Uncategorized

The Last Night Zainab Nasar Khan Episode#15

اسے دوبارہ سے روم میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ گھنٹے ڈیڑھ بعد آکر ڈاکٹرز معمولی سا چیک کرکے چلے جاتے، وہ باہر بیٹھا کتنی ہی دیر سے اس چیز کو نوٹس کررہا تھا۔ اس وقت کراچی کے حالات ایسے نہ تھے کہ وہ اپنے آفس تک جاسکتا بلکہ ہسپتال سے نکلنے کی اجازت تک نہ تھی۔ بختاور اور اسے کورنٹائین کیا گیا تھا، جیسے تیسے کرکے وہ باہر تو آچکا تھا۔ مگر جس مقصد کے تحت وہاں بیٹھا تھا، اس نے اسے مزید الجھا سا دیا تھا۔ ڈاکٹر آتے، ایک معمولی سی نظر ڈال کر چلے جاتے۔ وہاں بھی مریض تھے اور زیادہ تر اسی وائرس کا شکار داخل تھے۔ قریباً تیسری دفعہ جب ڈاکٹر نے آکر کمالہ کو دیکھا اور چند ہی سیکنڈز میں باہر نکل آیا تو روحان ایک گہرا سانس لے کر رہ گیا۔ یعنی واقعی وہ لوگ ابھی تک کچھ چھپا رہے تھے۔ وہ اٹھا اور اٹھ کر ڈاکٹر کے سامنے آکھڑا ہوا۔”خیریت؟” اس نے ابرو اٹھا کر پوچھا۔ ایک نظر بند دروازے کی اوٹ میں کمالہ پر ڈالی جو ہنوز بیہوش تھی۔ “ج جی۔۔۔ سب خیریت ہے۔ آپ پریشان نہیں ہو روحان صاحب! انہیں کل تک دوائیوں کے زیراثر رکھا جاۓ گا۔” روحان کے کندھے پر تھپکی دیتے ہوۓ ڈاکٹر بڑے ہی نارمل انداز میں بولا۔ “اور اس کے بعد؟” اس نے سینے پر ہاتھ لپیٹتے بڑی چبھتی ہوئی نظروں سے اسے دیکھا۔ ڈاکٹر ایک پل کو گڑبڑاسا گیا۔ “ارے نہیں۔۔۔ انہیں پرسکون رکھنے کیلیے بیہوش کیا گیا ہے۔ جیسے ہی ہوش میں آئیں گی، ہم ان کا ٹریٹمنٹ شروع کر دیں گے۔ آپ پلیز پریشان نہ ہو!” وہ بات کرتے ہوۓ بار بار اٹک رہا تھا، لفظوں کا چناؤ بڑی احتیاط سے کررہا تھا جیسے اندر سے ڈر رہا ہو۔ روحان کی نظریں ہنوز چبھتی ہوئی تھیں اور انداز بھی بالکل ویسا ہی تھا۔ “میں چلتا ہوں۔” کسی طور اس نے روحان کی نظروں سے پناہ مانگی اور بہانہ گھڑتے ہوۓ اپنے کیبن کی طرف چل دیا۔ روحان کی خاموش اور پرسوچ نظریں اس کی پشت پر ٹکی تھیں۔ “بہت بری طرح پچھتانے والے ہو تم۔ بہت بری طرح!” سنجیدگی سے بڑبڑا کر وہ نیم بیہوش پڑی کمالہ کی طرف چلا گیا۔ لیکن چہرے کے تاثرات فیصلہ کن تھے، وہ کسی فیصلے پر پہنچ چکا تھا۔

★_____________★

Horain

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Uncategorized

Yar Yaroon sy nah Hon Juda By Zainaib Khan

  Yar yaroon sy nah hn juda by Zainaib khan season 2 Episode(1_19)   . is a Classic, Urdu, Romantic,
Uncategorized

Dil dharky tery liye By Warda makkawi

dharky dil twry liye by Warda makkawi is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on