Uncategorized

Teri Chahat Ki Dhanak by Hira Tahir Episode 20

فراز جو دو مہینے پہلے ایک دوست کے پاس دبئی وزٹ پر گیا تھا آج گھر واپس آ رہا تھا۔
چونکہ مس رقیہ بہت زیادہ بیمار تھی اس لیے اسے پك کرنے مہرین جا رہی تھی۔
وہ بہت زیادہ خوش تھی۔آج پورے دو مہینے اور چھ دن بعد وہ اسے دیکھے گی۔
وہ صبح سویرے اٹھ کر جلدی جلدی تیار ہوئی اور بنا ناشتہ کئے میزاب کو لینے اس کے گھر چلی گئی۔
“بیٹا، میزاب کے لیے اس کا پسندیدہ حلوہ تیار کیا تھا۔وہ جب تک تیار ہو رہی ہے تم ناشتہ کر لو۔”
زرینہ نے کچن جاتے ہوئے اسے ناشتے کا کہا تو حلوہ کا نام سن کر اس کے منہ میں پانی آیا تھا۔
وہ جھٹ سے پرس وہی چارپائی پر رکھ کر ان کے پیچھے کچن میں چلی گئی اور اُدھر ہی چوکی پر بیٹھ گئی۔
“بیٹا میں وہاں لے آؤں گی نا۔”
“ارے نہیں آنٹی میں یہی ٹھیک ہوں۔”اس نے ان کے ہاتھ سے چنگیر اور حلوے کا پلیٹ لے کر اپنے سامنے رکھا اور ناشتہ کرنے لگی۔
کچھ ہی دیر ہوئی تھی جب میزاب کندھے سے پرس لٹکائے وہاں چلی آئی۔
“کیا یار! تم پھر سے ناشتہ کرنے بیٹھ گئی ہو۔”
“میں نے ناشتہ کب کیا تھا؟ پہلی دفعہ ہی تو کر رہی ہوں۔”وہ منہ میں ایک بڑا سا نوالہ ڈال کر اٹھنے لگی تو زرینہ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے اُٹھنے سے منع کیا۔”بیٹھ جاؤ بیٹا، آرام سے ناشتہ کرو! یہ تو پاگل ہے۔”
“امّاں! میں پاگل ہوں؟”میزاب منہ بسور کر بولی۔
“تو اور کیا؟”زرینہ نے شرارت سے اسے دیکھا۔”ویسے ابی، بہت دن ہوگئے ہیں راشد نہیں آیا۔”
“امّاں! خدا کے واسطے، ایک تو اس راشد نام سے پیچھا چھُڑا دیں میرا۔اس نام نے ہی تو مجھے نابینا کر دیا تھا۔”
“چل پگلی! ناموں سے کیا ہوتا ہے؟ اصل بات تو کردار کی ہوتی ہے۔”
“وہ سب تو ٹھیک ہے میری پیاری امّاں مگر آپ خوب جانتی ہیں کہ مجھے خوبصورت ناموں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔”
“اپنے ابّا پر گئی ہو نا۔”وہ محبت سے مسکرائی۔
“یہ تو ہے۔ویسے امّاں ابّا آج اسٹور پہ نہیں جا رہے ہیں کیا؟”
“جا رہے ہیں بس ان کی آنکھ دیر سے کھلی تھی۔”
“چل ابی! ہو گیا میرا ناشتہ!”
مہرین ہاتھ جھاڑ کر اٹھ گئی۔”آنٹی حلوہ بہت زیادہ لذیز تھا۔”اس نے زرینہ کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ کر دوپٹہ سمیٹا اور کچن سے نکل گئی۔
میزاب بھی اس کے پیچھے لپکی اور چارپائی میں پڑی پرس اسے تھما کر اس کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی گیٹ سے نکل گئی تھی۔

Faryal Khan

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on