Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 12

مہرین میزاب کو ڈراپ کرکے سیدھا گھر چلی آئی تھی۔
اس نے گاڑی پورچ میں کھڑی کرکے اپنے کمرے کی طرف دوڑ لگائی کیونکہ اس کا فون بند ہونے لگا تھا۔
وہ آج فراز کے ساتھ ڈھیر ساری باتیں کرنا چاہتی تھی،
اس لیے كمرے میں قدم رکھتے ہی چارجر ڈھونڈنے لگی۔
بیڈ کے سرہانے چارجر دیکھ کر وہ اس طرف لپكی۔
موبائل میں چارجر لگایا اور ادھر ہی کرسی پر بیٹھ گئی۔
چند لمحے گزرنے کے بعد اس نے جیسے ہی موبائل کھولا تو اس کے فون پر گھنٹی بجنے لگی تھی۔
اس نے موبائل اپنی آنکھوں کے سامنے لاکر دیکھا تو سکرین پر فراز کا نام جگمگا رہا تھا۔
اس کے ہونٹوں پر دلفریب سی مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔
اس نے جلدی سے فون کان سے لگاتے ہوئے دروازہ بند کر دیا تھا۔
“ہیلو!”
“شکر ہے تمہیں فُرصت تو ملی مجھ سے بات کرنے کی۔”فراز نے اس کی ہیلو سنتے ہی گلہ آمیز لہجے میں کہا۔
“ارے تو کیا کرتی؟ امی کے ساتھ کچن میں کام کرکے ان کا ہاتھ بھی بٹھانا تھا اور دُر بھائی کو کمپنی بھی تو دینی تھی۔بھائی تو بہت زیادہ بزی ہوتے، بس شام کو ہی گھر آتے۔”
“یہ سب تو ٹھیک ہے مگر مجھے کیوں اگنور کیا؟”
میں نے تمہیں اس لیے نظر انداز کیا کہ میں اپنی قدر جان سکوں۔”وہ سنجیدگی سے بولی۔
“ماہی! مخلص ساتھی ایک بہت بڑی نعمت ہوتا ہے اور میں کبھی بھی اللہ کی دی ہوئیں نعمتوں کی ناقدری نہیں کرتا۔”وہ گھمبیر لہجے میں کہتے ہوئے بیٹھ گیا۔”ویسے چلے گئے تمہارے دُر بھائی؟”
“ہاں چلے گئے ہیں۔میں انہیں مس کر رہی، خیر وہ جلد ہی یہاں آئیں گے۔”کچھ توقف سے۔”ویسے ایک مزے کی بات بتاؤں؟”
“ایک کیوں؟ دو بتاؤ!”وہ شریر لہجے میں بولا۔
“اچھا سنیں نا۔”
“ہم ہمہ تن گوش ہیں جنابہ!”
“میزاب دُر بھائی کو پسند کرتی ہے۔”اس نے پُرجوش لہجے میں کہا تو فراز اپنی جگہ سے اُٹھ گیا تھا۔
“کیا؟”اس نے بہت جلد خود کو کمپوز کر لیا تھا۔”مگر کیسے؟”
“لمبی کہانی ہے بس دعا کریں دونوں کا ملن ہوجائے۔”
“کیا تم دُراب احمد جدون کی بات کر رہی ہو؟”اسے کچھ عرصے پہلے والی بات یاد آئی تھی جب میزاب نے اس سے فون لے کر دُراب کی آئی ڈی کو سرچ کیا تھا۔
“ہاں مگر آپ کو دُر بھائی کا مکمّل نام کیسے پتا جبکہ میں نے کبھی آپ کے سامنے ان کا نام لیا ہی نہیں۔”وہ حیران ہوئی تھی۔
“فیس بک پہ دیکھا ہے۔”اس نے مختصر سا بتایا۔
“اوہ اچھا، وہ بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں۔”
“اور موٹیویشنل اسپیکر بھی۔”فراز نے سانس خارج کرتے ہوئے کہا تو مہرین کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئی تھیں۔
“آپ کو تو سب پتا ہے۔”
“ہاں بس، اچھا یہ بتاؤ دُراب بھی پسند کرتا ہے اسے؟”وہ نہ جانے کس خیال کے تحت یہ سوال کر بیٹھا تھا۔
“بالکل! انہیں تو عشق ہے ابی سے۔”
“ہمم!”
“آپ کو دکھ ہوا یہ سب سن کر؟”مہرین کو وہ بُجھا بُجھا سا لگا تھا۔
“بالکل بھی نہیں، مجھے تو بہت پہلے سے ہی پتا تھا،بس یقین نہیں آ رہا تھا۔”
“کمال ہے، مجھے کیوں پتا نہیں چلا؟”مہرین نے دایاں ہاتھ اپنے سر کو دے مارا۔
“اچھا چھوڑو یہ باتیں۔ڈنر پہ چلو گی؟”وہ اس ٹاپک سے اُکتا گیا تھا کہ جو بھی ہو آخر دل کا معاملا تھا۔دل کب اتنا جلدی صبر پاتا ہے؟
“آف کورس!”
“چلو ٹھیک ہے سات بجے تیار رہنا۔میں آؤں گا۔”یہ کہہ کر اس نے فون بند کر دیا تھا۔


Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on