رات کا وقت تھا۔ دُرِ شہوار کھڑکی میں کھڑی آسمان کو تک رہی تھی۔ تبھی کیان اسکے برابر میں آن کھڑا ہوا۔”آسمان کو وہی لوگ تکتے ہیں جن کا زمین پر کچھ کھو گیا ہو۔”دُرِ شہوار خاموش رہی تھی۔ کیان ایک ہاتھ جینز کی جیب میں ڈالے اب تک وہیں کھڑا تھا۔”آپ نے یہ شادی انتقام کے لیے کی ہے نہ؟”اسکے پلٹنے پر وہ بے اختیار پوچھ بیٹھی۔ کیان گھوم کر اسکی جانب مڑا۔”کیا تم مجھے اتنا کمزور سمجھتی ہو کہ میں تم سے انتقام کے لیے شادی کا سہارا لوں گا۔”تو پھر اس شادی کا کیا مطلب سمجھوں میں کیان ابراہم۔”تم اسے انتقام سمجھتی ہو نہ تو وہی سمجھو۔”اسکے سر پر چپت لگاتے وہ مزے سے چلا گیا تھا۔ جبکہ دُرِ شہوار وہیں رونے لگی تھی۔ ہاشم عالم اسے شدت سے یاد آۓ تھے۔”آپی کی پہلی شادی کا نہیں پوچھا آپ نے۔”کیان ان دونوں بھائیوں کے ساتھ ٹیرس پر تھا۔”وہ اسکا ماضی تھا۔ میں ان مردوں میں سے نہیں ہوں جو عورت کا ماضی کھرچتے رہتے ہیں۔”دونوں بھائی مطمئن انداز میں مسکرا دیے تھے۔ وہ کیان ابراہم کی شخصیت سے کافی متاثر ہوۓ تھے۔ اسکا رکھ رکھاؤ، بات کرنے کا انداز، اسکا اٹھنا بیٹھنا ہر چیز سراہے جانے کے قابل تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”دُرِ شہوار میں شرمندہ ہوں گھر والوں کو تمہارے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کرنا چاہیے تھا۔”وہ کافی بنا رہی تھی کہ مصطفیٰ کچن میں چلا آیا۔ دُرِ شہوار نے نخوت سے سر جھٹکا۔”کل ایک بھائی کا میرا ہاتھ جلا کر دل نہیں بھرا کہ آج دوسرا بھائی آ گیا۔”سر جھٹکتے وہ سوچوں میں گم تھی۔”شہری پلیز میری بات تو سنو۔”اس نے دُرِ شہوار کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تھی جواباََ دُرِ شہوار نے اسے ایسی نظروں سے گھورا کہ اس نے فوراََ اسکا ہاتھ چھوڑا۔”مصطفیٰ سرفراز عالم تم ہمیشہ سے ہی ایسے تھے۔ چپ چاپ تماشا دیکھنے والے۔”سب غصے میں تھے میں بس چاہتا تھا کہ سب کا غصہ ٹھنڈا ہو جاۓ تو میں بات کروں۔ میرا یقین کرو میں تم پر اعتبار کرتا ہوں میں جانتا ہوں کیان ابراہیم سے تمہارا کوئی تعلق نہیں۔”کیوں تم کیوں ایسا سمجھتے ہو؟ جب کیان ابراہیم میرے ساتھ آیا ہے تو تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”اس نے کپ شیلف پر رکھتے سخت لہجے میں پوچھا۔”جو نظر آتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا۔ میں چیزوں کو ظاہری چمک سے جج نہیں کرتا ہوں۔”مصطفیٰ کی بات پر اسے ہنسی آئی تھی۔”جانتے ہو مصطفیٰ سرفراز عالم تمہیں دیکھ کر مجھے ہمیشہ حضرت صالح کی قوم یاد آجاتی ہے۔ جو اونٹنی کے قتل پر چپ چاپ تماشا دیکھتے رہے تھے یہ سوچ کر مطمئن تھے کہ ہم نے قتل تو نہیں کیا نہ۔ مگر جانتے ہو عذاب ان پر بھی آیا تھا۔ کیونکہ ظلم کو چپ چاپ ہوتے دیکھنا بھی ظلم کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔ صحیح وقت کے انتظار میں آپکی خاموشی آپ کو اپنے لوگوں سے دور کر دیتی ہے۔ جس وقت ظلم ہوتا ہے اسی وقت اس کے خلاف بولنا ہوتا ہے۔”کپ اٹھا کر وہ باہر کی جانب بڑھی۔”اور ایک بات اور مسٹر مصطفیٰ سرفراز عالم۔”وہ الٹے قدم واپس آئی تھی۔”بہت اچھا ہوا کہ میں عالم ولا کے کسی لڑکے سے نہیں جڑی۔”اسے صاف لفظوں میں جتاتے وہ نکل گئی تھی۔ مصطفیٰ لب بھینچے کھڑا رہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دُرِ شہوار جانے سے پہلے نورین بیگم سے ملنے آئی تھی مگر انہوں نے اس سے ملنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اس نے افسوس سے انکے کمرے کی جانب دیکھا۔ ہر بار کیا وہ انہیں ثبوت دکھانے کے بعد ہی معتبر ہو سکے گی۔ وہ اسے اگر بیٹی مانتی تھیں تو پھر ہمیشہ ماں کے فرض سے غافل کیوں ہو جاتی تھیں۔خود کو پرسکون کرتے وہ باہر نکلی تھی۔”کوشش کرنا کہ دوبارہ یہاں نہ آنا۔ تم صحیح بھی ہوئی تب بھی نہیں۔ کیونکہ ایک بار انسان بے اعتبار ہو جاۓ تو اس پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے۔”فرید عالم کے کہنے پر وہ مسکراتے ہوۓ انکی جانب مڑی۔”اچھا ہوا آپ کو بھی یہ بات سمجھ آ گئی مسٹر فرید عالم۔ امید ہے کہ دوبارہ کبھی ملاقات نہیں ہو گئی۔”انہیں تلخی سے جواب دیتے وہ کیان کے ساتھ عالم ولا تو کیا یہ ملک ہی چھوڑ کر چلی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Wehshat E Awargi Novel By Hayat Khan Episode 13 CUM

