اور ہر رنگ پیارا لگنے لگا ہے۔۔میں سوچتی ہوں کہ میں سب سے محبت اور رحمدلی سے پیش آؤں تو شاید خدا مجھ پہ ترس کھائے اور میری محبت کو مجھے سونپ دے، بس یوں سمجھو کہ عابس سے محبت کا اعجاز ہے کہ جس نے مجھے بدل کے رکھ دیا ہے، اب میرے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں ہے اور میری خواہش ہے کہ ازمیر بھائی بھی تم سے محبت کرنے لگیں۔”
بات کے دوران جہاں فری کے چہرے پہ محبت کے خوشنما رنگ اترے تو وہیں آنکھوں میں ایک چمک سی تھی۔
عابس کے نام پہ رباب سب کچھ بھلائے کسی گہری سوچ میں گم ہو چکی تھی۔
“کہاں کھو گئی لڑکی؟ ویسے میں نے سنا ہے کہ نکاح کے بعد دو اجنبی دلوں میں بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔۔کیا تمہیں بھی ازمیر بھائی سے محبت ہو گئی ہے؟”
فری نے اس کی آنکھوں کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے تجسس سے بھرپور ایک سوال کیا۔
اس کے سوال پہ رباب کا دل جیسے ڈوب کے ابھرا۔
جیسے وہ کچھ بھی کہنے سے قاصر تھی۔
“تم نے اپنے بھائی کا رویہ دیکھا ہے نا؟ پھر ایسے میں محبت کی گنجائش بچتی ہے کیا۔”
اگلے ہی پل اس نے سنبھلتے ہی کہا کیونکہ فری اسکی طرف سے جواب کی منتظر تھی۔
“پتا نہیں ازمیر بھائی اس قدر کٹھور کیوں بن گئے ہیں! لیکن تم فکر نہ کرو، اللّہ ان کے دل میں تمہارے لیے محبت ضرور پیدا کرے گا۔”
فری نے پریقین لہجے میں کہتے ہوئے اس کے ہاتھ کی پشت کو دبایا اور مسکرانے لگی۔
“تم دونوں کی گپیں ختم ہو گئی ہوں تو کھانے کے لیے تشریف لے آؤ۔”
ازمیر نے دروازے سے داخل ہوتے ہی سرد لہجہ اپناتے ہوئے کہا تو وہ دونوں چونک گئیں۔
“مجھے بھوک نہیں ہے۔ ویسے بھی ممانی اور آپ کی باتوں سے میرا پیٹ بھر چکا ہے، آپ لوگ جائیں کھانا کھائیں۔”
رباب نے اس بار ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا۔
“نہیں رباب ایسے نہیں کہو۔۔پلیز چلو کھانا کھاتے ہیں تب ہی ان دونوں کا مقابلہ کر پاؤ گی، خالی پیٹ منہ سے آواز بھی مشکل سے نکلے گی تو جوابی کاروائی کیسے کرو گی؟”
فری نے آخری بات سرگوشی کے انداز میں کی تھی۔
“نہیں فری تم جاؤ۔۔میں کچھ دیر اکیلے رہنا چاہتی ہوں۔”
رباب اپنی بات پہ قائم رہی۔
“اٹھو فری! اسے اس کے حال پہ چھوڑ دو۔ اس کا دماغ خراب ہو چکا ہے، ساتھ میں ہمارا بھی کرے گی۔”
ازمیر نے رباب کو گھورنے کے بعد فری کو مخاطب کیا۔
“لیکن بھائی۔۔۔”
فری پھر سے کچھ بولنا چاہتی تھی۔
“فری، میں نے تم سے کیا کہا ہے!”
ازمیر نے ابرو چڑھاتے کہا۔
فری ایک نظر رباب پہ ڈالتی بے بسی سے وہاں سے اٹھ گئی تھی، اس کے جاتے ہی ازمیر نے اپنے پیچھے غصے سے دروازہ بند کیا اور رباب کو منائے بغیر نکل گیا تو اسے ازمیر کے رویے پہ حیرانی ہوئی۔
کہ وہ ایکٹنگ کرتے کرتے سنجیدہ ہو گیا تھا۔
لیکن وہ یہ سب غصے کا دکھاوا تو فری کے لیے کر رہا تھا تاکہ وہ رباب کے ساتھ یہی ہمدردی اور محبت جاری رکھے۔
اسے سوچوں میں گم چھوڑ کر وہ بھی کھانے کے لیے جا چکا تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Howto Determine Gallbladder Disease

17 Symptoms of Gallbladder Disease Ordering an composition is speedy and straightforward. Thus, you’ll get an essay which is totally
Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,