Romantic Novels Web Special Novels

Wehshat E Awargi Novel By Hayat Khan Episode 14 CUM

“میں بھی یہی سوچتا ہوں مجھے تم سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ کم از کم میں تمہیں ہر قسم کا نقصان پہنچانے کا حق رکھتا تھا۔ مگر اب تم میری بیوی ہو اور میری مردانگی یہ کہتی ہے کہ میں تمہیں ایک ہلکی سی خراش بھی نہ پہنچنے دوں۔” اسکا لہجہ مضبوط تھا۔ دُرِ شہوار کو اسکی باتیں ہر گز بھی نہ سمجھ آ رہی تھیں۔ وہ سر تھامتی بیڈ پر بیٹھ گئی تھی۔ “میں جانتی ہوں تم مجھے پاگل کرنا چاہتے ہو۔ مجھے اس طرح ٹارچر کرنا چاہتے ہو تاکہ میں موت کو گلے لگا لوں۔ تم چاہتے ہو میں حرام موت مر جاؤں تاکہ تمہارے ہاتھوں پر میرا خون نہ آۓ۔ جبکہ میری زندگی بھی جہنم بن جاۓ اور میری آخرت بھی۔”سر تھامتے وہ رو رہی تھی۔ اسکے آنسو گود میں گر رہے تھے۔ وہ اتنی کمزور تو نہ تھی۔ پھر ایسا کیا تھا جو اسے ہچکیوں سے رلا رہا تھا۔ کیان دھیرے سے چلتا اسکے پاس آ بیٹھا تھا۔ “میرا دل بھی رستا ہے دُرِ شہوار میں بھی چاہتا ہوں کہ میں یونہی بیٹھ کر روتا رہوں۔ ارینہ کے بچھڑنے کا جوگ لے لوں۔ مگر دیکھو میں دنیا کو پہلے کی طرح ہی فیس کر رہا ہوں۔ میں تو نیند کی گولیاں نہیں کھاتا ہوں۔ میں ان تکلیفوں کو پورے ہوش و ہواس سے سہہ رہا ہوں۔”اسکے لہجے میں درد تھا۔ دُرِ شہوار کو مزید رونا آیا۔ “آئی سویر میں اسے نہیں مارنا چاہتی تھی۔ میرا یقین کرو۔ میں نے اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔” کیان نے اسکا سر اپنے کندھے پر رکھا تھا۔ اسکے آنسو اسکا کندھا بھگو رہے تھے۔ جبکہ وہ اسپاٹ تاثرات لیے بیٹھا تھا۔ “میں جانتا ہوں تم اسے نہیں مارنا چاہتی تھی۔ مگر تمہاری اوور اسپیڈ کی وجہ سے وہ اپنی جان سے گئی۔ میں کیسے بھول جاؤں کہ وہ تمہاری گاڑی سے ٹکر لگنے پر مر گئی۔” دُرِ شہوار نے اسکے کندھے سے سر اٹھایا تھا۔ کیان کی آںکھیں سرخ تھیں۔ “مجھے معاف کر دو کیان۔ اس دن میری اپنی وجوہات تھیں۔ میں نے نہیں سوچا تھا کہ اپنی زندگی بچاتے بچاتے میں کسی اور کی جان لے لوں گی۔” اسکی بات پر کیان یک دم چونکا تھا۔ “وہ کون لوگ تھے جو اس دن تمہارے پیچھے آ رہے تھے۔”اسکے پوچھنے پر وہ سر جھکا گئی۔ “میں نہیں جانتی ہوں۔ میں نے پتا لگانے کی کوشش کی مگر میں نہیں جان سکی کہ وہ لوگ کیوں میرے پیچھے پڑے ہیں۔”میں دیکھ لوں گا۔وہ کہتے ہی اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ دُرِ شہوار نے بے ساختہ اسکا ہاتھ تھاما تھا۔ “میں اپنے مجرموں تک خود پہنچنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے صرف میری ذات کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ مجھ پر قاتل کا بھی ٹیگ لگایا ہے۔ میرے بابا نے مجھے مشکلوں سے ابھرنا سکھایا ہے میں کسی کی مدد نہیں لینا چاہتی ہوں۔”کیان نے اسکا چہرہ تھپتھپایا تھا۔ “ٹھیک ہے مگر تم مجھے اپنی حفاظت سے نہیں روک سکتی ہوں۔”اسکا لہجہ نرم تھا۔ وہ دونوں دھوپ چھاؤں مزاج کے لوگ تھے۔ پل میں کچھ اور اگلے ہی پل کچھ اور۔ “اس دن تو نہیں حفاظت کی۔ باہر دھکیل دیا تھا۔”دُرِ شوار کے لبوں پر بے ساختہ ہی شکوہ در آیا تھا۔ کیان نے مسکراتے ہوۓ اسے دیکھا تھا۔ “تم نے کہا تھا تمہارے کریزی فینز پیچھے پڑے ہیں۔ اب مجھے کیا پتا تھا کہ کریزی فینز نہ ملنے پر گولی چلا دیتے ہیں۔”اسکے جھوٹ بولنے پر اس نے شرمندہ کرنا چاہا تھا۔ “مگر تمہیں مجھے یوں باہر نہیں نکالنا چاہیے تھا۔”منہ بسورتے اس نے انتہائی معصوم چہرہ بنا لیا تھا۔ “تم میری بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ارینہ کی قاتل بھی تو ہو۔ مجھے یہ قبول کرنے میں وقت تو لگے گا۔”اسکا گال کھینچتے اس نے کہا تھا۔ دُرِ شہوار کو اسکے چہرے پر تکلیف کے آثار دِکھے تھے۔ وہ خود بھی تو اداس ہو گئی تھی۔ ان کے درمیان اس قدر تلخی بھری تھی کہ خوبصورت لمحات بھی اس کو کم نہ کر سکتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دُرِ شہوار واپس اپنے گھر آ گئی تھی۔ وہ فی الوقت خود کو اور کیان کو وقت دینا چاہتی تھی۔ اسے پہلے اپنے مجرموں کو پکڑنا تھا۔ اس رشتے کو وہ گہن نہ لگنے دینا چاہتی تھی۔ جانے کونسا سحر پھونکا تھا محبت نے اس پر جو وہ اپنے رشتے کے لیے حساس ہو گئی تھی۔ شاید اس لیے کہ کیان نے اسے احساس دلایا تھا کہ وہ اسکا محافظ ہے۔ وہ ہمیشہ اسکی حفاظت کرے گا۔ اپنی نفرت کے باوجود کیان نے کبھی اسے ضیغم کی طرح جھڑکا نہ تھا اسے ڈس اون نہ کیا تھا۔ اپنی نفرت میں بھی اس نے اسے سخت ہاتھوں سے چھوا تک نہ تھا اپنے الفاظ کے تیر سے گھائل نہ کیا تھا۔ وہ کھڑکی میں کھڑی باہر برف باری دیکھتے ہوۓ اسے ہی سوچ رہی تھی۔ چہرے پر بڑی پیاری سی مسکراہٹ تھی۔ اس حادثے کو گزرے چھ مہینے ہو چکے تھے جس نے اسے کیان جیسے شخص سے ملوایا تھا۔ وہ اکثر ارینہ کی قبر پر جاتی تھی اسکے لیے فاتحہ پڑھتی تھی۔ اس سے ڈھیروں باتیں کرتی تھی۔ وہ دو لڑکیاں جو جیتے جی تو کبھی ایک دوسرے سے ملی تک نہ تھیں۔ ایک دوسرے کو جانتی نہیں تھیں وہ ایک کے مرنے پر دوست بن گئی تھیں۔ وہ خاموش قبر میں لیٹی لڑکی دُرِ شہوار کی سہیلی بن گئی تھی۔ دُرِ شہوار کو احساس بھی نہ ہوا تھا کہ وہ اس قبر سے کتنا جڑ گئی تھی۔ اس خاموش سامع کو اس نے اپنے دل کی ہر بات بتا دی تھی۔ یہاں تک کہ اپنے دل کے بدلتے جذبات بھی۔ کیان اس بات سے بے خبر نہ تھا۔ وہ جانتا تھا کہ دُرِ شہوار وہاں جاتی ہے۔ ارینہ کی قبر پر رکھے وائٹ للیز کے بکے اکثر و بیشتر کیان کو اسکی یہاں آمد کا احساس دلاتے تھے۔ اور وہ انہیں دیکھ کر خاموش رہ جاتا تھا۔ ارینہ کو وائٹ للیز پسند نہ تھے۔ اسے تو ٹیولپ پسند تھے۔ مگر اس نے دُرِ شہوار کو منع نہ کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on