Romantic Novels Web Special Novels

Wehshat E Awargi Novel By Hayat Khan Episode 2nd Last CUM

دُرِ شہوار اسکے سینے پر سر رکھے سو رہی تھی۔ کیان نے اسے اب تک نہ جگایا تھا۔ بلکہ وہ یونہی لیٹے فون پر پیٹر سے اس میٹنگ کے بارے میں پتا لگانے کا کہہ رہا تھا۔ دُرِ شہوار نے کروٹ لیتے بازو اس پر رکھا۔ تبھی اسکی آںکھ کھلی تھی۔ چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ تھی۔ کیان اسکے چہرے کی جانب ہی متوجہ تھا۔ “گڈ مارننگ مائی لیڈی۔”دُرِ شہوار اسے دیکھ کر سٹپٹائی تھی۔ وہ فوراََ اٹھ بیٹھی۔ اطراف میں نظر ڈالی یہ وہ کہاں تھی۔ جبکہ کیان تو سر کے پیچھے ہاتھ رکھے دلچسپی سے اسے دیکھ رہا تھا۔ “ویسے گڈ مارننگ کے جواب میں گڈ مارننگ کہا جاتا ہے۔”اسکی حیرت کا مزہ لیتے اس نے مسکراتے لہجے میں کہا۔ دُرِ شہوار نے اسکے چہرے کو دیکھا۔ “ہم یہاں کیوں ہیں؟”اچھا ٹائم اسپینڈ کرنے کے لیے ہیں یہاں۔اسکے چہرے کی لٹ کو کھینچتے اس نے کہا۔ دُرِ شہوار کو رات کا منظر یاد آیا تھا۔ لِینا کے ساتھ میٹنگ، اسکا اسے سچ بتانا، دُرِ شہوار کو ڈرگز دینا، اسکا وہاں سے بھاگنا اور پھر کیان سے ٹکرانا۔ اسکے بعد کیا ہوا اسے یاد نہ آ رہا تھا۔ بے ساختہ اس نے سر تھاما۔ “کل رات کیا ہوا تھا؟”یہ تو تم مجھے بتاؤ کہ کل رات کیا ہوا؟وہ اب بیٹھتے ہوۓ اسکی جانب مکمل طور پر متوجہ تھا۔ دُرِ شہوار نے اسکا چہرہ دیکھتے سر جھکایا۔ “کچھ بھی نہیں میں ہینڈل کر لوں گی۔”بھیگے لہجے میں کہتے وہ بیڈ سے اتری۔ “صوفے پر بیگز پڑے ہیں ایک میں تمہارا ڈریس ہے۔”کیان نے اسکا چہرہ دیکھتے اسپاٹ لہجے میں کہا۔ دُرِ شہوار بیگ لیے واش روم میں گھس گئی جبکہ کیان کچھ سوچتے ہوۓ مسلسل بند دروازے کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zoila

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels Social Novels

Rishta Dil Ka Written by Rayed

Rishta Dil Ka written by Rayed is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on Classic
Classic Novels Latest Novels New Writer Novels Romantic Novels

Sarangae Written by Harmia Murat Episode 1

Sarangae Written by Harmia Murat  Episode 1 is a Classic, Urdu, Romantic, & Social Novel.  It was published online on